• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

کوئی مسلمان اپنے کافر مہمان کو کفریہ عبادات اپنے گھر میں ادا کرنے کی اجازت دے سکتا ہے؟

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,800
پوائنٹ
1,069
کوئی مسلمان اپنے کافر مہمان کو کفریہ عبادات اپنے گھر میں ادا کرنے کی اجازت دے سکتا ہے؟


کوئی کافر مہمان آپکے گھر میں کچھ دنوں کیلئے ٹھہرے تو کیا مسلمان میزبان اسے کفریہ مذہبی شعائر ادا کرنے کی اجازت دے سکتا ہے؟ اور کیا مسلمان میزبان کو اس کا گناہ بھی ملے گا؟
اس لئے کہ دیگر مذاہب کی کچھ عبادات اسلامی تعلیمات سے متصادم ہوتی ہیں۔

الحمد للہ:

تمام تعریفیں اللہ کیلئے ہیں

ہم نے یہ سوال شیخ محمد بن صالح العثیمین کے سامنے رکھا تو انہوں نے کہا:

"تمام تعریفیں اللہ کیلئے ہیں، آپ اسے اجازت نہیں دے سکتے، اس لئے کہ یہ کفر ہے، اور ویسے بھی اسکا کوئی دین نہیں، جیسے کہ فرمانِ باری تعالی ہے:

" ومن يبتغ غير الإسلام ديناً فلن يقبل منه "

ترجمہ: اور جوکوئی بھی اسلام کے علاوہ دین تلاش کرے اس سے قبول نہیں کیا جائےگا"
اسی طرح فرمایا:

" وقد نزل عليكم في الكتاب أن إذا سمعتم آيات الله يكفر بها ويستهزأ بها فلا تقعدوا معهم حتى يخوضوا في حديث غيره "

ترجمہ: اللہ تعالیٰ اپنی کتاب میں یہ حکم پہلے نازل کرچکا ہے کہ جب تم سنو کہ آیات الٰہی کا انکار کیا جارہا ہے اور ان کا مذاق اڑایا جارہا ہےتو وہاں ان کے ساتھ مت بیٹھو تاآنکہ یہ لوگ کسی دوسری بات میں نہ لگ جائیں۔النساء/140
اور ویسے بھی یہ مہمان آکر آپکی بے عزتی کرنا چاہتا ہے، کیونکہ اسے معلوم ہے کہ آپ اُسکی ان حرکتوں کو پسند نہیں کرتے، اس لئے آپ اُسے یہ کام کرنے کا موقع نہ دیں" انتہی،

واللہ اعلم .
شیخ محمد بن صالح عثیمین
 

حافظ عمران الہی

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 09، 2013
پیغامات
2,100
ری ایکشن اسکور
1,460
پوائنٹ
344
اہل نجران کا مسجد نبوی میں نماز پڈھنا اس واقعہ سے کس کس چیز کا جواز نکلتا ہے کیا کوئی شخص ہمارے پاس آکر اپنی مذہبی رسومات ادا کر سکتا ہے؟
 
Top