• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

کنز العمال کی تحقیق و تخریج

رضا میاں

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 11، 2011
پیغامات
1,557
ری ایکشن اسکور
3,581
پوائنٹ
384
بات آپ کی ٹھیک ہے چھوٹے اجزاء پر کافی کام ہوا ہے لیکن یہ بات میں نے صرف تجربہ حاصل کرنے کیلیے کہی تھی آپ چھوٹی کتاب کی تحقیق شروع کریں گے تو بہت سے مسائل آپ کے سامنے آئیں گے جن سے آپ کو فائدہ ہوگا۔۔ اور جب یہ کام مکمل ہو گا تو آپ کو مزید ہمت ہوگی۔۔
جانکاری کے لئے عرض ہے کہ چھوٹے اجزاء پر بھی میں کام کر چکا ہوں لیکن وہ انگلش میں ہیں۔
شروع ہی میں بڑے کام سے بعض دفعہ انسان تھک جاتا ہے یا کوئی اور مسئلہ آ جاتا ہے اسکی ایک مثال اسی تھریڈ میں شیخ رفیق طاہر صاحب کی صورت میں موجود ہے۔۔۔۔
بس دعاء کریں کہ اللہ مدد کرے اور اسے بیچ راستے میں نہ چھوڑوں۔ آمین۔
بھائی اس وقت دو کتابوں پر الحمدللہ کام ہو رہا ہے ایک امام احمد کی الاشربۃ اور دوسری امام ابو احمد الحاکم کی شعار اصحاب الحدیث۔۔۔
ان پر آپ کام کر رہےہیں؟
 

محمد وقاص گل

سینئر رکن
شمولیت
اپریل 23، 2013
پیغامات
1,033
ری ایکشن اسکور
1,711
پوائنٹ
310
جانکاری کے لئے عرض ہے کہ چھوٹے اجزاء پر بھی میں کام کر چکا ہوں لیکن وہ انگلش میں ہیں۔
ماشاء اللہ بہت خوب۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایک تو آپ کی انگلش؟؟؟؟؟؟؟

بس دعاء کریں کہ اللہ مدد کرے اور اسے بیچ راستے میں نہ چھوڑوں۔ آمین۔
آمین

ان پر آپ کام کر رہےہیں؟
شعار والا کام تو مکمل کلاس کے سپرد ہے باقی الاشربۃ پر میرے ایک دوست ہیں وہ ہیں ساتھ۔
 

جوش

مشہور رکن
شمولیت
جون 17، 2014
پیغامات
621
ری ایکشن اسکور
320
پوائنٹ
127
محترم مولانا رفیق طاہر صاحب ۔ سلام علیکم ۔ فتاوی طاھریہ۔ کا کچھ اقتباس میں نے پڑھا ماشااللہ آپنے مجبورا جو قلم اٹھایاہے وہ بہت اچھا اقدام ہے دراصل اسلام کے آڑ میں یہ لوگ تصوف کیا بلکہ یہودیت پھیلا رہے ہیں انکو مسلمان کہنا بھی جرم ہے ۔اللہ تعالی آپکو صحت دے اور زیادہ سے زیادہ حق کے دفاع کی توفیق دے ۔۔ تقریبا 10۔12سال پہلے شاہ فہد ۔رحمہ اللہ۔ کے دور میں اہل دیوبند کے بڑے بڑے علما جن میں علی میاں ندوی بھی شامل تھے اہل حدیثوں کے خلاف دستاویزات تیار کرکے شاہ فہد اور اس وقت کے وزرا کے پاس بھیجا تھا جن میں اہل حدیثوں کو کافر ۔شیعہ اور خوارج ثابت کیا تھا اور مولانا جوناگڑھی کے ترجمہ کو غلط قرار دیا تھا اسکا ایک نسخہ مجھے بھی مل گیا تھا ۔ میں نے فورا اسکا جواب لکھا اور دکھایا کہ اہل حدیث کا وجود کب سے ہے انکا عقیدہ ونظریہ کیاہے تعلیمی۔دعوتی۔اورسیاسی میدانوں میں انکے خدمات کیا ہیں ۔الحمدللہ لوگوں نے کتاب کو سراہا ۔ کہنے کا مطلب یہ ہے کہ اگر انکے اندر اسلام کی کچھ بھی غیرت ہوتی تو قرآن و حدیثکی مخالفت نہ کرتے۔ اسلیے آپنے اگرچہ مجبور ہوکر ایسا قلم اٹھایا ہے تو غلط نہیں کیا ہے بلکہ حق کی دفاع کی ہے ۔جزاک اللہ خیرالجزا و بارک فیک ۔واطال اللہ بقااک فینا حتی تستفید منک الامۃ الاسلامیۃ۔
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,497
پوائنٹ
964
اسکا ایک نسخہ مجھے بھی مل گیا تھا ۔ میں نے فورا اسکا جواب لکھا اور دکھایا کہ اہل حدیث کا وجود کب سے ہے انکا عقیدہ ونظریہ کیاہے تعلیمی۔دعوتی۔اورسیاسی میدانوں میں انکے خدمات کیا ہیں ۔الحمدللہ لوگوں نے کتاب کو سراہا ۔
ماشاءاللہ ۔ آپ نے جو لکھا مطبوع ہے ؟ یا انٹرنیٹ پر دستیاب ہے ؟ کتاب کا نام بتادیں ۔
جزاکم اللہ خیرا و بارک فیکم ۔
 

رضا میاں

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 11، 2011
پیغامات
1,557
ری ایکشن اسکور
3,581
پوائنٹ
384
جزاک اللہ خیرا۔ یہ بہت عمدہ کام شئیر کیا ہے۔
اور لنک میں جو تجاویز ہیں ان میں سے بیشتر تو میں کر رہا ہوں ان شاء اللہ۔
اگلی قسط کے لئے میں نے درج ذیل مزید چیزیں سوچ رکھی ہیں جن کو میں کرنے کی پوری کوشش کروں گا ان شاء اللہ
1- اطراف الحدیث: جو کہ اب اس لنک کے زریعے بہت آسان ہو جائے گا۔
2-اور ہر حدیث کا سیوطی کی جامع الصغیر اور جامع الکبیر دونوں سے حوالہ بھی لکھنا ہے۔
آپ کے پاس مزید تجاویز ہوں تو وہ بھی بتا دیں۔
 

جوش

مشہور رکن
شمولیت
جون 17، 2014
پیغامات
621
ری ایکشن اسکور
320
پوائنٹ
127
گرامی قدر خضر حیات صاحب آپکی ھمت افزایی کا بہت بہت شکریہ۔چونکہ تقریبا12سال پہلے اس کتاب کو لکھکر خود سے چھپواکر تقسیم کردیا تھااسکے بعد موقعہ نہیں مل سکا کہ اس پر نظر ثانی کرکے کچھ اضافہ کرسکوں ویسے اسکو میں نے لاھور بھیجدیاتھا کہ وہ چھاپ دیں اب دیکھیے وہ کیاکرتے ہیں
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,497
پوائنٹ
964
گرامی قدر خضر حیات صاحب آپکی ھمت افزایی کا بہت بہت شکریہ۔چونکہ تقریبا12سال پہلے اس کتاب کو لکھکر خود سے چھپواکر تقسیم کردیا تھااسکے بعد موقعہ نہیں مل سکا کہ اس پر نظر ثانی کرکے کچھ اضافہ کرسکوں ویسے اسکو میں نے لاھور بھیجدیاتھا کہ وہ چھاپ دیں اب دیکھیے وہ کیاکرتے ہیں
چھپ جائے تو بہتر ۔ ورنہ اسکین کرکے انٹرنیٹ پر اپلوڈ کردیں تاکہ لوگ اس سے استفادہ کرسکیں ۔
 

جوش

مشہور رکن
شمولیت
جون 17، 2014
پیغامات
621
ری ایکشن اسکور
320
پوائنٹ
127
محترم خضرحیات صاحب اپ سے گزارش ہے کہ مجھے تفسیرفیض القرآن دیکھنا ہے لیکن میں اسے نکال نہیں پا رہا ہوں مہربانی کرکے رہنمایی کریں۔ایک مرتبہ اچانک نکل آیاتھاتو اسمیں صرف سورۃ الفاتحہ پڑھ سکا تھا اب مزید دیکھنا چاھتا ہوں تو نہیں نکال پا رہا ہوں۔ واضح ہو کہ میں اس میں زیرو پواینٹ کا ہوں۔شکریہ
 
Top