• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

کنعان کا تعارف

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,425
پوائنٹ
521
السلام علیکم

جزاک اللہ خیر

ایسے فارموں میں اس پر بتانے والا کچھ نہیں بس جیسے آپ نماز پڑھتے ہیں اسی طرح آپ کو جب بھی وقت ملے نماز کے بعد یا چلتے پھرتے اللہ کا ذکر کر لیا کریں اور اس کے بعد خود ہی دیکھیں کہ کیا ہوتا ھے خود ہی جان جائیں گے۔

والسلام
 

عابدالرحمٰن

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 18، 2012
پیغامات
1,124
ری ایکشن اسکور
3,234
پوائنٹ
240
السلام علیکم
ماشاء اللہ بہت خوب
نظربد دور
اللہ تعالیٰ بشمول آپ کی فیملی کے تمام مسلمانوں کی حفاظت فرمائے اور دونوں جہان کی ترقی و فلاح نصیب فرمائے
ماشاء اللہ دنیاوی اعتبار سے آپ کی فیملی رول ماڈل ہوسکتی ہے لیکن اگر اسی میں اسلامی تعلیمات کا بھی اضافہ ہوجاتا تو نور علیٰ نور ہوجاتا
فقط والسلام دعاء کا طالب
عابدالرحمٰن غفر لہ
 

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,425
پوائنٹ
521
السلام علیکم

عابد بھائی سمائل کے ساتھ بڑی دور کی نظر آپ نے ڈالی ھے، اس پر کبھی کسی نے نہ ہی جاننے کی کوشش کی اور نہ ہی بتانا مناسب سمجھا خیر پھر بھی میرے خاندان کے بڑے بزرگوں میں تصوف یا ۔۔۔۔۔۔ کی کوئی جگہ نہیں ان کی اور میری سوچ مختلف ھے۔ میری سوچ خود ہر چیز کو پرکھنے کی ھے اس لئے میں علم کے لئے خود ریسرچ کرتا ہوں۔

والسلام
 

عمران اسلم

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
333
ری ایکشن اسکور
1,609
پوائنٹ
204
کنعان بھائی پاکستانی طلبا کو کیرئیر پلاننگ کے حوالے سے کافی مسائل کا سامنا رہتا ہے اگر آپ اس حوالے سے وقتاً فوقتاً گائیڈ کرتے رہیں تو میں سمجھتا ہوں بہت سے لوگوں کو فائدہ ہو سکتا ہے۔
اللہ تعالیٰ آپ کو دنیا و آخرت میں کامیاب کرے۔
 

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,425
پوائنٹ
521
السلام علیکم

بھائی پاکستان میں ایسے کالجیز میں داخلہ لینے سے پرہیز کریں جن کے نام کچھ اسطرح کے ہیں، امریکن، یورپ، سنگاپور، وغیرہ اور داخلہ کے دوران یہ کہتے ہیں کہ سرٹیفکیٹ یا ڈگری انہیں ممالک سے جاری ہو گی۔ تو ان میں داخلہ لینے سے پرہیز کریں، تعلیم ان کی درست ھے مگر سرٹیفکیٹ اور ڈگری کی کوئی ویلیو نہیں۔ وہ لڑکے جو تعلیم کے بعد شارٹ ایکپیرئنس پاکستان سے حاصل کر کے بیرون ممالک کا رخ کرتے ہیں وہ میٹرک پاس ہی کہلواتے ہیں ان کے یہ سرٹیفکیٹ و ڈگری پاکستان سے وزارت تعلیم اٹیسٹ نہیں کرتی اور جب یہ انہیں اٹیسٹ نہیں کرے گی تو وزارت خارجہ بھی انہیں اٹیسٹ نہیں کرے گی، مثال کے طور پر اگر کوئی کسی ایجنٹ کو پیسے دے کر انہیں اٹیسٹ کروا لیتا ھے (وہ اٹیسٹیشن اصلی نہیں بلکہ نقلی ہو گی جو انہوں نے خود ہی مہریں بنوائی ہوتی ہیں۔) اس کے بعد اگلا مرحلہ جس ملک میں وہ جا رہا ھے وہاں انہیں پاکستان کی ایمبیسی نے بھی اٹیسٹ کرنا ھے اور وہ بھی انہیں اٹیسٹ نہیں کرے گی۔ اس سے آگے بھی کچھ مراحل ہیں اس کے بعد وہ سرٹیفکیٹ استعمال کے قابل بنتے ہیں۔ بہت سے لڑکے اس چکر میں ناکام ہو گئے۔ جعلی ڈگری آپکی اٹیسٹ ہو جائے گی مگر ان نام کی ڈگری نہیں۔

اس لئے جہاں بھی داخلہ لیں وہ پاکستان میں منظور شدہ ہونا چاہئے اسے وزارت تعلیم اٹیسٹ کرتی ھے۔ اس پر بیرون ملک قسمت آزمانے پر کسی مشکل کا سامنا نہیں کرنا پڑتا۔ اگر ایسے ہی کسی کالج میں داخلہ لینا ھے جو کہتے ہیں کہ ڈگری بیرون ملک سے جاری ہو گی تو پھر برٹش کانسل میں جا کر اس کے نام دے کر معلومات حاصل کر لیں کہ یہ وہاں کسی ایسی یونیورسٹی کے ساتھ رجسٹرڈ بھی ہیں یا نہیں یہ معلومات فری میں دیتے ہیں۔

تعلیم مکمل کرنے کے بعد پرائیویٹ یا ملٹی نیشن کمپنی میں جاب کے لئے سی وی میں تجربہ نہ ہونے سے آپ کو جاب پر بہت سی مشکلات کا سامنا ھے اس کے لئے ضروری نہیں کہ آپکا تجربہ بھی اسی فیلڈ میں ہو جس میں جاب اپلائی کر رہے ہیں اس پر دوران تعلیم میں امتحانات سے رزلٹ نکلے تک آپ کے پاس وقت ھے اس میں کوئی بھی چھوٹی موٹی فل ٹائم جاب حاصل کریں چاہے وہ سیلز مین ہی کی کیوں نہ ہو یا دوران تعلیم میں پارٹ ٹائم روزانہ ایک دو گھنٹہ کی جاب ضرور کریں۔ اگر یہ بھی ممکن نہیں تو پھر تعلیم مکمل کرنے کے بعد اسسٹنٹ کے لئے اپلائی کریں تاکہ آپکو فیلڈ میں آنے کا موقع ملے اور یہی آپکی ٹریننگ ھے اس دوران آپکو معاوضہ ضرور ملے گا۔ اس دوران آپ پہلے سیکھیں اور پھر اپنی ایمبیشن جاب اپلائی کریں۔ فیلڈ میں آنے کے لئے آپکو یہ ایک سال تک کڑوا گھونٹ پینا پڑے گا۔ جاب پر ہوں تو آگے بڑھنے کے لئے نئی جاب جلدی ملتی ھے اور اگر سی وی میں پریزنٹ جاب نہیں تو آپ صفر ہیں اور اس پر جاب ملنا بھی مشکل ہو جاتا ھے۔ فیلڈ میں کسی بھی طرح آئیں اور وہیں سے آگے بڑھیں۔ وقت ملنے پر آگے میں آپکو اس پر دو مثالیں بھی پیش کروں گا۔

والسلام
 

ابو بصیر

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 30، 2012
پیغامات
1,420
ری ایکشن اسکور
4,198
پوائنٹ
239
السلام علیکم
ویسے بھی کنعان بھائی جاب سے بہتر کاروبار یا تجارت ہے ۔۔۔۔جاب سے زیادہ منافع ہے اِس میں۔۔۔۔اگر کسی کے پاس عام کاروبار کے لیے کچھ رقم ہو وہ جاب ہولڈر سے زیادہ با عزت کمائی کر سکتا ہے
والسلام
 

حرب بن شداد

سینئر رکن
شمولیت
مئی 13، 2012
پیغامات
2,149
ری ایکشن اسکور
6,345
پوائنٹ
437
السلام علیکم
جزاک اللہ خیر
ایسے فارموں میں اس پر بتانے والا کچھ نہیں بس جیسے آپ نماز پڑھتے ہیں اسی طرح آپ کو جب بھی وقت ملے نماز کے بعد یا چلتے پھرتے اللہ کا ذکر کر لیا کریں اور اس کے بعد خود ہی دیکھیں کہ کیا ہوتا ھے خود ہی جان جائیں گے۔
والسلام
جزاک اللہ خیرا۔
 

امل احمد

مبتدی
شمولیت
مارچ 08، 2013
پیغامات
19
ری ایکشن اسکور
76
پوائنٹ
5
انجنئیر احسن عزیز رحمہ اللہ کی ایک نظم ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
امریکہ میں جابسنے والے عرفان خورشید اور
کافروں کے درمیان سکونت اختیار کرنے والے ‘اس جیسے سبھی نادانوں کے نام


’’بس اپنے خواب مجھے دے دو‘‘

مجھے تم سے محبت تھی
محبت اس قدر کے
غم کے سب رشتوں پر فائق تھی
محبت بے غرض جو بس دل میں رھنے کے لائق تھی
بنا اس ساری چاھت کی مگر ایک خود فراموشی پے قائم تھی
زمیں پے بیٹھ کے ھم ایک سی تھالی میں کھاتے تھے
کوئی فکر جہاں تھی نا ھی اس کا غم اٹھاتے تھے
ھمارے سمت اور احساسات ، نصب العین اور جزبات سب ایک سے تھے
ھزاروں خواب یکساں تھے
مگر پھر یوں ھوا ایک دن
تمھارے خواب پلٹا کھا کے تمکو
اس نئی دنیا میں لے آئے
کسی اجلی زمیں، نکھرے فلق، اونچی منازل دیکھنے کے خواب تھے
اور تم روانہ تھے
تمھارے ولولے اس روز میرے سب دلائل سے توانا تھے
ادھر میں بھی کہیں دور اپنے حال سے مجبور ھو کہ
دشت پیمائی کو جا نکلا
کبھی جو میرے اپنے تھے
وہ سارے اب پرائے تھے
یہان مٹی کے گھر تھے اور ٹپکتی چھت کے اوپر
آتش و آھن کے سائے تھے
میرے حصے میں یہ منظر میری چاھت سے آئے تھے
ادھر تم بھی نکل کر ان زمینوں سے
ابھر کے برقی زینوں سے
فلق کو چھونے والی بستیوں میں جگمگاتے کانچ کے محلوں میں جا پہنچے
وہاں ایماں نہیں، انساں کی وقعت تھی
وہاں محنت نہیں لمحات بکتے تھے
مشینیں اب تمھاری دوست تھیں
اور تم ترقی کی سبک رفتاریوں میں انکے ھم آھنگ تھے
جبکے تمھارے شہر والے میرے لوگوں سے مسلسل برسر جنگ تھے
زمانے نے بہت سی کروٹیں بدلیں
بہت کچھ بارشیں برسیں
میرے بغداد و غزہ سے
یہاں کشمیر و کابل تک
یونہی ایک روز میں
افغان بستی کے کسی کھنڈر سے جب گزرا
میرے ماضی کی یادیں مجھکو اپنے حال کی دنیا میں لے آئیں
وہیں اجڑی زمیں بکھرے مکیں، ٹوٹے مقابر دیکھ کر یکسر
تمھارے خواب یاد آئے
خیال آیا وہ سارے خواب اب کتنے نمایاں ھو چکے ھونگے
سہانی زندگی راحت کا عنواں ھو چکے ھونگے
تمھاری سوچ بھی جدت کے زینے چڑھ گئی ھو گی
تمھارے گھر کے قالینوں کے پر کی طوالت بھی بڑھ چکی ھو گی
مہکتی کیاریوں میں کہیں ڈیزی کہیں ٹیولپ کھلے ھونگے
تمہیں لیکن وطن سے خط ملے ھونگے کہ
اپنے ہاں تو موسم کاربٹ بمباریوں کا ھے
سدا ڈیزی کٹر کی آگ کی برسات رھتی ھے
یقیں جانو میری امت یہ غم ھرروز سہتی ھے
مجھے یہ بھی خیال آیا
تمھارے پھول سے بچے بڑے اب ھو چکے ھونگے
خود اپنے پائوں پے وہ بھی کھڑے اب ھو چکے ھونگے
کبھی وہ نیاگرا کے پانیوں میں جھومتے ھونگے
کبھی پکنک منانے ڈزنی لینڈ و ٹریڈ سینٹر کی فلق کو چھونے والی بستیوں میں گھومتے ھونگے
سمجھتا تھا کے میرے اور تمھارے درمیاں بس ٹون ٹاور ھی حائل ہیں
مگر یہ ھٹ گئے پھر بھی دوری کم نہ ھو پائی
ارے ہاں کہھ رھا تھا میں
تمھارے بیٹے بھی آٹی کے ماھر ھو گئے ھونگے
پرانی سوچ، دقیانوسیت سے کچھ تو باھر ھو گئے ھونگے
معزز بیٹیاں حقوق انسانی کے دفتر میں ملازم ھو گئی ھونگی
کہیں مصروفیت میں خود سے بھی کھو گئی ھونگی
تمھارے سر کی چاندی فرم کی مٹی کو سونا کر گئی ھوگی
تمھاری چیریٹی کتنے غریبوں کی جھولی بھر گئی ھوگی
مگر اس سارے منظر میں تم خود بھلا کہاں ھو گے
کسی اجلی زمیں، نکھرے فلق، اونچی منازل دیکھنے کے خواب
آنکھوں میں سجائے انکہی ایک داستاں ھو گے
سنو! تمسے محبت تھی، بہت زیادہ محبت
مگر اب اسکی جگہ اکثر تو ھمدردی نے لے لی ھے
دعا کے روپ میں لیکن یہ اب بھی سر اٹھاتی ھے
کبھی جب یاد آتی ھے
فقیر بے نواں کے ھاں بھلا اب اور کیا ھوگا
سوائے ان دعاوں کےمیں اکثر سوچتا ھوں
کسی خاموش لمحے میں مل جاوْں گا مٹی میں
مگر کیا تم میرا اللہ نا چاھے کبھی بھی
اولڈ ہاوْس کی نظر ھو جاوْگے
یا پھر فلق کو چھونے والی جگمگاتی بستییوں کے پاس ھی
حسن کے ساحل پے جڑے مجسمائے حریت کے چھاوْں میں گمسم کھڑے ھوگے
کہیں تنہا پڑے ھو گے
کہو تم ھی کوئی انساں تھے یہ بھی؟
اگر چاھو تمھہیں ایک ازل کی تجویز دیتا ھوں
میرا مٹی کا گھر لے لو
عوض اس کے کچھ بھی نہیں
بس اپنے سارے خواب تم دے دو
کسی اجلی زمیں نکھرے فلق اونچی منازل دیکھنے کے خواب
ہاں دے دو مجھے اے جاں
میں ان خوابوں کی جا کر کسی اور دنیا میں تعبیریں بنا لوں گا
ہمیشہ رھنے والے شیش محلوں میں
کسی دن ازن حق آکر تمھارے نام کی تختی سجا دوں گا
یہ قرضہ بھی چکا دوں گا —
 

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,425
پوائنٹ
521
السلام علیکم

امل نام ہے خاتون کا خیر تعارف کنفیڈنشل ہوتا ھے اس لئے اس میں انتقامی کاروائیاں نہیں کی جاتیں پھر بھی آپ کی عقلمندی پر اللہ سبحان تعالی آپ کو اس پر جزائے خیر عطا فرمائے۔

اردو مجلس میں مجھ جیسے بندہ کو اگر واننگ تک نہ ملی ہو [SUP](جہاں سلفیوں کے ان کے برے رویہ پر وارن یا بین کر دیا گیا ہو)[/SUP] اسے دنیا کا کوئی بھی فارم واننگ جاری نہیں کر سکتا اس سے بڑا اللہ کا فضل اور کیا ہو سکتا ھے۔ آپ جس مشن پر آئی ہیں اسے جاری رکھیں۔

والسلام
 
Top