• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

کنز العمال کی تحقیق و تخریج

Dua

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 30، 2013
پیغامات
2,579
ری ایکشن اسکور
4,440
پوائنٹ
463
ماشاء اللہ شیخ صاحب کام تو اچھا ہو رہا تھا اس کو جاری رکھنا چاہیے تھا آپ کو۔۔۔۔


ویسے مشکوۃ بھی بڑی کتاب ہے اور ماشاء اللہ اس پر بہت کام ہوا ہے شیخ زبیر رحمہ اللہ نے بہت اچھے انداز سے کیا ہے اردو میں اس پر کام
عمدہ۔
کیا مشکوۃ مصابیح پر کام کیا شیخ زبیر علی زئی صاحب نے ؟؟
اس کا لنک بھی فراہم کریں۔
 

رضا میاں

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 11، 2011
پیغامات
1,557
ری ایکشن اسکور
3,580
پوائنٹ
384
ماشاء اللہ بہت اچھی کاوش اور سوچ ہے لیکن میرے خیال کے مطابق ابتداء میں چھوٹی کتابوں پر کام کیا جائے تو ذیادہ بہتر ہے جیسے اجزاء حدیثیہ وغیرہ ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھائی چھوٹے اجزاء جو فقہی ترتیب پر ہیں ان کی بے شمار تحقیات موجود ہیں۔ اگر نہیں ہے تو کنز العمال کی تحقیق نہیں ہے۔
بلکہ میں تو کہتا ہوں آپ بھی اس کام میں حصہ ڈال لیں۔
 

کفایت اللہ

عام رکن
شمولیت
مارچ 14، 2011
پیغامات
4,999
ری ایکشن اسکور
9,800
پوائنٹ
722
رضا بھائی کنز الایمان کی تحقیق میں آپ ہرحدیث کے سامنے صرف ایک ہی نمبر لکھ رہے ہیں۔
آپ ذرا محنت کرکے یہ بھی معلوم کر لیں کہ کن کن لوگوں نے اس کی ترقیم کی ہے ۔ اگر اس کی اور بھی ترقیم پائی جاتی ہے تو کم از کم دو مشہور ترقیم کو ساتھ ساتھ لیکر چلیں۔
اور تفریق کے لئے ایک ترقیم کو بریکٹ میں رکھیں اور ایک ترقیم کو بریکٹ کے باہر ۔جیساکہ مسند احمد کے ایک نسخہ میں شاملہ والوں نے کیا ہے۔
اورکنزالعمال مترجم کی جوترقیم ہے اس ضرور سامنے رکھیں ۔
 

رضا میاں

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 11، 2011
پیغامات
1,557
ری ایکشن اسکور
3,580
پوائنٹ
384
تمام تراقیم شاملہ کی نمبرنگ کے مطابق ہیں۔ ہاں اگر کسی کتاب کی شاملہ میں ہی دو ترقیمیں ہوئیں تو اس بات کو واضح کر دوں گا، ان شاء اللہ۔
 
شمولیت
مئی 05، 2014
پیغامات
202
ری ایکشن اسکور
40
پوائنٹ
81
رضا میاں بھائی! آپ تھوڑا تھوڑا کام روزانہ کیا کریں جتنی سہولت ہو، پھر اس طرح آپ بہت سارا مواد جمع کر سکیں گے۔ ان شاءاللہ
مثلا اگر آپ دو روایات کی تحقیق روزانہ آسانی سے کر سکیں، لیکن مستقل کریں تو ایک مہینے میں 60 روایات کی تحقیق ہو جائے گی۔ ان شاءاللہ
ساتھ ساتھ اس فیلڈ میں دوسرے ماہرین کو بھی ترغیب دلاتے رہیں، اپنے ساتھ ایک آدمی اور تیار کر لیں تو 120 روایات کی تحقیق ہو جائے گی۔ ان شاءاللہ
کنز العمال اور دیگر کتب جن میں ضعیف اور موضوع روایات ہیں، ان کی تحقیق کئے جانے کی بات پر میں آپ سے بالکل متفق ہوں، کیونکہ بریلوی حضرات دوران گفتگو انہی ضعیف اور موضوع روایات پر پوسٹر بنا کر پوسٹ کرتے ہیں۔ اگر تحقیق پیش کر دی جائے تو پھر وہ جواب دینے کی ہمت نہیں کر پاتے۔
جزاکم اللہ خیرا
یہاں میں دو باتیں عرض کرنا چاہتا ہوں،
رضا میاں بھائی سے گزارش کرونگا کہ روایات کی تحقیق ایک انتہائی کٹھن کام ہے ، جو ہر عالم کے بس کا کام نہیں،وہی عالم اس کام میں ہاتھ ڈالے گا جس کو اسماء الرجال پر عبور حاصل ہو اگر آپ کو اسماء الرجال کی پرکھ میں اچھا ملکہ حاصل ہے تو یہ کام کرنا آپ کو مبارک ہو ،لیکن ساتھ ہی کسی منجھے ہوئے اہل علم کو اپنا یہ کام دیکھاتے رہیں اگر ان کی تائید حاصل ہو تو اُتنے کام کو فورم پر اپلوڈ کرتے رہیں
دوسری بات یہ عرض کرونگا کہ احادیث کی تحقیق میں مسلکی تعصب آڑے نہیں آنا چاہئے ،کہ ایک حدیث ایسی آگئی کہ کوئی حنفی اپنے مسلک پر استدلال کرتا ہے اور وہ حدیث ہو بھی صحیح ،صرف اسلئے اس حدیث کو ضعیف کہ دینا کہ یہ میرے مسلک کے خلاف ہے تو یہ دیانت کا خون کرنے کے مترادف ہوگا ، تعصب سے ہٹ کر یہ کام سر انجام دینا ہوگا،ہو سکتا ہے اس حدیث کی سند صحیح ہو اور اس میں کوئی دوسری علت موجود ہو ؟
کئی احادیث ایسی بھی ہونگی کہ ایک محدث اسے ضعیف سمجھتا ہو اور دوسرے محدث کی رائے اس کے خلاف ہو تو یہاں میں یہ عرض کرونگا کہ اس حدیث پر کوئی قطعی حکم نہ لگایا جائے اس پر صرف محدثین کی رائے نقل کر دی جائیں اور اپنی رائے کا اظہار بھی کر دیا جائے
دعا ہے اللہ تعالیٰ اس کام کو پایائے تکمیل تل پہنچائے
 

رضا میاں

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 11، 2011
پیغامات
1,557
ری ایکشن اسکور
3,580
پوائنٹ
384
لیکن ساتھ ہی کسی منجھے ہوئے اہل علم کو اپنا یہ کام دیکھاتے رہیں
جی میں بھی یہی چاہتا ہوں۔ لیکن فی الحال کوئی فارغ نہیں ہے۔ اور ویسے بھی میں پوری کوشش کر رہا ہوں کہ ہر حدیث کے ساتھ کسی عالم کا فیصلہ نقل کر دوں تاکہ ایک عالم کی تصدیق ساتھ رہے۔
دوسری بات یہ عرض کرونگا کہ احادیث کی تحقیق میں مسلکی تعصب آڑے نہیں آنا چاہئے ،کہ ایک حدیث ایسی آگئی کہ کوئی حنفی اپنے مسلک پر استدلال کرتا ہے اور وہ حدیث ہو بھی صحیح ،صرف اسلئے اس حدیث کو ضعیف کہ دینا کہ یہ میرے مسلک کے خلاف ہے تو یہ دیانت کا خون کرنے کے مترادف ہوگا ، تعصب سے ہٹ کر یہ کام سر انجام دینا ہوگا،ہو سکتا ہے اس حدیث کی سند صحیح ہو اور اس میں کوئی دوسری علت موجود ہو ؟
کئی احادیث ایسی بھی ہونگی کہ ایک محدث اسے ضعیف سمجھتا ہو اور دوسرے محدث کی رائے اس کے خلاف ہو تو یہاں میں یہ عرض کرونگا کہ اس حدیث پر کوئی قطعی حکم نہ لگایا جائے اس پر صرف محدثین کی رائے نقل کر دی جائیں اور اپنی رائے کا اظہار بھی کر دیا جائے
مسلکی تعصب سے اوپر اٹھ کر ہی ایک شخص اہل حدیث بنتا ہے! والحمد للہ۔
دعا ہے اللہ تعالیٰ اس کام کو پایائے تکمیل تل پہنچائے
آمین
 

محمد وقاص گل

سینئر رکن
شمولیت
اپریل 23، 2013
پیغامات
1,033
ری ایکشن اسکور
1,711
پوائنٹ
310
بھائی چھوٹے اجزاء جو فقہی ترتیب پر ہیں ان کی بے شمار تحقیات موجود ہیں۔ اگر نہیں ہے تو کنز العمال کی تحقیق نہیں ہے۔

بلکہ میں تو کہتا ہوں آپ بھی اس کام میں حصہ ڈال لیں۔

بات آپ کی ٹھیک ہے چھوٹے اجزاء پر کافی کام ہوا ہے لیکن یہ بات میں نے صرف تجربہ حاصل کرنے کیلیے کہی تھی آپ چھوٹی کتاب کی تحقیق شروع کریں گے تو بہت سے مسائل آپ کے سامنے آئیں گے جن سے آپ کو فائدہ ہوگا۔۔ اور جب یہ کام مکمل ہو گا تو آپ کو مزید ہمت ہوگی۔۔
شروع ہی میں بڑے کام سے بعض دفعہ انسان تھک جاتا ہے یا کوئی اور مسئلہ آ جاتا ہے اسکی ایک مثال اسی تھریڈ میں شیخ رفیق طاہر صاحب کی صورت میں موجود ہے۔۔۔۔

لو جی۔۔۔۔۔مجھے ہی پکڑ لیا(ابتسامہ)۔۔۔۔ بھائی اس وقت دو کتابوں پر الحمدللہ کام ہو رہا ہے ایک امام احمد کی الاشربۃ اور دوسری امام ابو احمد الحاکم کی شعار اصحاب الحدیث۔۔۔
اور اسکے ساتھ ساتھ پڑھائی بھی جاری ہے اس میں الگ کرنے کو کام ملتا ہے اب خود اندازہ لگا لیجئے۔۔۔
 

محمد وقاص گل

سینئر رکن
شمولیت
اپریل 23، 2013
پیغامات
1,033
ری ایکشن اسکور
1,711
پوائنٹ
310
عمدہ۔
کیا مشکوۃ مصابیح پر کام کیا شیخ زبیر علی زئی صاحب نے ؟؟
اس کا لنک بھی فراہم کریں۔

جی شیخ صاحب نے مکمل مشکاة کی تخریج بھی کی ہے اور کافی حد تک شرح بھی کی ہے ۲ سے ۳ جلدیں شرح کے ساتھ چھپ چکی تھیں لیکن زندگی نے وفا نہ کی ﴿قدر اللہ ماشاء ما فعل﴾ لیکن اب اسی کام کو انکے شاگرد رشید حافظ ندیم ظہیر حفظہ اللہ آگے بڑھا رہے ہیں۔

میرے علم کے مطابق تخریج کے ساتھ انکی چھپی ہوئی مشکاۃ انٹرنیٹ پر موجود نہیں۔
اور باقی شرح کے ساتھ ایک جلد ملاحظہ ہو۔
اضواء المصابیح فی تحقیق مشکٰوۃ المصابیح http://www.ircpk.com/books/zubair-ali-zai/3574-اضواء-المصابیح-فی-تحقیق-مشکٰوۃ-المصابیح.html

فائدہ:الحمدللہ شیخ صاحب نے سنن اربعہ کی بھی مکمل تحقیق و تخریج کی ہوئی ہے۔
انوار الصحيفة في الاحاديث الضعيفة من السنن الاربعة مع الأدلة
http://www.ircpk.com/books/zubair-ali-zai/3573-انوار-الصحيفة-في-الاحاديث-الضعيفة-من-السنن-الاربعة-مع-الأدلة.html
 
Top