• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

کراچی میں حافظ سعید کا کارکنان سے خطاب

شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
122
ری ایکشن اسکور
422
پوائنٹ
76
کراچی: پروفیسر حافظ محمد سعید نے کارکنان کومخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جماعة الدعوة ایک دعوتی تنظیم ہے، کارکنان احسن انداز میں اپنی دعوت دوسروں تک پہنچائیں۔ مسلمانوں کے ساتھ ساتھ غیر مسلموں کو بھی اسلام کی دعوت دیں اور ایسے مسلمان جنہیں دین کا علم نہیں ان کی تربیت و اصلاح کا عمل بھی جاری رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا کسی سے کوئی جھگڑا نہیں جماعة الدعوة نے پاکستان میں کبھی کسی مسلم یا غیر مسلم کے خلاف اسلحہ نہیں اٹھایا ہے اور نہ شرعی طور پر ایسا کرنے کو جائز سمجھتی ہے۔ کارکنان بغیر کسی تصادم کی راہ اپنائے کراچی سمیت ملک بھر میں اپنا دعوتی مشن جاری رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ خطے میں امریکی موجودگی کے سبب ہرطرف بدامنی پھیلی ہوئی ہے، امریکہ افغانستان میں واضح شکست سے دوچار ہے ،2013 افغانستان سے امریکی فرارکا سال ہو گا جس کے بعد ملک میں پھیلی چھوٹی چھوٹی بغاوتیں دم توڑ جائیں گی اورپڑوسی ممالک کی سازشیں بھی اپنا اثر کھودیں گی۔ حافظ محمد سعید نے کارکنان کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ وہ تمام مشکلات و رکاوٹوں کوصبر و تحمل سے عبور کریں اورکسی بھی قیمت پر اپنے منہج کی ترویج نہ چھوڑیں۔
 
Top