• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

کتب احادیث کا اردو ترجمہ اور حواشی

اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,591
پوائنٹ
791
السلام علیکم
کیا کوئی بھائی یہ بتا سکتا ہے کہ مسند حمیدی شیخ زبیر علی زئی ؒ کی تحقیق و ترجمہ کے ساتھ شائع ہوچکی یا نہیں۔
جزاکم اللہ تعالے خیراً
 
شمولیت
مارچ 08، 2012
پیغامات
215
ری ایکشن اسکور
147
پوائنٹ
89
یہ سوفٹویر اپنے ابتدائی مراحل میں ہے، اس میں بہت سا کام کرنا باقی ہے۔ آپ نے جو فرمائش کی ہے ٹھیک وہی فرمائش میں نے ابو طلحہ بابر بھائی سے پہلے کی ہے، آئندہ آنے والے ورزن میں سبھی سہولتیں شامل ہوں گی ان شاء الله
السلام علیکم ورحمۃ اللہ،
بھائ اینڈرائیڈ سافٹ وئیر کب تک مکمل ہو جائے گا؟
 
ندیم محمدی

مشہور رکن
شمولیت
جولائی 29، 2011
پیغامات
347
ری ایکشن اسکور
1,279
پوائنٹ
140
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
شیخ زبیر رح کی تحقیق و تخریج کے ساتھ مسند حمیدی اور صحیح ابن خزیمہ وغیرہ کا کام کمپوز ہو چکا ہے اور ابھی تبویب کے مراحل میں ہے جلد ہی ان شاء اللہ مکتبہ اسلامیہ سے شائع ہو جائیں گی
 
شمولیت
اپریل 06، 2015
پیغامات
9
ری ایکشن اسکور
2
پوائنٹ
43
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
کیا کوئی بھائی یہ معلومات دے سکتا ہے کہ حدیث کی کن کن کتابوں کا اردو میں ترجمہ ہوچکا، اور حدیث کی کونسی کتابیں ایسی ہیں جن کا اردو میں ترجمہ ابھی تک نہیں ہوسکا یا ان پر ترجمے کا کام جاری ہے۔
 
خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,497
پوائنٹ
964
و علیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
بخاری ، مسلم ، سنن ابو داؤد ، سنن ترمذی ، سنن نسائی ، سنن ابن ماجہ ، موطا مالک ، مسند احمد کے کئی ایک ترجمے ہو چکے ہیں ۔
مشکوۃ المصابیح ، بلوغ المرام ، عمدۃ الاحکام ، اللؤلؤ و المرجان جیسی ثانوی کتابوں کے بھی ترجمے ہو چکے ہیں ۔
@رضا میاں صاحب ، مزید بتائیں گے ۔
 
رضا میاں

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 11، 2011
پیغامات
1,557
ری ایکشن اسکور
3,581
پوائنٹ
384
میرے لیپ ٹاپ میں درج ذیل کتب کے تراجم موجود ہیں (جن کے نام لئے جا چکے ہیں ان کے علاوہ):

صحیح ابن خزیمہ، مسند الحمیدی، مسند الشافعی، مسند اسحاق بن راہویہ، مصنف ابن ابی شیبہ، مسند ابی حنیفہ، شرح معانی الآثار، شعب الایمان للبیہقی، سنن دارمی، سنن دارقطنی، معجم الصغیر للطبرانی، دلائل النبوۃ للبیہقی، دلائل النبوۃ لابی نعیم، الجہاد لابن المبارک، طبقات الکبری لابن سعد، حلیۃ الاولیاء (پہلی جلد)، مستدرک الحاکم (پہلی جلد)، جزء رفع الیدین للبخاری، جزء القراءۃ للبخاری، ادب المفرد للبخاری، شمائل ترمذی، صحیفہ ہمام بن منبہ، خصائص علی للنسائی، فضل الصلاۃ علی النبی، جزء علی الحمیری، الاربعین فی التصوف ودیگر اربعینات۔

کتب التخریج میں:
احیاء علوم الدین للغزالی، خصائص الکبری للسیوطی، کنز العمال، المنتقی فی الاحکام، المتجر الرابح فی ثواب العمل الصالح، ریاض الصالحین، وغیرہ

یہ سب وہ کتب ہیں جو آن لائن موجود ہیں۔ اس کے علاوہ سنن الکبری للبیہقی جو چھپ چکی ہے اس کا محدث لائبریری میں اپلوڈ ہونے کا انتظار ہے ان شاء اللہ۔ :)
 
شمولیت
نومبر 27، 2014
پیغامات
221
ری ایکشن اسکور
63
پوائنٹ
49
صحیح ابن خزیمہ، مسند الحمیدی، مسند الشافعی، مسند اسحاق بن راہویہ، مصنف ابن ابی شیبہ، مسند ابی حنیفہ، شرح معانی الآثار، شعب الایمان للبیہقی، سنن دارمی، سنن دارقطنی، معجم الصغیر للطبرانی، دلائل النبوۃ للبیہقی، دلائل النبوۃ لابی نعیم، الجہاد لابن المبارک، طبقات الکبری لابن سعد، حلیۃ الاولیاء (پہلی جلد)، مستدرک الحاکم (پہلی جلد)، جزء رفع الیدین للبخاری، جزء القراءۃ للبخاری، ادب المفرد للبخاری، شمائل ترمذی، صحیفہ ہمام بن منبہ، خصائص علی للنسائی، فضل الصلاۃ علی النبی، جزء علی الحمیری، الاربعین فی التصوف ودیگر اربعینات۔

یہ سب وہ کتب ہیں جو آن لائن موجود ہیں۔ اس کے علاوہ سنن الکبری للبیہقی جو چھپ چکی ہے اس کا محدث لائبریری میں اپلوڈ ہونے کا انتظار ہے ان شاء اللہ۔ :)
جزاک اللہ ۔
مصنف ابن ابی شیبہ ۔اور دلائل، ابونعیم ۔۔آنلائن کہاں پہ ہیں۔؟

حلیہ کے دو تراجم نیٹ پہ ہیں۔ایک ۵ جلد۔معرفت پہ۔ دوسرا ۴ جلد نامکمل دعوت اسلامی کا۔
نیز ۔مصنف عبد الرزاق جزءمفقود تو عرصہ ہوامتداول ہے (مسکراہٹ)
لیکن اصل کی بھی ۲ جلدیں بریلوی بھائیوں نے اپلوڈ کی ہیں۔
الزہد ابن مبارکؒ بیت العلوم لاہور نے ترجمہ کیا ہے ۔۔اللہ کرے کوئی اپلوڈ کر دے۔
بیت العلوم لاہور نے ابن ابی الدنیا ؒ کی کئی کتب کے تراجم کئے جو چند نیٹ پر بھی ہیں۔
مرقاۃ المفاتیح ۔علی قاریؒ بھی یہاں ہی موجود ہے۔
 
ابوانیقہ

مبتدی
شمولیت
نومبر 15، 2016
پیغامات
5
ری ایکشن اسکور
1
پوائنٹ
21
مصنف ابن ابی شیبہ کاترجمہ محمد عوامہ کے نسخے سے کیا گیا ہے اس میں 3959 حدیث میں تحریف کی گئ ہے۔ @اسحاق سلفی بھائ روشنی ڈالیں ۔ اصل نسخہ جو شاملہ میں ہے اس میں 3959 دیکھیں ۔
 
خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,497
پوائنٹ
964
مصنف ابن ابی شیبہ کاترجمہ محمد عوامہ کے نسخے سے کیا گیا ہے اس میں 3959 حدیث میں تحریف کی گئ ہے۔ @اسحاق سلفی بھائ روشنی ڈالیں ۔ اصل نسخہ جو شاملہ میں ہے اس میں 3959 دیکھیں ۔
اس پر محدث فورم میں تفصیلی گفتگو ہو چکی ہے ، تمام تھریڈز تو نہیں مل رہے ، البتہ شیخ کفایت اللہ صاحب کا ایک تھریڈ تاحال موجود ہے ، معلومات کے لیے اس کا رخ کیا جا سکتا ہے ۔
مصنف ابن ابی شیبہ میں تحریف اور تحت السرۃ کا اضافہ
یہاں صرف اتنا ذکر آجانا کافی ہے کہ اردو ترجمہ بھی اس تحریف والے نسخے سے ہے ۔
 
Last edited:
Top