• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

تجویز کتابیں اپلوڈ کرنے میں ترجیحات کا پیمانہ

رضا میاں

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 11، 2011
پیغامات
1,557
ری ایکشن اسکور
3,581
پوائنٹ
384
اسلام علیکم
ویب سائٹ پر بہت سی کتابیں اپلوڈ ہوتی ہیں لیکن شاید کون سی کتاب پہلے اور کون سی بعد میں اپلوڈ ہونی چاہیے اس کا کوئی پیمانہ نہیں ہے۔ اسی لئے بہت سی اہم کتب رہ جاتی ہیں۔
میری تجویز یہ ہے کہ کتب اپلوڈنگ کی ترجیحات وٹنگ سے طے کرنی زیادہ بہتر ہو گی۔ یعنی آپ اپلوڈ ہونے والی کتب کی ایک لسٹ پیش کریں اور پھر جس کتاب کو سب سے زیادہ ووٹ ملیں اس کو سب سے پہلے اپلوڈ کیا جائے۔ یہ بہترین طریقہ ہے اور یہی طریقہ مکتبہ شاملہ والوں نے بھی اپنایا ہوا ہے۔ اس لنک میں آپ دیکھیں کہ انہوں نے کتب کی ایک طویل لسٹ دی ہوئی ہے اور ہر کتاب کو جتنے ووٹ ملے ہیں وہ بھی ساتھ لکھے ہوئے ہیں تا کہ انہیں ترجیحاتی بنیاد پر شاملہ کے لئے تیار کیا جائے۔
اس طرح کا کچھ سسٹم یہاں بھی اپنانا چاہیے!

@شاکر
@انس
 

شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,397
پوائنٹ
891
اسلام علیکم
ویب سائٹ پر بہت سی کتابیں اپلوڈ ہوتی ہیں لیکن شاید کون سی کتاب پہلے اور کون سی بعد میں اپلوڈ ہونی چاہیے اس کا کوئی پیمانہ نہیں ہے۔ اسی لئے بہت سی اہم کتب رہ جاتی ہیں۔
میری تجویز یہ ہے کہ کتب اپلوڈنگ کی ترجیحات وٹنگ سے طے کرنی زیادہ بہتر ہو گی۔ یعنی آپ اپلوڈ ہونے والی کتب کی ایک لسٹ پیش کریں اور پھر جس کتاب کو سب سے زیادہ ووٹ ملیں اس کو سب سے پہلے اپلوڈ کیا جائے۔ یہ بہترین طریقہ ہے اور یہی طریقہ مکتبہ شاملہ والوں نے بھی اپنایا ہوا ہے۔ اس لنک میں آپ دیکھیں کہ انہوں نے کتب کی ایک طویل لسٹ دی ہوئی ہے اور ہر کتاب کو جتنے ووٹ ملے ہیں وہ بھی ساتھ لکھے ہوئے ہیں تا کہ انہیں ترجیحاتی بنیاد پر شاملہ کے لئے تیار کیا جائے۔
اس طرح کا کچھ سسٹم یہاں بھی اپنانا چاہیے!

@شاکر
@انس
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ،
اس سلسلے میں @حافظ اختر علی بھائی بہتر بتا سکتے ہیں کہ انہیں اس تجویز پر عملدرآمد میں کوئی آپریشنل مشکلات تو پیش نہیں آئیں گی۔
 

حافظ اختر علی

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 10، 2011
پیغامات
768
ری ایکشن اسکور
732
پوائنٹ
317
اس کے لیے ہمیں ووٹنگ کا انتظار بھی کرنا پڑے گا اور الگ سے ایک نیا سلسلہ شروع کرنا پڑے گا۔بہرحال مشکلات تو آئیں گی اور مزید کام بھی بڑھیں گے اور ان کو منظم رکھنا بھی ایک مسئلہ بنے گا۔اس لیے گزارش یہی ہے کہ بہت ساری الجھنوں میں پھنسے ہونے کی وجہ اس تجویز کو تھوڑا سا مؤخر کر لیا جائے اور جیسے ہی معاملات کچھ بہتر ہوں گے تو اس کو بھی عملی شکل دے دیں گے۔ان شاء اللہ
باقی شاکر بھائی کو اندازہ ہی ہے کہ مسائل کس کس نوعیت کے ہیں اور ویسے بھی اس وقت حدیث سائٹ کو بہت زیادہ توجہ کی ضرورت ہے تو اس مصروفیت کی وجہ سے کتابوں کی پلشنگ کی جو ایک روٹین بن گئی ہے اس کو خراب کرنے سے بہتر ہے کہ تھوڑا انتظار کر لیا جائے۔امید ہے کہ بات سمجھ آ گئی ہو گی۔ان شاء اللہ
شکریہ!
 
شمولیت
مارچ 12، 2011
پیغامات
82
ری ایکشن اسکور
309
پوائنٹ
79
اگر ووٹنگ کی شروعات کر دیں تو اس سے اندازہ ہوجائے گا کے کن کتب کو پہلے اپلوڈ کرنا چاہیے اور کم از کم فہرست تو بن ہی جائے گی جوان شاء اللہ مستقبل میں کام آئے گی۔
 

حافظ اختر علی

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 10، 2011
پیغامات
768
ری ایکشن اسکور
732
پوائنٹ
317
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!اصل میں ہوتا یہ ہے کہ کسی ایک تجویز پر اراکین رائے دینا شروع تو کر دیتے ہیں لیکن تھوڑے ہی عرصے کے بعد اس میں ایسا تعطل آتا ہے کہ کمال ہو جاتا ہے۔اس لیے اس پر مزید اراکین کی تجاویز اور مشورے لے لیےجائیں اور اس کے لیے طریقہ کار وضع کر لیا جائے تو اس سلسلے کو بھی شروع کر دیتے ہیں ۔ان شاء اللہ
اس حوالے سے شاکر بھائی کی تجاویز کی بہت اہمیت ہے ان سے گزارش ہے کہ وہ بھرپور انداز سے اظہار خیال فرمائیں۔شکریہ
@شاکر بھائی آپ کے جواب کا انتظار رہے گا۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
یہ ممکن ہے ، لیکن اس میں کئی پرابلم ہو سکتی ہے جیسے کہ حافظ اختر صاحب نے بتایا، اور پھر کیا گارنٹی ہے کہ سبھی لوگ اس میں بڑھ چڑھ کر ووٹنگ کریں گے؟؟ کچھ رکن ہی ایسے ہوں گے جو مسلسل ووٹنگ کریں گے اور اگر ایسے ممبرز کی تعداد کو دیکھا جائے تو میرے خیال سے ٢٠ سے زیادہ ممبر ووٹ نہیں کریں گے، اور ٢٠ جیسے لوگوں کی ووٹنگ سےہی تمام روٹین بدلنا مشکل ہی لگتا ہے ۔
 

رضا میاں

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 11، 2011
پیغامات
1,557
ری ایکشن اسکور
3,581
پوائنٹ
384
یہ ممکن ہے ، لیکن اس میں کئی پرابلم ہو سکتی ہے جیسے کہ حافظ اختر صاحب نے بتایا، اور پھر کیا گارنٹی ہے کہ سبھی لوگ اس میں بڑھ چڑھ کر ووٹنگ کریں گے؟؟ کچھ رکن ہی ایسے ہوں گے جو مسلسل ووٹنگ کریں گے اور اگر ایسے ممبرز کی تعداد کو دیکھا جائے تو میرے خیال سے ٢٠ سے زیادہ ممبر ووٹ نہیں کریں گے، اور ٢٠ جیسے لوگوں کی ووٹنگ سےہی تمام روٹین بدلنا مشکل ہی لگتا ہے ۔
ووٹنگ تو محض کسی کتاب کی ترجیحی اپلوڈنگ کے لئے کی جائے گی۔ اگر کوئی ووٹ نہیں بھی کرتا تو انتظامیہ اپنے حساب سے کتابیں اپلوڈ کرنا جاری رکھے جس طرح ابھی کر رہی ہے، لیکن جب کسی کتاب کو ووٹ کے زریعے ترجیح دے دی جائے تو اگلا نمبر اس کا رکھ دیا جائے۔ اس میں مشکل کیا ہے؟
 

شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,397
پوائنٹ
891
دو مسائل ہیں۔
جو کتب مستقبل میں پبلش ہونی ہیں، جن پر تبصرہ وغیرہ کر کے لائبریری سائٹ پر پہلے سے معین کردہ کسی تاریخ میں پبلش کر دیا گیا ہے۔ ان کی لسٹ فورم پر پیش کی جا سکتی ہے۔ اس میں تو کوئی دقت نہیں۔ لیکن ووٹنگ یا ریٹنگ کا کام فورم پر نہیں ہو سکتا۔ اس کے لئے باقاعدہ کوئی الگ ایپلی کیشن چاہئے جیسے کہ مکتبہ شاملہ کے لنک پر ہے۔ اور ایسی کوئی ایپلی کیشن فوری سرچ پر تیار حالت میں نظر تو نہیں آئی۔ میں اس کو تفصیل سے بھی دیکھ لوں گا۔ لیکن موجودہ مصروفیات کے تناظر میں یہ وقت طلب کام طول کھینچے گا۔

دوسرا مسئلہ یہ ہے کہ ہم روزانہ تین عدد کتابیں پبلش کر رہے ہیں۔ اس کا مطلب یہ ہوا کہ انتظامیہ کی جانب سے لسٹ میں تین عدد کتب روزانہ کی بنیاد پر اضافہ اور روزانہ شائع ہو چکنے والی تین عدد کتابوں کو لسٹ سے نکالنا ، یہ کام کرنے پڑیں گے۔ جبکہ اس کے مقابلے میں ووٹنگ اتنی تیزی سے متوقع نہیں ہے۔ چاہے ہم لسٹ فورم پر شائع کریں، یا محدث لائبریری سائٹ پر۔

ویسے جو کتابیں فائنل ہو جاتی ہیں، ان کی اپ لوڈنگ ہونے میں اور مقررہ تاریخ پر پبلش ہونے میں ایک ماہ سے زیادہ وقت نہیں لگتا۔ لہٰذا اس لسٹ اور ووٹنگ سے جو فائدہ متوقع ہے وہ یہ کہ کوئی اہم کتاب جو شاید ایک ماہ بعد پبلش ہونی ہے، وہ یوزر ریٹنگ کی بنیاد پر ایک ماہ قبل ہی پبلش کر دی جائے۔ اور جو کتب فائنل نہیں ہوئی ہیں، یعنی ان کا انتخاب نہیں کیا گیا، اسکین نہیں کیا گیا، تبصرہ و فہرست موجود نہیں، وغیرہ، تو ایسی کتب کی لسٹ ہی تیار نہیں کی جا سکتی کہ جس کہ بنیاد پر ووٹنگ ممکن ہو سکے۔
مجھے تو یہ موٹی موٹی باتیں سمجھ آئی ہیں۔ لیکن اس کے باوجود اس قسم کی کسی فہرست کی اہمیت سے انکار ممکن نہیں۔
فیس بکئے حضرات توجہ فرمائیں کہ ایسا کوئی کام فیس بک پیج پر کرنا ممکن ہے یا نہیں؟ وہاں سے زیادہ ووٹ بھی متوقع ہیں۔
 

شاہد نذیر

سینئر رکن
شمولیت
فروری 17، 2011
پیغامات
2,011
ری ایکشن اسکور
6,264
پوائنٹ
437
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
میرے خیال سے یہ تو بلاوجہ کام بڑھانا اور کام کی رفتار کو سست کرنے کے مترادف ہے۔ کتاب وسنت پر جتنی بھی کتابیں اپلوڈ کی جاتی ہیں تمام ہی اہم نوعیت کی ہوتی ہیں اس لئے جس طرح اسموتھ کام چل رہا ہے چلنے دیا جائے۔ برسبیل تذکرہ عرض ہے کہ مجھے شکایت ہے کہ حافظ زبیرعلی زئی رحمہ اللہ کے مقالات کی چھ جلدیں عرصہ دراز سے مارکیٹ میں آنے کے باوجود بھی کتاب وسنت پر صرف تین جلدیں ہی موجود ہیں۔ اس پر توجہ دے لیں تو بہتر ہے۔
 
Top