• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

کمال کی شخصیت رکھتے ہیں محترم

ساجد تاج

فعال رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
7,174
ری ایکشن اسکور
4,517
پوائنٹ
604
پھر بچ گیا جُرمانے سے (پارٹ 2)
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
اُمید کرتے ہیں کہ آپ سب خیریت سے ہوں گے اللہ تعالی سے دُعا ہے کہ وہ آپ کو اور آپ کی فیملی کو اپنے حفظوامان میں رکھے اور آپ کی ہر جائز خواہش کو پورا کرے آمین اور آپ سب کی زندگی میں آنے والے ہر دُکھ و پریشانی کو خوشیوں میں بدل دے آمین۔
اللہ تعالی کا جتنا شُکر ادا کروں اُتنا کم ہے کیونکہ اُس پاک ذات نے مجھے ایسے ایسے پیارے بہن بھائیوں سے نوازا جنہوں نے میری زندگی میں بہت اثر ڈالا ، مطلب میری زندگی کو بدلنے میں ان بہن بھائیوں کا بہت بڑا کردار ہے ۔ ایسے ہی بہن بھائیوں میں ہمارے ایک بھائی محمد نعیم یونس شامل ہیں۔ اعلی اخلاق ، ہنس مُکھ ، ہنسی مزاح کرنے والے، اچھی بات کرنے اور سیکھانے والے ، جھوٹ کو جھوٹ اور سچ کو سچ کہنے والے ، ہمیشہ ساتھ رہنے اور حوصلہ دینے والے ، بڑی سے بڑی ٹیشن کو معمولی سمجھ کر اگنور کرنے والے ، ہر طرح کے حالات میں صبر و شکر کرنے والے ہمارے نعیم بھائی جو کسی تعارف کے محتاج نہیں اور نہ ہی ان کا کام کسی تعارف کا محتاج ہے۔
نعیم بھائی سے رشتہ شاید 2 سے سال سے ہے لیکن حقیقت بات یہ ہے کہ مجھے ایسا لگتا ہے کہ ان سے بہت عرصے سے رشتے داری ہے میری ،اسلامی فورمز میں ملنے والے بھائیوں میں سب سے زیادہ مُلاقاتیں آصف بھائی ، محسن بھائی اور نعیم بھائی سے ہی ہوئیں ہیں اور ہر مُلاقات ہمارے یہ بھائی ضرور شامل ہوا کرتے ہیں اور ان کا ملنا کسی سے بھلایا نہیں جا سکتا ۔
محمد نعیم یونس بھائی نے محدث فورم پر کم عرصے میں بہت کام کیئے ہیں اللہ تعالی ان کے تمام کاموں کو جو انہوںنے صرف اللہ تعالی کی رضا کے لیے کیئے ہیں قبول کرے آمین۔
تفسیراحسن البیان، سنن ابو داود،سنن ابن ماجہ ،سنن الترمذی ،سنن النسائی ،مختصر صحیح مسلم ،کتاب التوحید، اللہ تعالی کی پسند اور ناپسند - تزکیہ نفس، نواقض الاسلام ، الفرقان بین اولیاء الرحمان و اولیاء الشیطان،الرحیق المختوم ،محمدیہ پاکٹ بک ،اہل تصوف کی کارستانیاں ،احادیث رسول ﷺ کے متعلق پیدا کردہ مغالطوں کا کامیاب ازالہ،اصول تفسیر ، تزکیہ نفس اور تصوف ، اہل بدعت کے شبہات کا رد، قرآن و حدیث میں تحریف، ان کے کام کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔
اللہ تعالی سے دُعا ہے کہ وہ ہمارے اس بھائی کو دنیا و آخرت میں کامیاب کرے آمین اور ان کی زندگی میں آنے والی ٹیشن کو خوشی میں بدل دے آمین اور ان کی زندگی میں آنے والی ہر بیماری کو دور کر دے آمین اور آپ کی ہر جائز خواہش کو پورا کرے آمین اور آپ کو ہر طرح کے شر سے محفوظ رکھے آمین اور آپ کو جنت الفردوس میں بلند درجات سے نوازے آمین۔
محمد نعیم یونس بھائی کی کاگردگی کچھ یوں ہے:۔
یوزر نیم : محمد نعیم یونس
شمولیت: اپریل 27، 2013
پیغامات: 16,954
موصول شکریہ جات: 3,875
تمغے کے پوائنٹ: 958
صنف : مرد
عہدہ : فعال رُکن
دوست : 13
موضوعات کی تعداد : 321
 

ساجد تاج

فعال رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
7,174
ری ایکشن اسکور
4,517
پوائنٹ
604
تھریڈ کو خوبصورت ڈیوائیڈز سے سجانے سے قاصر رہا۔ اگلی بار یہ مزید بہتر بنانے کی کوشش کروں گا ان شاءاللہ
 

حافظ اختر علی

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 10، 2011
پیغامات
768
ری ایکشن اسکور
732
پوائنٹ
317
محمد ارسلان صاحب
محمد نعیم یونس صاحب
جناب عالی! جادو وہ جو سر چڑھ کر بولے!
 

یوسف ثانی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
ستمبر 26، 2011
پیغامات
2,767
ری ایکشن اسکور
5,410
پوائنٹ
562
محمد نعیم یونس بھائی نے محدث فورم پر کم عرصے میں بہت کام کیئے ہیں اللہ تعالی ان کے تمام کاموں کو جو انہوں نے صرف اللہ تعالی کی رضا کے لیے کیئے ہیں قبول کرے آمین۔
تفسیراحسن البیان، سنن ابو داود،سنن ابن ماجہ ،سنن الترمذی ،سنن النسائی ،مختصر صحیح مسلم ،کتاب التوحید، اللہ تعالی کی پسند اور ناپسند - تزکیہ نفس، نواقض الاسلام ، الفرقان بین اولیاء الرحمان و اولیاء الشیطان،الرحیق المختوم ،محمدیہ پاکٹ بک ،اہل تصوف کی کارستانیاں ،احادیث رسول ﷺ کے متعلق پیدا کردہ مغالطوں کا کامیاب ازالہ،اصول تفسیر ، تزکیہ نفس اور تصوف ، اہل بدعت کے شبہات کا رد، قرآن و حدیث میں تحریف، ان کے کام کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔
آمین ثم آمین
ماشاء اللہ ۔ اللہ کرے زور قلم اور زیادہ
ویسے یہ جو فہرست ہے، اس کا کیا مطلب ہے۔برادر نعیم یونس نےان کتب پر تحقیقی، تالیفی کام کیا ہے؟ یہ کام صرف نیٹ فورم پر ہے یا ان کی کتب شائع بھی ہوئی ہیں۔ صرف معلومات میں اضافہ کے لئے پوچھ رہا ہوں۔
 
Top