• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

کتاب چار دن قربانی کی مشروعیت کا تحقیقی جائزہ۔

محمد وقاص گل

سینئر رکن
شمولیت
اپریل 23، 2013
پیغامات
1,033
ری ایکشن اسکور
1,711
پوائنٹ
310
بسم اللہ الرحمن الرحیم​
اس مسئلہ(قربانی کے ایام) میں فضیلۃ الشیخ حافظ زبیر علی زئی حفظہ اللہ کی طرف سے پیش کردہ آثار صحابہ پر شیخ کفایت اللہ صاحب کی تنقید کا جائزہ۔۔۔۔۔
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,497
پوائنٹ
964
یہ محترم کفایت اللہ صاحب کا رد لکھنے والے ’’ ابو عمر کاشف سلفی ‘‘ صاحب کا کوئی علمی یا ذاتی تعارف مل سکتا ہے؟
ساری کتاب ابھی پڑھ نہیں سکا البتہ پہلے ہی صفحہ میں ایسی زبان استعمال کی گئی ہے جو ( میرے نزدیک ) اہل علم کو استعمال نہیں کرنی چاہیے ۔
’’ جہالت ‘‘ ’’ بد دیانتی ‘‘ ’’ ’’ دھوکا دہی ‘‘ ایسے الفاظ کتاب کے اندر موجود ہیں جو عام لوگوں کے ہاں حق بات سمجھنے میں رکاوٹ بنتے ہیں ۔
بہر صورت یہ بھی حقیقت ہے کہ بعض لوگوں کے اندر فطری طور پر تشدد ہوتا ہے یا حادثاتی رویہ سے سختی آجاتی ہے اس بات کو ثانوی حیثیت دیتے ہوئے اصل بات پر غور کرنا چاہیے اگر تو واقعتا مصنف یا مولف نے تحقیقی و عملی نکات بیان کیے ہوں تو سختی و تشدد کا بہانہ کرکے اصل بات کو رد نہیں کرنا چاہیے ۔
بعض لوگ سمجھتے ہیں کہ ہمارا کام صرف معلومات و تحقیقات پیش کرنا ہے پیشکش کا انداز کیسا ہونا چاہیے اس سلسلے میں وہ کمزور ہوتے ہیں ۔ جس کا نقصان یہ ہوتا ہے کچھ کچے ذہنوں کے لوگ ان کی اصل تحقیقات کو بھی ماننے سے انکار کردیتے ہیں ۔
جبکہ بعض علماء ایسے ہوتے ہیں جو تحقیقات کے ساتھ اسلوب بیان اور طرز نگارش پر خصوصی توجہ دیتے ہیں ۔ جس کا فائدہ یہ ہوتا ہے کہ مخالف بھی بعض دفعہ نا چاہتے ہوئے غور و فکر پر مجبور ہوجاتا ہے ۔
 

رضا میاں

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 11، 2011
پیغامات
1,557
ری ایکشن اسکور
3,581
پوائنٹ
384
اسلام علیکم ابو عمر بھائی۔
آپ کے لہجے کو نظر انداز کرتے ہوئے، اس رسالے سے ایک بات تو مجھ پر محقق ہو گئی کہ امام زہری واقعی میں مدلس نہ تھے۔ پہلے جب شیخ کفایت اللہ نے مجھے بتایا تھا کہ زہری کی تدلیس ثابت نہیں تو مجھے مکمل طور پر یقین نہیں ہوا تھا، لیکن اللہ آپ کو جزائے خیر دے کہ اس مضمون کو پڑھنے کے بعد مجھے اب لگتا ہے کہ امام زہری مدلس نہیں تھے، باقی اللہ بہتر جانتا ہے۔

 

شادان

رکن
شمولیت
دسمبر 01، 2012
پیغامات
118
ری ایکشن اسکور
131
پوائنٹ
56
ﮐﻴﺎ ﮨﯽ ﺑﮭﯽ ﺳﭻ ﻧﮩﻴﮟ ﺳﺎﻣﻨﮯ ﺁﻳﺎ ﮐﮧ ﭼﺎﺭ ﺩﻥ ﮐﮯ ﻭﮨﯽ ﻟﻮﮒ ﻗﺎﻳﻞ ﮨﻴں ﺟﻮ ﺣﺴﻦ ﻟﻴﻐﻴﺮﮦ ﮐﮯ ﺣﺠﻴﺖ ﮐﻮ ﺗﺴﻠﻴﻢ ﮐﺮﺗﮯ ﮨﻴﮟ
 
شمولیت
مئی 20، 2012
پیغامات
128
ری ایکشن اسکور
257
پوائنٹ
90
خضر بهائی بعض لوگ بہت سخت واقع ہوئے ہے تصانیف میں اس قدر بدزبانی اختیار کرتے ہے اور تقاریر میں بهی حد درجہ درش رو ثابت ہوتے ہے اپنے کمزور دل ہونے کی وجہ سے میں نے بہت سے من پسندیدہ اہل حدیث اہل علم کو اسی وجہ سے سننا پڑهنا ترک کر دیا ہے :(
 
Top