• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

کہہ دو کہ میں نے معاف کر دیا ---

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
12417618_919748474760089_3552188344017352663_n.jpg


کہہ دو کہ میں نے معاف کر دیا

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ !

، جیسا کہ ہم جانتے ہیں کہ انسان ہونےکے ناطے ہم سب سے کچھ نہ کچھ گناہ سرزد ہوتے رہتے ہیں ، زیادہ خطرناک گناہ حقوق العباد کے معاملہ میں ہیں ، انسانوں پر رحم کرنے کی تاکید میں یہ بات بھی شامل ہے کہ ہم ان کو معاف کر دیں تاکہ اللہ بھی ہمیں معاف کر دے ، سوشل میڈیا یعنی فیس بک وغیرہ ، زندگی سے متعلقہ و غیر متعلقہ لوگوں ، رویوں ، حرکتوں ، برائیوں ،جن جن کو آپ یاد رکھے ہوئے ہیں یا بھول چکے ہیں، آئیے، ان سب کو ابھی آج ہی معاف کر دیتے ہیں ، یہ رحم کا سب سے بڑا درجہ ہوگا اللہ سے مکمل امید ہے کہ جیسے ہم تمام لوگوں کو معاف کر رہے ہیں اللہ بھی ہمارے گناہ معاف فرما دے گا ، ان شاء اللہ تعالی، تو آؤ کہہ دو کہ میں نے ان سب لوگوں کو معاف کر دیا جنہوں نے کبھی میرا دل دکھایا ہو ، تنگ کیا ہو ، اذیت دی ہو ، ظلم کیا ہو ، برائی کی ہو ، دھوکہ دیا ہو ، آنکھوں میں آنسو لانے کا سبب بنے ہوں ، کہہ دو کہ میں نے سب کو معاف کر دیا ، ان شاء اللہ آپ کے معاف کرنے کی وجہ سے بہت سارے لوگ دوزخ کے عذاب سے بچ جائیں گے -
 
Top