• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

کنعان کا تعارف

یوسف ثانی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
ستمبر 26، 2011
پیغامات
2,767
ری ایکشن اسکور
5,410
پوائنٹ
562
کنعان کا تعارف


السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

ناصر بھائی کے تعاون سے اپنا تعارف پیش کرنے کی کوشش کرتا ہوں، کوشش کروں‌ گا کہ جتنا مناسب ہو اس سے آگاہی کی جائے مگر کچھ سیکیورٹی ریزن کی وجہ سے اگر کوئی کمی ہو تو اسے قبول کریں۔ شکریہ۔

میرا نام .Ash ھے عمر ایسٹیمیٹد 42 سال پچھلی سات پشتیں لاہور میں مقیم تھیں جس کی وجہ سے ہماری سڑک کا نام گرینڈ ڈیڈ سے ھے، آٹھویں پشت جموں کشمیر چرار شریف آئے تھی گرینڈ ڈیڈ کے ہاتھ کا لکھا ہوا شجرہ نسب بھی ہمارے پاس ھے۔

لاہور سے ہی آخری تعلیم انجینئرنگ یونی سے مکمل کی "الیکٹریکل ٹیکنالوجی" اس کے بعد فارن سے بھی۔

میرا تعلق بڑی پڑھی لکھی فیملی سے ھے، والد صاحب بینکرز تھے لاہور میں بھی بینک سکوائر میں تھے پھر وہ نکلے تھے ہالینڈ جانے کو اور الامارت میں بھی انہیں بینک میں جاب مل گئی اور پھر ملٹینیشن کمپنی میں چیف اکاؤنٹنٹ کی جاب ٹرانسفر کی اور وہیں سے ریٹائرڈ ہوئے

تعلیم مکمل کرنے کے بعد میں بھی الامارات آ گیا اور پھر وہیں 13 سال گزارے، پہلے کچھ عرصہ کمپنیوں میں جابز کیں پھر ائر فورس میں جاب حاصل کر لی اور رائل ائر بیس البتین میں انجینئرنگ ڈپارٹمنٹ میں الیکٹریکل سپروائزر رہے۔

اور اس کے بعد ابوظہبی الیکٹرسٹی میں ایچ۔وی کیبلز کنسٹرکشن سپروائزر میں اور اچھی آفر فلیٹ کے ساتھ ملی تو پھر وہاں پر جاب بدل لی۔

فیملی شروع سے ساتھ ہی رہی، سیر کرنے کا شوق پاکستان سے ہی تھا ابوظہبی آئے تو وہاں بھی ایسا ہی چلتا رہا کیونکہ گورنمنٹ کی جو دونوں جابز تھیں ان میں ڈیوٹی صبح 7 بجے شروع ہوتی تھی اور 4 گھنٹے بعد 11 بجے گھر ہوتے تھے اور وہاں آفیسرز سے تعلقات بھی اتنے تھے کہ جب بھی چھٹی چاہیے ہوتی تھی مل جاتی تھی، پورے گلف بائی کار گھومتے تھے جاب گورنمنٹ کو تھی اسی لیے ویزہ بارڈر پر ہی مل جاتا تھا، یورپین ملکوں میں بھی سیر کرنے جایا کرتے تھے۔

والدین کی دعاؤں کی وجہ اللہ کے فضل و کرم سے حج اور عمرہ کی سعادتیں بے شمار ہیں گلف سے والدین کے ساتھ۔

گلف وار کے بعد گلف میں میں نے دیکھا کہ حالات خراب ہونے لگے ہیں تو فیملی لے کے میں انگلینڈ میں آ گیا، 6 مہینے میں یہاں لیگل سٹیٹس حاصل کیا اور اب تو سیٹیزن ہوئے بھی ایک عرصہ ہو گیا ھے پچھلے تقریباً 6 سال سے برسٹل شہر میں مقیم ہوں-

کچھ ادھوری تعلیم یہاں سے بھی حاصل کی، اللہ کا جنتا بھی شکر ادا کروں کم ھے، میرا لگاؤ تصوف سے ھے، اس پر اتنا ہی کافی ھے۔

الحمد اللہ 4 بچے ہیں دو بیٹے اور دو بیٹیاں
بڑا بیٹا نے اس سال کمپیوٹر سائنس میں پہلا سال مکمل کیا ھے اور اس میں 87 فیصد نمبر حاصل کئے ہیں، ستمبر میں دوسرا سال شروع ہو گا پھر تیسرے سال، ایک سال جاب ٹریننگ ھے جو کہ وہ بھی تعلیم کا حصہ ھے اور اس کے لئے شائد وہ دبئی یا ابوظہبئی میں انگلینڈ ایمبیسی میں جاب ٹریننگ کے لئے آئے، اس کے بعد پھر واپس آئے گا اور ایک سال پوسٹ گریجوئیٹ کا ھے اسے مکمل کرے گا۔ باقی اس کے متعلق یہاں پر پڑھ سکتے ہیں

اس کے 5 سال بعد اللہ سبحان تعالی نے بیٹی عطا کی مگر کچھ دن بعد واپس بھی لے لی جس کا بہت افسوس ھے کیونکہ صحت مند تھی اور ہاتھوں سے ہی نکل گئی۔

پھر بہت دعاؤں سے اس کے تین سال بعد اللہ نے بیٹی کی کمی دوبارہ پوری کر دی، پھر ایک بیٹا اور پھر ایک بیٹی اس کی عمر 8 سال ھے ۔ اس طرح اپنی فیملی مکمل ہو گئی۔

یہ تھا میرا چھوٹا سا تعارف۔

والسلام
ماشا ء اللہ بہت خوب ۔ اللہ کی بڑی رحمتیں ہیں آپ پر ۔ اللہ آپ کو اپنی رحمتوں سے مزید نوازے اور آپ کو بھی توفیق دے کہ آپ اللہ کے دین کی سربلندی کے لئے عملی کام کر سکیں۔
 

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,425
پوائنٹ
521
السلام علیکم

میں یہاں اپنے بیٹے کے بارے میں کچھ لکھنا چاہتا ہوں جو حالیہ طالب علموں کے لئے سبق ہو گا اور بڑوں کے لئے بھی ایز کمپیٹیشن کیونکہ تعلیم بہت ضروری ھے اور اگر آپکو آپکے والدین سے بہتر تعلیم کے مواقع مل رہے ہیں تو خوب دل لگا کر پڑھیں اور اپنی محنت سے پڑھیں اور آگے بڑھیں، قابلیت ہو گی تو ملازمت کے مواقع بھی ملیں گے ورنہ کاپی سے ڈگریاں حاصل کر کے یہی ہوتا ھے کہ ماسٹر کیا ہوا ھے اور نوکری نہیں مل رہی یا ملی ھے مگر ایمبیشن نہیں ایسی تعلیم میں ایسا ہی ہوتا ھے۔

عمیر کمپوٹر سائنس کا طالب علم ھے اور یونی میں اس کا دوسرا سال ھے اور جون میں امتحان ختم ہو نگے اور چھٹیاں شروع ہونگی اور ستمبر میں تیسرا سال شروع ہو گا، یہ تیسرا سال اس کا انٹرمشپ کا ھے (ایک سال جاب ٹریننگ) جس پر اس کی پہلی اسیسمنٹ gamma کمپنی میں ہوئی تھی اور اسے یہاں ایک سال کی انٹرمشپ کنٹریکٹ مل چکا ھے جسے ابھی تک سائن نہیں کیا اور کمپنی کو کسی وجہ سے روکا ہوا ھے کیونکہ اس نے اور بھی بہت جگہوں پر اپلائی کیا ہوا تھا۔

اب عمیر کا فوکس شدت سے سویٹزرلینڈ میں اس کپمنی European Organization for Nuclear Research پر ھے، یہ کمپنی نیوکلیئر ریورچ ھے، اس کا سیلری سکیل بھی ہائ ایسٹ ھے۔ ٹیلی فونک انٹرویو ٢٠ منٹ کا کچھ دن پہلے ہوا ھے اب وہ کیمرہ انٹرویو ہونا باقی ھے اگر جاب آفر مل گئی تو پھر سویٹزرلینڈ میں ایک سال انٹرمشپ کرنے کے بعد واپس آ کر ایک سال پوسٹ گریجوئیٹ کرے گا اور پھر اس کی طرف سے میری ذمہ داری مکمل، ان شاء اللہ / انشاء اللہ، اللہ سبحان تعالی بہتر فرمائے آمین۔

دوسرا فوکس بلیک بری پر ھے یہاں بھی فونک انٹرویو ہو چکا ھے اب ٹیبل انٹرویو ٢٠ تارئخ کو ھے۔ اس کی سیلری پیکیج بھی ہائی ایسٹ ھے۔

تیسرا فوکس نوکیا ھے یہاں بھی فونک انٹرویو ہو چکا ھے اور ٹیبل انٹرویو کے لئے انہوں نے وقت مانگا تھا کہ کب تیار ہو جس پر عمیر نے انہیں کہا ھے کہ ابھی میرے پروجیکٹ چل رہے ہیں اس لئے مئی تک میرے پاس وقت نہیں ٹیبل انٹرویو کے لئے تو انہوں نے کہ جب ریڈی ہو گے تو بتا دینا۔

عمیر کا تعلیم کے علاوہ کوئی دوست نہیں اور نہ ہی کوئی دوسری ایکٹیوٹی ھے۔ اس لئے میری پاکستان میں ان بچوں سے نصیحت ھے کہ آنے والا دور آپکا ھے اس لئے اپنی محنت سے دل لگا کر پڑھائی کریں والدین کی طرف سے یہ بہتر موقع ھے گیا وقت ہاتھ نہیں آتا اسے اچھے طریقہ سے استعمال مین لائیں، دنیا کی رنگینیاں وقت سے پہلے یا پڑھائی، پہلے پڑھائی پھر روشن مستقبل۔

والسلام
 

باذوق

رکن
شمولیت
فروری 16، 2011
پیغامات
888
ری ایکشن اسکور
4,011
پوائنٹ
289
وعلیکم السلام اور ویلکم بیک کنعان بھائی۔ :)
بھتیجے عمیر کے متعلق بتا کر آپ نے اچھا کیا اور دل خوش ہوا۔ اللہ ہمارے بھتیجے کو دین و دنیا کی کامیابیاں نصیب فرمائے ، آمین۔
یہ سچ ہے کہ سوشل نیٹ ورکنگ کے اس دور میں ایسے واقعات اور حالات کا اظہار ضروری ہے تاکہ چراغ سے چراغ جل سکے اور روشنی کا دائرہ کار بڑھتا جائے۔
 

حرب بن شداد

سینئر رکن
شمولیت
مئی 13، 2012
پیغامات
2,149
ری ایکشن اسکور
6,345
پوائنٹ
437
کنعان بھائی! ماشاء اللہ، ہماری اللہ رب العالمین سے دُعا ہے کہ وہ آپ کو دن دوگنی اور رات چوگنی ترقی عطاء فرمائیں۔۔۔ اور آپ اور آپ ک اہلخانہ کو بھی ان شاء اللہ باذن اللہ تعالٰی۔۔۔

میرا لگاؤ تصوف سے ھے، اس پر اتنا ہی کافی ھے، والسلام
یہ بات کچھ سمجھ میں نہیں آئی۔۔۔ اس کے لئے تھوڑا تفصیل سے اگر آپ روشنی ڈال سکیں تو ہمیں بھی تصوف کے حوالے سے بہت کچھ جاننے کو ملے گا۔۔۔
 
Top