محمد عامر یونس
خاص رکن
- شمولیت
- اگست 11، 2013
- پیغامات
- 17,117
- ری ایکشن اسکور
- 6,783
- پوائنٹ
- 1,069
کوئی دیکھے نہ دیکھے اللہ سب کو دیکھ رہا ہے !!!
( میری ساری امت سے درگزر کر دیا گیا ہے سواۓ اعلانیہ اور ظاہرکرنے والوں کے ، اور یہ بھی اعلانیہ گناہ ہے کہ رات کو ایک شخص کوئ عمل کرے اور صبح کے وقت وہ یہ کہتا پھرے میں نے رات کو یہ یہ کام کیا حالانکہ اللہ تعالی نےرات بھراس کی پردہ پوشی کی تو صبح کو وہ اللہ تعالی کی اس پردہ پوشی کو ختم کرتا پھرے )
صحیح بخاری ( 5721 ) صحیح مسلم ( 2990 )
( میری ساری امت سے درگزر کیا گیا ہے لیکن اعلانیہ طورپر معصیت کرنے والوں کو نہیں ) اغاثۃ اللہفان ( 2 / 147 )
۔( مومن شخص جب کوئ گناہ اور معصیت کرتا ہے تو اس کے دل میں ایک سیاہ نکتہ لگ جاتا ہے ، اگر تو وہ اس معصیت سے توبہ کرتا اور اسے چھوڑ دیتا اور استغفار کرتا ہے تو اس کا دل صاف ہوجاتا ہے ، اور اگروہ معصیت اورزیادہ کرتا ہے تو یہ نکتے بھی زیادہ ہوجاتے ہیں حتی کہ سارہ دل بھر جاتا ہے ، اوریہی وہ ران ( زنگ ) ہے جس کا اللہ تعالی نے قرآن کریم میں ذکر فرمایا ہے { یوں نہیں بلکہ ان کے دلوں پر ان کے اعمال کی وجہ سے زنگ ( چڑھ گیا ) ہے } ) ۔
مسند احمد ( 8792 ) سنن ترمذی ( 3334 ) شیخ البانی رحمہ اللہ تعالی نے اسے صحیح ترمذی میں حسن کہا ہے ( 2654 )
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا کہ میری تمام امت کے گناہ معاف ہوں گے مگر وہ شخص جو اعلانیہ گناہ کرتا ہو اور یہ تو جنون کی بات ہے کہ رات کو ایک آدمی کوئی کام کرے اور اللہ اس پر پردہ ڈالے پھر صبح ہونے پر وہ آدمی کہے کہ اے فلاں میں نے گزشتہ رات فلاں فلاں کام کیے رات کو اللہ نے اس کے گناہ پر پردہ ڈالا اور یہ کہ صبح کو اس نے اللہ کے ڈالے ہوئے پردہ کو کھول دیا۔
صحیح بخاری:جلد سوم:حدیث نمبر 1026 ادب کا بیان :
صفوان بن محرز روایت کرتے ہیں ایک آدمی نے سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنھما سے پوچھا کہ تم نے سرگوشی کے متعلق نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے کس طرح سنا ہے انہوں نے بیان کیا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تم میں سے ایک شخص اپنے رب سے قریب ہوگا یہاں تک کہ اپنا ہاتھ اس پر رکھ کر فرمائے گا کہ تو نے فلاں فلاں کام کئے تھے وہ عرض کرے گا جی ہاں اس سے اقرار کرائے گا پھر فرمائے گا کہ میں نے دنیا میں تیرے گناہ پر پردہ ڈالا آج میں تم کو بخش دیتا ہوں۔
صحیح بخاری:جلد سوم:حدیث نمبر 1027