عبداللہ کشمیری
مشہور رکن
- شمولیت
- جولائی 08، 2012
- پیغامات
- 576
- ری ایکشن اسکور
- 1,657
- پوائنٹ
- 186
اللہ نے جو بخشی ہے نعمت زبان کی
کرتے رہیں ہمیشہ حفاظت زبان کی
فتنے یہ کیسے کیسے اٹھائے اک آن میں
میں کیا بتاؤں کیسی ہے آفت زبان کی
ہم تو وہاں بھی اس کو چلاتے ہیں بے دریغ
ہوتی نہیں جہاں پہ ضرورت زبان کی
جو اہلِ دل ہیں اہلِ نظر ہیں جہان میں
کرتے ہیں پاسداری نہایت زبان کی
سوچے ذرا کہ دے گا وہاں کس طرح جواب
رکھتا نہیں یہاں جو رعایت زبان کی
ہشیارباش! آپ کی یہ ملکیت نہیں
رکھیئے سنبھال کر یہ امانت زبان کی
قینچی کی مثل اس کو چلائیں نہ رات دن
زحمت بنے نہ حشر میں نعمت زبان کی
تیغ و تبر سے گہرا ہے لفظ و بیاں کا زخم
نشتر سے تیزتر ہے جراحت زبان کی
جس نے زبان روک لی، وہ پا گیا نجات
کم بولنا، ہے اصل کرامت زبان کی
ہم چلتے پھرتے ذکر سے بس تر رکھیں اسے
آسان کس قدر ہے عبادت زبان کی
محفوظ پھر وہ رہ نہیں سکتا بلاؤں سے
کرتا نہیں اثرؔ جو حفاظت زبان کی
کرتے رہیں ہمیشہ حفاظت زبان کی
فتنے یہ کیسے کیسے اٹھائے اک آن میں
میں کیا بتاؤں کیسی ہے آفت زبان کی
ہم تو وہاں بھی اس کو چلاتے ہیں بے دریغ
ہوتی نہیں جہاں پہ ضرورت زبان کی
جو اہلِ دل ہیں اہلِ نظر ہیں جہان میں
کرتے ہیں پاسداری نہایت زبان کی
سوچے ذرا کہ دے گا وہاں کس طرح جواب
رکھتا نہیں یہاں جو رعایت زبان کی
ہشیارباش! آپ کی یہ ملکیت نہیں
رکھیئے سنبھال کر یہ امانت زبان کی
قینچی کی مثل اس کو چلائیں نہ رات دن
زحمت بنے نہ حشر میں نعمت زبان کی
تیغ و تبر سے گہرا ہے لفظ و بیاں کا زخم
نشتر سے تیزتر ہے جراحت زبان کی
جس نے زبان روک لی، وہ پا گیا نجات
کم بولنا، ہے اصل کرامت زبان کی
ہم چلتے پھرتے ذکر سے بس تر رکھیں اسے
آسان کس قدر ہے عبادت زبان کی
محفوظ پھر وہ رہ نہیں سکتا بلاؤں سے
کرتا نہیں اثرؔ جو حفاظت زبان کی