• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

کچن ٹوٹکے

اخت ولید

سینئر رکن
شمولیت
اگست 26، 2013
پیغامات
1,792
ری ایکشن اسکور
1,296
پوائنٹ
326
کبھی کبھار دہی میں بہت زیادہ پھٹکیاں ہوتی ہیں اور اسے چمچ سے پھینٹنا بہت مشکل ہوتا ہے یا دیر ہونے کا خطرہ ہوتا ہے۔اس کے لیے دہی کو پلینڈر میں ڈال کر صرف 2 سیکنڈز کے لیے چلائیں۔زیادہ دیر چلانے سے مکھن نکل آئے گا۔اس طرح دہی لسی بنانے اور دہی بھلوں وغیرہ میں استعمال کے لیے بہت جلدی پھینٹی جاتی ہے۔
 

اخت ولید

سینئر رکن
شمولیت
اگست 26، 2013
پیغامات
1,792
ری ایکشن اسکور
1,296
پوائنٹ
326
کچا پیاز چنا چاٹ اورسلاد میں بہت استعمال ہوتا ہے۔فریج کے ٹھنڈے یخ پانی میں پیاز کاٹ کر رکھ دیں اور ضرورت کے وقت استعمال کریں۔پیاز تازہ رہیں گے۔پیاز میں بو رہے گی نہ کڑواہٹ۔۔اور نماز کے وقت مسئلہ بھی نہیں ہو گا۔
 

اخت ولید

سینئر رکن
شمولیت
اگست 26، 2013
پیغامات
1,792
ری ایکشن اسکور
1,296
پوائنٹ
326
آلو اور مولی کے پراٹھے اکثر و بیشتر دو پیڑوں سے بنائے جاتے ہیں۔لیکن انڈیا میں یہ طریقہ خاصا مقبول ہےاور بہت سہولت آمیز ہے۔کام کو نپٹانے کی خاطر اس طرح پیڑے بنا کر دو تین گھنٹے کے لیے فریج میں بھی رکھے جا سکتے ہیں۔
combine_images.jpg
 

اخت ولید

سینئر رکن
شمولیت
اگست 26، 2013
پیغامات
1,792
ری ایکشن اسکور
1,296
پوائنٹ
326
جب میں نے روٹی پکانا شروع کی تو امی جان نے سمجھایا کہ چکلا استعمال کرنے کی بجائے ماربل کی شیلف پر براہ راست روٹی بیلو،آسانی ہو گی۔ایسی عادت پڑی کہ پیچھے ہی پڑ گئی۔کہیں جا کر روٹی پکانے سے میں ہمیشہ ہچکچاتی۔زیادہ سے زیادہ دو چار سادہ روٹیاں پکا کر سکون کا سانس لیتی۔لیکن شومئی قسمت کہ اچانک تایا جان کے گھر نامعلوم مدت کے لیے جانا پڑ گیا۔خاندان بھر میں سگھڑاپہ خواہمخواہ مشہور تھا۔جس کی بازگشت ادھر بھی سنائی دیتی تھی۔کئی دن تو چپ چاپ مہمان بنی رہی کہ زندگی میں پہلی دفعہ آئی تھی لیکن کب تک؟؟شرمندہ ہوتےخود ہی اصرار کیا کہ ناشتہ میں بنایا کروں گی۔لیکن چکلے کو دیکھ کر ہوش اڑ گئے۔چکلا سمیٹ میز صاف کر کے قدرے دقت سے پیوند زدہ میز پر روٹی پکائی۔تائی امی نے دیکھا تو دوسرے وقت روٹیاں لپیٹنے والا رومال دیا کہ اس کو میز پر بچھا کر اس پر روٹی بیل لو۔امی جان کو مکئی کی روٹی تو اس پر بیلتے دیکھا تھا۔یہ گندم کی روٹی کیسے بیلی جائے گی؟لیکن اس قدر سہولت سے کام ہوا کہ میں نے اگلے دن ہی آلو کے ڈھیر سارے پراٹھے بنا لیے))لہذا جب بھی بچیوں کو روٹی بنانا سکھائیں۔اگر مشکل ہو تو شیلف پر بیلنا سکھائیں اور پھر بتدریج چکلے بیلنے کا استعمال کروائیں اور اگر کسی دن چکلا یا شیلف میسر نہ ہو تو رومال کو بچھا کر روٹی بیلیے۔بہت آسانی رہے گی!
 

اخت ولید

سینئر رکن
شمولیت
اگست 26، 2013
پیغامات
1,792
ری ایکشن اسکور
1,296
پوائنٹ
326
بسا اوقات پیسنے کوٹنے کے لیے کونڈی ڈندا،لگڑی ڈنڈا،سل بٹہ وغیرہ ملتا نہیں یا زیر استعمال ہوتا ہے یا شفٹنگ کے وقت دقت ہوتی ہے تو ایک صاف شاپر میں مطلوبہ مسالہ(لہسن،ادرک یا زیرہ ،الائچی،دھنیا ) ڈال کر شاپر کی ہی دو تین تہوں سے اچھی طرح لپیٹ لیں اور کسی بھاری چیز بیلنے،اینٹ کی مدد سے پیس لیں۔
 

اخت ولید

سینئر رکن
شمولیت
اگست 26، 2013
پیغامات
1,792
ری ایکشن اسکور
1,296
پوائنٹ
326
سردی میں فرائی مچھلی بہت شوق سے کھائی جاتی ہے لیکن مسئلہ اس فرائی مچھلی کے باقی ماندہ کوکنگ آئل کا ہوتا ہے۔سنبھال کر اگلے سال کے لیے بھی رکھیں مگر کب تک؟؟اضافی آئل سے پھر مقدار اتنی ہو جائے گی۔سالوں سنبھالنے سے بہتر ہے کہ اسے عام سالن میں استعمال کر لیا جائے لیکن بعض افراد کو پھر سالن کا ذائقہ پسند نہیں آتا۔لہذا آسان سا کام کریں کہ مچھلی کی بو ہی تیل سے ختم ہو جائے۔مچھلی فرائی کرنے کے بعد باقی ماندہ تیل کو گرم کر کے لہسن کا ایک جوا چھیل کر اسی تیل میں جلا کر نکال لیں۔مچھلی کی مہک و ذائقہ تیل سے ختم ہو جائے گا۔
 

اخت ولید

سینئر رکن
شمولیت
اگست 26، 2013
پیغامات
1,792
ری ایکشن اسکور
1,296
پوائنٹ
326
پکوڑوں کا آمیزہ تیار کرتے ہوئے حسب ذائقہ لہسن کا پیسٹ شامل کر دیں۔منفرد ذائقہ دیتا ہے۔
 
Top