• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

کچھ میرے بارے میں

sadia

رکن
شمولیت
جون 18، 2013
پیغامات
283
ری ایکشن اسکور
548
پوائنٹ
98
wesy تو مجھے کوئی ضرورت محسوس نہیں ہوئی تھی پر ساجد بھائی نے کہا کہ میرے بارے میں یہاں کوئی مواد نہیں ہے تو میں اپنے بارے میں بتا رہی ہوں میرا نام حلیمہ سعدیہ ہے میں خانیوال شہر سے تعلق رکھتی ہوں اور میں B.A ki STUDENT ہوں میرے ابو وکیل ہیں ہم 2بہن اور 1 بھائی ہیں میں بڑی ہوں اور نیٹ کا استعمال ناول پڑھنے کے لئے کرتی ہوں کتاب گھر کے نیچے کتاب و سنت کا ایڈریس دیکھا تو اسلامی معلومات حاصل کرنے کی نیت سے یہاں لاگ ان کیا یہ میرا کسی بھی فورم پر پہلا دورہ ہے یہاں آ کر علم میں خاصا اضافہ ہوا ہے ویسے میں خود کو صرف مسلمان سمجھتی ہوں کتنے فرقے ہیں اور ان کے کیا عقائد ہیں میں نہیں جانتی اور نہ اس بحث میں الجھنا چاہتی ہوں میں اللہ کو ایک مانتی ہوں ختم نبوت پر یقین رکھتی اور صحابہ کرام کے مقام و مرتبہ کو بھی مانتی ہوں آجکل امی کی خراب طبعیت کے سبب میں کالج نہیں جا رہی شاید پرائیوٹ امتحان دے دوں میں فوج یا پولیس میں ملازمت میں دلچسپی رکھتی ہوں مگر یہاں جاب کی مجھے اجازت نہیں:) پر وکالت کی تعلیم حاصل کرنے کی اجازت ہے پر وہ میں حاصل کروں گی یا نہیں ابھی یقین سے نہیں کہ سکتی کہ اتنی زیادہ دلچسپی نہیں ہے۔

باقی اگر کچھ رہ گیا ہو تو آپ پوچھ سکتے ہیں۔
 
حسن شبیر

مشہور رکن
شمولیت
مئی 18، 2013
پیغامات
802
ری ایکشن اسکور
1,834
پوائنٹ
196
آجکل امی کی خراب طبعیت کے سبب میں کالج نہیں جا رہی شاید پرائیوٹ امتحان دے دوں میں فوج یا پولیس میں ملازمت میں دلچسپی رکھتی ہوں مگر یہاں جاب کی مجھے اجازت نہیں:) پر وکالت کی تعلیم حاصل کرنے کی اجازت ہے پر وہ میں حاصل کروں گی یا نہیں ابھی یقین سے نہیں کہ سکتی کہ اتنی زیادہ دلچسپی نہیں ہے۔
اللہ رب العزت آپکی والدہ محترمہ کو صحت و تندرستی عطافرمائے آپکو آپکے مشن میں کامیاب فرمائے۔
بس محنت اور مستقل مزاجی کو کبھی نہ ہاتھ سے جانے دینا۔ آمین یا رب العالمین
 
Urdu

رکن
شمولیت
مئی 14، 2011
پیغامات
199
ری ایکشن اسکور
341
پوائنٹ
76
نیٹ کا استعمال ناول پڑھنے کے لئے کرتی ہوں کتاب گھر کے نیچے کتاب و سنت کا ایڈریس دیکھا تو اسلامی معلومات حاصل کرنے کی نیت سے یہاں لاگ ان کیا یہ میرا کسی بھی فورم پر پہلا دورہ ہے یہاں آ کر علم میں خاصا اضافہ ہوا
ماشا ء اللہ۔
اللہ کرے علم میں ہو اور اضافہ۔۔(کچھ بحر میں لگ رہا ہے نا۔ابتسامہ)
ویسے میں خود کو صرف مسلمان سمجھتی ہوں کتنے فرقے ہیں اور ان کے کیا عقائد ہیں میں نہیں جانتی اور نہ اس بحث میں الجھنا چاہتی ہوں میں اللہ کو ایک مانتی ہوں ختم نبوت پر یقین رکھتی اور صحابہ کرام کے مقام و مرتبہ کو بھی مانتی ہوں
اوہ ہ۔۔اجی اسلامی سسٹر ۔۔عقیدہ تو بنیاد ہے ہمارے پورے اعمال کی۔
اب اگر کسی مکان کی بنیاد کچی اینٹوں پر ہو تو اس مکان کے بقاء کی گیارنٹی نہیں دی جا سکتی۔اسی طرح عقیدہ کا مسئلہ اتنا اہم ہیکہ اگر وہی درست اور مضبوط نہ ہو تو اعمال کی مقبولیت کی کوئی ضمانت نہیں دی جا سکتی۔
میری آپ سے مودبانہ گزارش ہیکہ اس فورم کا عقیدہ سیکشن کچھ دنوں تک باصرہ نواز کرتی رہیں،ان شا ء اللہ آپ کے عقائد درست و پختہ ہو جائینگے۔مزید اشکالات و سوالات کے لئے فورم کے علماء حضرات بھی معاونت کرتے رہینگے۔بس اپنے سوالات فقہی سوالات و جوابات میں پوسٹ کر دیا کریں۔
اورہاں۔رہی بات فرقوں اور مسالک کی۔
دیکھیں۔آپ روز اللہ تعالیٰ سے جو فریاد کیا کرتی ہیں،اس فریاد کو آپ خود ہی نہیں جان پا رہیں۔
اب پوچھئے کیسے؟
وہ ایسے۔
ترجمہ: اے اللہ مجھے سیدھے رستہ پر چلا۔(سورۃ فاتحہ)
اب وہ سیدھا رستہ ڈھونڈوگی ،جستجو کروگی اسکی تو ہی ملنے والا نا۔
تو دعا بھی کریں اور دوا(تحقیق) بھی کرتی رہیں۔
اب جب منزل پر ہمیں پہونچنا ہے اور کئی راستے وہاں جانے کے لئے موجود ہوں تو آپ درست اور مختصر راستہ سے وہاں پہونچنا چاہیں گی نا؟ یا آنکھ بند کرکے کسی بھی راستے پر گامزن ہو جائینگی؟
سیدھا سچا راستہ صرف ایک ہے اور اور یہ اگل بغل میں جو بھی راستے دکھائی دے رہے ہیں،سب پگڈنڈیاں ہیں۔ان راستوں پر آپ گئیں تو منزل مقصود سے دور تر ہوتی چلی جائینگی۔
آجکل امی کی خراب طبعیت کے سبب میں کالج نہیں جا رہی شاید پرائیوٹ امتحان دے دوں
اللہ تبارک و تعالیٰ آپکی والدہ گرامی کو جلد شفاء یاب کرے۔آمین
میں فوج یا پولیس میں ملازمت میں دلچسپی رکھتی ہوں مگر یہاں جاب کی مجھے اجازت نہیں:)
ناچیز کی رائے میں یہ لائن زنانہ نہیں مردانہ ہے۔اور خواتین کو کسی صورت اسلائن میں نہیں جانا چاہئے۔
پر وکالت کی تعلیم حاصل کرنے کی اجازت ہے پر وہ میں حاصل کروں گی یا نہیں ابھی یقین سے نہیں کہ سکتی کہ اتنی زیادہ دلچسپی نہیں ہے۔
دیکھیں لاء کےے پیپر میں ہمیشہ اچھے نمبرات اسکور کئے ہیں ہم نے۔اگرکہیں کچھ مدد مطلوب ہو تو ناچیزکو طلب کر لیجئے گا۔خوشی ہوگی ہمیں۔
ہاں تو لاسٹ بٹ نوٹ لی سٹ(انگریزی) فورم پر تشریف لاتی رہیں۔اور اپنی پوسٹنگ سے ہمیں بھی کچھ سیکھنے کا موقع عنایت کیا کرتی رہیں۔ والسلام
 
sadia

رکن
شمولیت
جون 18، 2013
پیغامات
283
ری ایکشن اسکور
548
پوائنٹ
98
اللہ رب العزت آپکی والدہ محترمہ کو صحت و تندرستی عطافرمائے آپکو آپکے مشن میں کامیاب فرمائے۔
بس محنت اور مستقل مزاجی کو کبھی نہ ہاتھ سے جانے دینا۔ آمین یا رب العالمین
بس آپکی دعاوں کی ضرورت اور اللہ کی مدد و رضا چاہیے باقی مشکلات تو آنی جانی چیز ہیں نہ:)
اللہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو ۔
آمین یا رب العالمین۔
 
یوسف ثانی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
ستمبر 26، 2011
پیغامات
2,767
ری ایکشن اسکور
5,410
پوائنٹ
562
اللہ آپ کی والدہ محترمہ کو صحت دے۔ آمین
Urdu آپ نے وہ ساری باتیں کہہ دیں جو مجھے کہنی تھیں۔ اب میں کیا کروں، سوائے آپ کا شکریہ ادا کرنے کے (ابتسامہ) لہٰذا آپ کا بہت بہت شکریہ
 
sadia

رکن
شمولیت
جون 18، 2013
پیغامات
283
ری ایکشن اسکور
548
پوائنٹ
98
ماشا ء اللہ۔
اللہ کرے علم میں ہو اور اضافہ۔۔(کچھ بحر میں لگ رہا ہے نا۔ابتسامہ)
اللہ ہم سب کے علم می
ں اضافہ کرے آمین ثم آمین(جی جی بحر میں لگ رہا ہے۔ ابتسامہ)

اوہ ہ۔۔اجی اسلامی سسٹر ۔۔عقیدہ تو بنیاد ہے ہمارے پورے اعمال کی۔
اب اگر کسی مکان کی بنیاد کچی اینٹوں پر ہو تو اس مکان کے بقاء کی گیارنٹی نہیں دی جا سکتی۔اسی طرح عقیدہ کا مسئلہ اتنا اہم ہیکہ اگر وہی درست اور مضبوط نہ ہو تو اعمال کی مقبولیت کی کوئی ضمانت نہیں دی جا سکتی۔

بالکل صحیح کہا عقیدہ بنیاد ہی یے اور میں اللہ سے یہی دعا کرتی ہوں اور کروں گی کہ میری بنیاد اور مضبوط ہو جائے اور کسی قسم کا کوئی شک و شبہ بھی نہ رہے

میری آپ سے مودبانہ گزارش ہیکہ اس فورم کا عقیدہ سیکشن کچھ دنوں تک باصرہ نواز کرتی رہیں،ان شا ء اللہ آپ کے عقائد درست و پختہ ہو جائینگے۔مزید اشکالات و سوالات کے لئے فورم کے علماء حضرات بھی معاونت کرتے رہینگے۔بس اپنے سوالات فقہی سوالات و جوابات میں پوسٹ کر دیا کریں۔

جی ضرور محتلف عقائد کے بارےم میں میں بھی جاننا چاہوں گی اور عقائد کو اور پختہ کرنا چاہوں گی ان شاءاللہ ۔

اورہاں۔رہی بات فرقوں اور مسالک کی۔
دیکھیں۔آپ روز اللہ تعالیٰ سے جو فریاد کیا کرتی ہیں،اس فریاد کو آپ خود ہی نہیں جان پا رہیں۔
اب پوچھئے کیسے؟
وہ ایسے۔
ترجمہ: اے اللہ مجھے سیدھے رستہ پر چلا۔(سورۃ فاتحہ)
اب وہ سیدھا رستہ ڈھونڈوگی ،جستجو کروگی اسکی تو ہی ملنے والا نا۔
تو دعا بھی کریں اور دوا(تحقیق) بھی کرتی رہیں۔
اب جب منزل پر ہمیں پہونچنا ہے اور کئی راستے وہاں جانے کے لئے موجود ہوں تو آپ درست اور مختصر راستہ سے وہاں پہونچنا چاہیں گی نا؟ یا آنکھ بند کرکے کسی بھی راستے پر گامزن ہو جائینگی؟
سیدھا سچا راستہ صرف ایک ہے اور اور یہ اگل بغل میں جو بھی راستے دکھائی دے رہے ہیں،سب پگڈنڈیاں ہیں۔ان راستوں پر آپ گئیں تو منزل مقصود سے دور تر ہوتی چلی جائینگی۔

میری تو ابھی بھی یہی دعا ہے اور مخالف مسالک کے بارے میں تحقیق کرنے اور علم حاصل کرنے کے لئے ہی ادھر کا رخ کیا ہے

اللہ تبارک و تعالیٰ آپکی والدہ گرامی کو جلد شفاء یاب کرے۔آمین
اللہ تمام مسلمانوں کو اپنے حفظ و امان میں رکھے آمین ثم آمین۔

ناچیز کی رائے میں یہ لائن زنانہ نہیں مردانہ ہے۔اور خواتین کو کسی صورت اسلائن میں نہیں جانا چاہئے۔

جو بھی ہو دفاع وطن کے جزبے کے تحت یہ لائن مجھے اچھی لگتی ہے پر میں اسکا حصہ نہیں بن سکتی جانتی ہوں:) (کوئی گل نہیں ہم کہیں اور ٹرائی کر لیں گے (ابتسامہ)

دیکھیں لاء کےے پیپر میں ہمیشہ اچھے نمبرات اسکور کئے ہیں ہم نے۔اگرکہیں کچھ مدد مطلوب ہو تو ناچیزکو طلب کر لیجئے گا۔خوشی ہوگی ہمیں۔

لاء کے لئے مدد بہت حاضر ہے میرے لئے تو ابو ہی لائبریری سے کم نہیں اگر یہاں ٹرائی کی تو آپکے تجربے سے فائدہ اٹھانے کی پوری کوشش کی جائے گی۔

ہاں تو لاسٹ بٹ نوٹ لی سٹ(انگریزی) فورم پر تشریف لاتی رہیں۔اور اپنی پوسٹنگ سے ہمیں بھی کچھ سیکھنے کا موقع عنایت کیا کرتی رہیں۔

تشریف تو ہم لاتے رہیں گے پر میری پوسٹ سے کوئی سیکھ سکے تھوڑا مشکل ہے کہ میری پوسٹس اس قابل کہاں پر میں آپ سب کی پوسٹس سے بہت کچھ سیکھ لوں گی :)
والسلام
اللہ آپکا ہم سب کا حامی و ناصرہو آمین
جزاک اللہ خیرا
 
sadia

رکن
شمولیت
جون 18، 2013
پیغامات
283
ری ایکشن اسکور
548
پوائنٹ
98
اللہ آپ کی والدہ محترمہ کو صحت دے۔ آمین
Urdu آپ نے وہ ساری باتیں کہہ دیں جو مجھے کہنی تھیں۔ اب میں کیا کروں، سوائے آپ کا شکریہ ادا کرنے کے (ابتسامہ) لہٰذا آپ کا بہت بہت شکریہ
آپکا بھی بہت بہت شکریہ :)
 
Top