• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

کیا ابوحنیفہ تابعی تھے؟

ideal_man

رکن
شمولیت
اپریل 29، 2013
پیغامات
258
ری ایکشن اسکور
498
پوائنٹ
79
محترم محمد ارسلان صاحب!
میں نے نہ اپنا موقف بیان کیا ہے نہ کوئی انکار کیا ہے۔ صرف معلوم کرنا چاہتا ہوں کہ آپ کا دو ٹوک موقف کیا ہے؟؟؟ تاکہ مناسب ہو تو سوال کیا جاسکے۔
اور آپ کی طرف سے حل شدہ مسئلہ کی دلیل طلب کی ہے۔
غیرمتفق کس بات پر؟؟؟؟؟
اگر مناسب سمجھیں تو اپنا نظریہ یا عقیدہ بیان کردیں۔
کیا رضی اللہ عنہ صرف صحابہ کرام رضی اللہ عنہما کے نام کے ساتھ لگانے کا حکم ہے؟؟؟؟
کیا چند صحابہ کرام کے کے ناموں کے ساتھ یا تمام صحابہ کرام رضی اللہ عنہما کے ناموں کے ساتھ؟؟؟؟
یا رضی اللہ عنہ صحابہ کرام کے علاوہ کسی اور بزرگ کے نام کے ساتھ لگا سکتے ہیں؟؟؟؟؟؟
شکریہ
 
محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,859
ری ایکشن اسکور
41,096
پوائنٹ
1,155
اگر مناسب سمجھیں تو اپنا نظریہ یا عقیدہ بیان کردیں۔
کیا رضی اللہ عنہ صرف صحابہ کرام رضی اللہ عنہما کے نام کے ساتھ لگانے کا حکم ہے؟؟؟؟
کیا چند صحابہ کرام کے کے ناموں کے ساتھ یا تمام صحابہ کرام رضی اللہ عنہما کے ناموں کے ساتھ؟؟؟؟
یا رضی اللہ عنہ صحابہ کرام کے علاوہ کسی اور بزرگ کے نام کے ساتھ لگا سکتے ہیں؟؟؟؟؟؟
شکریہ
(1) اہل سنت والجماعت کا یہ عقیدہ ہے کہ جن لوگوں کے بارے میں قرآن یا احادیث مبارکہ میں جنتی ہونے کی بشارت ہو، اُن کو قطعی جنتی ماننا جیسے عشرہ مبشرہ اور جن لوگوں کے بارے میں جہنمی ہونے کا ذکر ہو ان کو جہنمی ماننا جیسے ابولہب وغیرہ چاہیے۔
صحابہ کرام رضی اللہ عنھم کے بارے میں قرآن مجید میں ہے:
وَٱلسَّـٰبِقُونَ ٱلْأَوَّلُونَ مِنَ ٱلْمُهَـٰجِرِ‌ينَ وَٱلْأَنصَارِ‌ وَٱلَّذِينَ ٱتَّبَعُوهُم بِإِحْسَـٰنٍ رَّ‌ضِىَ ٱللَّهُ عَنْهُمْ وَرَ‌ضُوا۟ عَنْهُ وَأَعَدَّ لَهُمْ جَنَّـٰتٍ تَجْرِ‌ى تَحْتَهَا ٱلْأَنْهَـٰرُ‌ خَـٰلِدِينَ فِيهَآ أَبَدًا ۚ ذَ‌ٰلِكَ ٱلْفَوْزُ ٱلْعَظِيمُ ﴿١٠٠﴾۔۔۔سورة التوبہ
ترجمہ:اور جو مہاجرین اور انصار سابق اور مقدم ہیں اور جتنے لوگ اخلاص کے ساتھ ان کے پیرو ہیں اللہ ان سب سے راضی ہوا اور وه سب اس سے راضی ہوئے اور اللہ نے ان کے لیے ایسے باغ مہیا کر رکھے ہیں جن کے نیچے نہریں جاری ہوں گی جن میں ہمیشہ رہیں گے یہ بڑی کامیابی ہے (100)​

لَّا تَجِدُ قَوْمًا يُؤْمِنُونَ بِٱللَّهِ وَٱلْيَوْمِ ٱلْءَاخِرِ‌ يُوَآدُّونَ مَنْ حَآدَّ ٱللَّهَ وَرَ‌سُولَهُۥ وَلَوْ كَانُوٓا۟ ءَابَآءَهُمْ أَوْ أَبْنَآءَهُمْ أَوْ إِخْوَ‌ٰنَهُمْ أَوْ عَشِيرَ‌تَهُمْ ۚ أُو۟لَـٰٓئِكَ كَتَبَ فِى قُلُوبِهِمُ ٱلْإِيمَـٰنَ وَأَيَّدَهُم بِرُ‌وحٍ مِّنْهُ ۖ وَيُدْخِلُهُمْ جَنَّـٰتٍ تَجْرِ‌ى مِن تَحْتِهَا ٱلْأَنْهَـٰرُ‌ خَـٰلِدِينَ فِيهَا ۚ رَ‌ضِىَ ٱللَّهُ عَنْهُمْ وَرَ‌ضُوا۟ عَنْهُ ۚ أُو۟لَـٰٓئِكَ حِزْبُ ٱللَّهِ ۚ أَلَآ إِنَّ حِزْبَ ٱللَّهِ هُمُ ٱلْمُفْلِحُونَ ﴿٢٢﴾۔۔۔سورۃ المجادلہ
ترجمہ: اللہ تعالیٰ پر اور قیامت کے دن پر ایمان رکھنے والوں کو آپ اللہ اور اس کے رسول کی مخالفت کرنے والوں سے محبت رکھتے ہوئے ہرگز نہ پائیں گے گو وه ان کے باپ یا ان کے بیٹے یا ان کے بھائی یا ان کے کنبہ (قبیلے) کے (عزیز) ہی کیوں نہ ہوں۔ یہی لوگ ہیں جن کے دلوں میں اللہ تعالیٰ نے ایمان کو لکھ دیا ہے اور جن کی تائید اپنی روح سے کی ہے اور جنہیں ان جنتوں میں داخل کرے گا جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہیں جہاں یہ ہمیشہ رہیں گے، اللہ ان سے راضی ہے اور یہ اللہ سے خوش ہیں یہ خدائی لشکر ہے، آگاه رہو بیشک اللہ کے گروه والے ہی کامیاب لوگ ہیں (22)

اسی وجہ سے ہم صحابہ کرام رضی اللہ عنھم کے بارے میں کہتے ہیں کہ اللہ اُن سے راضی ہے، ابو حنیفہ یا دیگر شخص کو دعائیہ طور پر ایسا لکھنے سے ایک عجیب سا تاثر ملتا ہے، لہذا اس سے پرہیز کرنا چاہیے۔واللہ اعلم

(2) سب صحابہ کرام رضی اللہ عنھم اجمعین کے ساتھ

(3) کسی اور بزرگ کے ساتھ لگانے کے بارے میں میں نے پوائنٹ نمبر (1) میں لکھ دیا ہے کہ "ابو حنیفہ یا دیگر شخص کو دعائیہ طور پر ایسا لکھنے سے ایک عجیب سا تاثر ملتا ہے، لہذا اس سے پرہیز کرنا چاہیے۔واللہ اعلم"
 
ideal_man

رکن
شمولیت
اپریل 29، 2013
پیغامات
258
ری ایکشن اسکور
498
پوائنٹ
79
(1) اہل سنت والجماعت کا یہ عقیدہ ہے کہ جن لوگوں کے بارے میں قرآن یا احادیث مبارکہ میں جنتی ہونے کی بشارت ہو، اُن کو قطعی جنتی ماننا جیسے عشرہ مبشرہ اور جن لوگوں کے بارے میں جہنمی ہونے کا ذکر ہو ان کو جہنمی ماننا جیسے ابولہب وغیرہ چاہیے۔
صحابہ کرام رضی اللہ عنھم کے بارے میں قرآن مجید میں ہے:​
وَٱلسَّـٰبِقُونَ ٱلْأَوَّلُونَ مِنَ ٱلْمُهَـٰجِرِ‌ينَ وَٱلْأَنصَارِ‌ وَٱلَّذِينَ ٱتَّبَعُوهُم بِإِحْسَـٰنٍ رَّ‌ضِىَ ٱللَّهُ عَنْهُمْ وَرَ‌ضُوا۟ عَنْهُ وَأَعَدَّ لَهُمْ جَنَّـٰتٍ تَجْرِ‌ى تَحْتَهَا ٱلْأَنْهَـٰرُ‌ خَـٰلِدِينَ فِيهَآ أَبَدًا ۚ ذَ‌ٰلِكَ ٱلْفَوْزُ ٱلْعَظِيمُ ﴿١٠٠﴾۔۔۔سورة التوبہ​
ترجمہ:اور جو مہاجرین اور انصار سابق اور مقدم ہیں اور جتنے لوگ اخلاص کے ساتھ ان کے پیرو ہیں اللہ ان سب سے راضی ہوا اور وه سب اس سے راضی ہوئے اور اللہ نے ان کے لیے ایسے باغ مہیا کر رکھے ہیں جن کے نیچے نہریں جاری ہوں گی جن میں ہمیشہ رہیں گے یہ بڑی کامیابی ہے (100)​
لَّا تَجِدُ قَوْمًا يُؤْمِنُونَ بِٱللَّهِ وَٱلْيَوْمِ ٱلْءَاخِرِ‌ يُوَآدُّونَ مَنْ حَآدَّ ٱللَّهَ وَرَ‌سُولَهُۥ وَلَوْ كَانُوٓا۟ ءَابَآءَهُمْ أَوْ أَبْنَآءَهُمْ أَوْ إِخْوَ‌ٰنَهُمْ أَوْ عَشِيرَ‌تَهُمْ ۚ أُو۟لَـٰٓئِكَ كَتَبَ فِى قُلُوبِهِمُ ٱلْإِيمَـٰنَ وَأَيَّدَهُم بِرُ‌وحٍ مِّنْهُ ۖ وَيُدْخِلُهُمْ جَنَّـٰتٍ تَجْرِ‌ى مِن تَحْتِهَا ٱلْأَنْهَـٰرُ‌ خَـٰلِدِينَ فِيهَا ۚ رَ‌ضِىَ ٱللَّهُ عَنْهُمْ وَرَ‌ضُوا۟ عَنْهُ ۚ أُو۟لَـٰٓئِكَ حِزْبُ ٱللَّهِ ۚ أَلَآ إِنَّ حِزْبَ ٱللَّهِ هُمُ ٱلْمُفْلِحُونَ ﴿٢٢﴾۔۔۔سورۃ المجادلہ​
ترجمہ: اللہ تعالیٰ پر اور قیامت کے دن پر ایمان رکھنے والوں کو آپ اللہ اور اس کے رسول کی مخالفت کرنے والوں سے محبت رکھتے ہوئے ہرگز نہ پائیں گے گو وه ان کے باپ یا ان کے بیٹے یا ان کے بھائی یا ان کے کنبہ (قبیلے) کے (عزیز) ہی کیوں نہ ہوں۔ یہی لوگ ہیں جن کے دلوں میں اللہ تعالیٰ نے ایمان کو لکھ دیا ہے اور جن کی تائید اپنی روح سے کی ہے اور جنہیں ان جنتوں میں داخل کرے گا جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہیں جہاں یہ ہمیشہ رہیں گے، اللہ ان سے راضی ہے اور یہ اللہ سے خوش ہیں یہ خدائی لشکر ہے، آگاه رہو بیشک اللہ کے گروه والے ہی کامیاب لوگ ہیں (22)​
عشرہ مبشرہ کے لئے زبان نبوت(صلی اللہ علیہ وسلم) سے دنیا میں ہی جنت کی بشارت دی گئی۔​
لیکن اہل سنت والجماعت کا عقیدہ ہے کہ جماعت صحابہ علیہم الرضوان جنتی ہیں۔،​
سرے سے یہ بحث ہے ہی نہیں۔​
(3) کسی اور بزرگ کے ساتھ لگانے کے بارے میں میں نے پوائنٹ نمبر (1) میں لکھ دیا ہے کہ "ابو حنیفہ یا دیگر شخص کو دعائیہ طور پر ایسا لکھنے سے ایک عجیب سا تاثر ملتا ہے، لہذا اس سے پرہیز کرنا چاہیے۔واللہ اعلم"​
اس پوئنٹ سے آپ یہ نظریہ بیان کررہے ہیں کہ صحابہ کرام کے علاوہ بھی کسی بزرگ کے نام کے آگے رضی اللہ عنہ لکھا جاسکتا ہے، لیکن​
امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ کے نام کے ساتھ رضی اللہ عنہ سے ایک عجیب سا تاثر ملتا ہے۔
اس سے پرہیز کرنا چاہئے۔
یہی وضاحت میں نے پہلی پوسٹ میں چاہی تھی تو آپ نے اسے غیر متفق کیا تھا۔​
چلیں آپ نے تسلیم کرلیا اوریہ تو طے ہوگیا کہ صحابہ کرام کے علاوہ کسی بزرگ کے نام کے ساتھ رضی اللہ عنہ لکھا جاسکتا ہے۔ لیکن امام ابو حنیفہ کے آگے رضی اللہ عنہ لکھنے سے عجیب سا تاثر ملتا ہے۔​
نصیب اپنا اپنا۔
میں آپ کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گا کہ مزید مجھے وضاحت یا پوچھنے کی ضرورت نہیں رہی ورنہ ضدی سمجھا جاتا ۔​
اب آپ اسے غیر متفق ریٹ نہ کیجئے گا، ورنہ آپ مجھے ضدی بنادیں گے۔​
 
شمولیت
نومبر 05، 2013
پیغامات
6
ری ایکشن اسکور
3
پوائنٹ
4
آئیڈیل مین اور حافظ عمران الہی صاحب : کچھ عرصہ پہلے آپ کے کچھ صنادید کو بندہ نے اللہ کے فضل سے ساکت کیا تھا لیکن شاید آپ سب اس وقت اس سائٹ پر رجسٹرڈ نہیں ہوئے تھے سوائے گڈ مسلم کے ، لہذا ملاحظہ ہو:
آپ سب لوگ کا امام ابن تیمیہ رحمہ اللہ کے بارے میں کیا خیا ل ہے آپ رحمہ اللہ کے تین حوالے پیش کرتا ہوں شاید کا امام ابوحنیفہ رحمہ اللہ کے ساتھ ترضی کے بابت تعجب ختم ہو جائے اور حافظ عمران الہی پھر حافظ ابن تیمیہ رحمہ اللہ سے پوچھے کہ وہ اگر صلی اللہ علیہ وسلم کا بھی امام ابوحنیفہ رحمہ اللہ کے ساتھ الحاق کرے تو کیا حرج ہے :
وَفَرَّقَ أَبُو حَنِيفَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ بَيْنَ النَّوْعَيْنِ .
حوالہ : الفرق بین اولیاء الرحمن واولیاء الشیطان جلد اول ، صفحہ : 263 تحقیق : علی نایف الشحود ، مصدر مکتبۃ الشاملۃ
وأما أبو حنيفة رضي الله تعالي عنه : فقد حكي الحاكم صاحب المختصر في كتاب المنتقى
الكتاب : درء تعارض العقل والنقل ، جلد اول : 53 الناشر : دار الكنوز الأدبية - الرياض ، 1391تحقيق : محمد رشاد سالم
وَفَرَّقَ أَبُو حَنِيفَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ بَيْنَ النَّوْعَيْنِ . فَلَفْظُ " الشَّرْعِ وَالشَّرِيعَةِ
الكتاب : مجموع الفتاوى جلد :11: صفحہ : 263 :المحقق : أنور الباز - عامر الجزار:الناشر : دار الوفاء:الطبعة : الثالثة ، 1426 هـ / 2005 م
 
طاہر اسلام

سینئر رکن
شمولیت
مئی 07، 2011
پیغامات
843
ری ایکشن اسکور
732
پوائنٹ
256
شاکر صاحب مجھے اکثر کہتے ہیں کہ تم فورم کی بحثوں میں شریک کیوں نہیں ہوتے؛اب وہ مجھے بتائیں کہ اس دھاگے کا عنوان کیا ہے اور بحث کیا ہو رہی ہے؟؟بندگان خدا اصل موضوع پر بات کیجیے؛دوسرے موضوع کے لیے علاحدہ عنوان سے آغاز کیجیے۔
 
شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,397
پوائنٹ
891
شاکر صاحب مجھے اکثر کہتے ہیں کہ تم فورم کی بحثوں میں شریک کیوں نہیں ہوتے؛اب وہ مجھے بتائیں کہ اس دھاگے کا عنوان کیا ہے اور بحث کیا ہو رہی ہے؟؟بندگان خدا اصل موضوع پر بات کیجیے؛دوسرے موضوع کے لیے علاحدہ عنوان سے آغاز کیجیے۔
متفق حافظ صاحب۔ اصولاً بالکل ایسا ہی ہونا چاہئے۔ میں غیرمتعلق گفتگو منتقل یا ڈیلیٹ کر دیتا ہوں۔
اور بھئی اب دیگر احباب موضوع کے متعلق دلائل پیش کریں اور جو کہنا ہے کہیں۔ رضی اللہ عنہ او رصلی اللہ علیہ وسلم وغیرہ کس شخصیت کے ساتھ لگائے جا سکتے ہیں اور کس کے ساتھ نہیں۔ یہ موضوع بحث نہیں۔ جن کے پاس امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ کو تابعی ثابت کرنے کے دلائل ہوں وہ پیش کریں اور جن کے پاس ان کی تردید میں دلائل ہوں وہ پیش کریں۔ موضوع سے ہٹ کر کوئی بات ہوئی تو وہ ڈیلیٹ کر دی جائے گی۔
 
خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,496
پوائنٹ
964
متفق حافظ صاحب۔ اصولاً بالکل ایسا ہی ہونا چاہئے۔ میں غیرمتعلق گفتگو منتقل یا ڈیلیٹ کر دیتا ہوں۔
اور بھئی اب دیگر احباب موضوع کے متعلق دلائل پیش کریں اور جو کہنا ہے کہیں۔ رضی اللہ عنہ او رصلی اللہ علیہ وسلم وغیرہ کس شخصیت کے ساتھ لگائے جا سکتے ہیں اور کس کے ساتھ نہیں۔ یہ موضوع بحث نہیں۔ جن کے پاس امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ کو تابعی ثابت کرنے کے دلائل ہوں وہ پیش کریں اور جن کے پاس ان کی تردید میں دلائل ہوں وہ پیش کریں۔ موضوع سے ہٹ کر کوئی بات ہوئی تو وہ ڈیلیٹ کر دی جائے گی۔
موضوع سے غیر متعلق بحث کو حذف کرنےکی بجائے کسی نئے مناسب عنوان کے تحت منتقل کردینا چاہیے ۔
کیونکہ دونوں موضوعات ہی مفید ہیں ۔
 
Top