ریحان احمد
مشہور رکن
- شمولیت
- ستمبر 13، 2011
- پیغامات
- 266
- ری ایکشن اسکور
- 708
- پوائنٹ
- 120
تاشفین صاحب آپ کو کیا ضرورت ہے امریکہ کی پوزیشن ہمارے سامنے واضح کرنے کی جبکہ آپ کے اپنے سامنے اس کی پوزیشن واضح نہیں ہے۔۔۔ آپ کو ملالہ کا افسوس ہے (جو کہ ہمیں بھی ہے) تو اگر آپ اپنی دوسری آنکھ سے پٹی اتاریں تو شاید آپ کو ڈرون حملوں میں شہید ہونے والے سینکڑوں بچوں کا درد اور ان کے والدین کا کرب بھی محسوس ہو۔۔۔۔ آپ امریکہ کی جتنی بھی حمایت کر لیں اس سے امریکہ کے ناپاک عزائم اس اس کی مفاد پرستی نہیں چھپ سکتی۔۔۔ اور ہمارے لیے اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے امریکہ اور تمام غیر مسلموں کی پوزیشن بالکل واضح کر دی ہے۔۔۔
طالبان کی ملالہ کو قتل کرنے کی ناکام کوشش
معزز ممبران
السلام عليکم
ميں يہ واضح کرنا چاہتا ہوں کہ ميں فورم پر کسی قسم کے پروپيگنڈہ ميں ملوث نہيں ہوں جس کيطرف بعض تبصرے غلط اشارہ دے رہے ہيں۔ ہماری ٹیم کا مقصد پاکستان اور خطے کے متعلق اہم مسائل کے بارے ميں امریکی حکومت کی پوزیشن واضح کرنا ہے۔
اراکين کے معلومات کيلۓ، ہماری ٹیم کئ سالوں سے واضح طور پر مختلف پاکستانی اردو فورم اور ویب سائٹ پر اس کوششں میں رہی ہے کہ غلط خبروں کا جواب دے سکے اور قابل احترام ممبران کو ان زير بحث ايشوز پر امریکی حکومت کے واضح پوزیشن سے روشناس کراسکے-
ميں قابل احترام ممبران سے درخواست کرتا ہوں کہ غير ضروری بحث مباحثہ سے گريز کريں جو ہميں ملالہ يوسفزئ پر حملہ جيسے اہم ايشو سے دور لے جاتا ہے جس نے عوام کے سامنے ٹی ٹی پی کے حقيقی سياہ چہرے کو بے نقاب کيا ہے۔
يہ کوئ تعجب کی بات نہيں ہے کہ طالبان اور ان کے حامی ايک تند وتيز مہم کے ذريعے ملالہ کے کردار اور اس کے نظريات پر بھی سوال اٹھارہے ہيں جس کی بدولت اس بچی نے اپنے اور اپنے جيسے دوسرے بچوں پر ہونے والے ظلم کی بپتا عوام تک پہنچائ۔ تاہم، پاکستان ميں تمام لوگوں نے مذہب اور فرضی علاقائی روايات کی جھوٹی آڑ ميں کم سن بچوں پر بھی حملوں کو جائز سمجھنے کے اس پرتشدد سوچ اور نظريہ کو برملا مسترد کيا ہے۔
قابل احترام دوستوں، يہ غیر انسانی انتہا پسند پاکستان کے معصوم لوگوں کے خلاف اس طرح کے سنگین جرائم کا ارتکاب کرنے سے کبھی بھی باز نہيں آئينگے۔
جیسا کہ ذرائع ابلاغ میں رپورٹ کيا گيا ہے کہ ملالہ یوسف زئی کو قتل کرنے کی ناکام کوشش کے بعد عسکریت پسندوں نے دوسری طالبہ، حنا خان ،جو اپنی اور لڑکیوں کی تعلیم حاصل کرنے کے حق کا مطالبہ کر رہی تھی کو دھمکی دی ہے۔
تاشفين – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
digitaloutreach@state.gov
U.S. Department of State
https://twitter.com/#!/USDOSDOT_Urdu
يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا تَتَّخِذُوا الْيَهُودَ وَالنَّصَارَى أَوْلِيَاءَ ۘ بَعْضُهُمْ أَوْلِيَاءُ بَعْضٍ ۚ وَمَنْ يَتَوَلَّهُمْ مِنْكُمْ فَإِنَّهُ مِنْهُمْ ۗ إِنَّ اللَّهَ لَا يَهْدِي الْقَوْمَ الظَّالِمِينَ (5:51)
اے ایمان والو! یہود اور نصاریٰ کو دوست نہ بناؤ یہ ایک دوسرے کے دوست ہیں اور جو شخص تم میں سے ان کو دوست بنائے گا وہ بھی انہیں میں سے ہوگا بیشک خدا ظالم لوگوں کو ہدایت نہیں دیتا (5:51)
۔وَلَنْ تَرْضَی عَنْکَ الْیَہُودُ وَلاَالنَّصَارَی حَتَّی تَتَّبِعَ مِلَّتَہُمْ قُلْ إِنَّ ہُدَی اللهِ ہُوَ الْہُدَی وَلَئِنْ اتَّبَعْتَ اٴَہْوَائَہُمْ بَعْدَ الَّذِی جَائَکَ مِنْ الْعِلْمِ مَا لَکَ مِنْ اللهِ مِنْ وَلِیٍّ وَلاَنَصِیر (البقرہ ١٢٠)
اور تم سے نہ تو یہودی کبھی خوش ہوں گے اور نہ عیسائی، یہاں تک کہ تم ان کے مذہب کی پیروی اختیار کرلو۔ (ان سے) کہہ دو کہ خدا کی ہدایت (یعنی دین اسلام) ہی ہدایت ہے۔ اور (اے پیغمبر) اگر تم اپنے پاس علم (یعنی وحی خدا) کے آ جانے پر بھی ان کی خواہشوں پر چلو گے تو تم کو (عذاب) خدا سے (بچانے والا) نہ کوئی دوست ہوگا اور نہ کوئی مددگار (2:120)