• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

کیا اللہ تعالیٰ میلاد پاک کرنے اور خوشی کے اظہار کرنے سے روکا ہے؟

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,585
ری ایکشن اسکور
6,762
پوائنٹ
1,207
عبدالحق دہلوی کی عبارت سے دو باتیں

سعیدی: محقق زمانہ حضرت شاہ عبد الحق محدث دہلوی کی مندرجہ بالا دعا سے دو باتیں سامنے آتی ہیں۔
۱۔ درود و سلام ۔
۲۔ محفل میلاد، یہ دونوں چیزیں اللہ کی بارگاہ میں زیادہ مقبول و محبوب ہیں ۔(ہم میلاد کیوں مناتے ہیں ص:۳۲)۔
مشکوٰة اور تحفة القضاة سے بھی دو باتیں واضح ہوئیں

محمدی
مشکوٰۃ شریف اور تحفۃ القضاہ کی مندرجہ بالا وضاحتوں سے دو باتیں سامنے آتی ہیں کہ:
(۱)لوگوں کا محفل میلاد میں نام سن کر کھڑے ہونا اور تشریف آوری اور مجلس میں حاضر ہونے کا گمان کرنا باطل محض ہے۔
(۲)ایسا گمان کرنا اور اعتقاد رکھنا شرک ہے۔
نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے صحابہ کرام کو اپنے لئے تعظیماً کھڑے ہونے سے منع فرمادیا تھا اور صحابہ کرام نے آپ کی اس کراہت کو سامنے رکھ کر آپ کیلئے کبھی بھی کھڑے نہ ہوتے تھے۔

لہٰذا شیخ کی پسند، نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی ناپسند کے مقابلہ میں پاش پاش ہو گئی اور قاضی جی کی بات کا وزن نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی تائید سے وزنی ہو گیا گویا قاضی اور شیخ دہلوی کا تنازعہ ہو گیا ، اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ: فان تنازعتم فی شیء فردوہ الی اللہ والرسول الخ۔ کہ تنازع کے وقت بات کو اللہ ورسول کی طرف لوٹاؤ۔ لہٰذا قاضی صاحب کی بات کو نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے حکم اور اسوہ حسنہ نے صحیح قرار دے دیا اور دہلوی کی بات کو غلط قرار دے دیا ہے۔

ہم میلاد کیوں نہیں مناتے؟
 
Last edited:

جوش

مشہور رکن
شمولیت
جون 17، 2014
پیغامات
621
ری ایکشن اسکور
320
پوائنٹ
127
ہم میلاد اس لیے نہیں مناتے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے نہ منایا نہ ہی منانے کا حکم دیااور نہ افضل امت صحابہ کرام نے ہی منایا۔لہذا جس عمل پر آپکی مہر نہ ہو وہ عمل باطل ہے ۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی حدیث ہے۔ من عمل عملا لیس علیہ امرنافہو رد۔جس نے کویی ایسا کام کیاجس پر ہماراحکم نہیں ہے تو وہ عمل مردود ہے ۔
 
شمولیت
ستمبر 21، 2015
پیغامات
2,697
ری ایکشن اسکور
762
پوائنٹ
290
جزاکم اللہ خیر
اللہ هم سب کو صراط المستقیم پر چلائے ۔ هر گمراهی سے بچائے ۔ همارے اعمال سے اللہ راضی رهے۔
آمین
 

جوش

مشہور رکن
شمولیت
جون 17، 2014
پیغامات
621
ری ایکشن اسکور
320
پوائنٹ
127
اگر اللہ تعالی نے بقول عید میلاد منانے والوں کے روکا نہیں ہے تو اجازت ہی کہاں دیا ہے اور کس کو دیا ہے اور کس کتاب میں دیا ہے اورشریعت کیلئے صرف قران ہی نازل ہوا ہے اور وہ بھی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر۔ تو قران کی کس آیت میں عید میلاد منانے کا حکم وارد ہوا ہے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس پر عمل کیون نہیں کیا صحابہ کرام نے اس پر عمل کیوں نہیں کیا اسی طرح تابعین و تبع تابعین ،ائمہ اربعہ، حتی کہ امام ابو حنیفہ بھی ،محدثین کرام و دیگر فقہاے عظام نے کیوں نہیں عید میلاد منایا ؟ یہ وہ سوالات ہیں جو ایک صحیح الفطرت کے ذہن میں آتے ہیں اور آنا بھی چاہئے اگر ان سوالات پر ٹھنڈے ذہن سے سوچے اور غور و فکر کرے تو ان شاءاللہ اسکے سمجھنے اور ہدایت کے لئے یہ کافی ہیں ۔۔ اور جو لوگ اسے مناتے ہیں وہ اپنے طرز عمل سے اس بات کا ثبوت دیتے ہیں کہ نعوذباللہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مکمل شریعت پہونچانے میں خیانت کی ہے کیونکہ اس کا ثبوت قرآن و حدیث ،صحابہ کرام کے طرزعمل اور تابعین و تبع تابعین اور محدثین وفقہاء کے طرزعمل سے ہرگز ثابت نہیں ہے
 
شمولیت
ستمبر 21، 2015
پیغامات
2,697
ری ایکشن اسکور
762
پوائنٹ
290
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
هر مسلم کا فرض هیکہ کسی بهی قول اور عمل کو كتاب الله وسنة رسول الله صلى الله عليه وسلم سے جانچ لے اپنے کهنے سے پہلے اور کرنے سے پهلے ، یہی حکم الہی هے اور یہی تعلیم و نصیحت امت کو رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دی هے ۔
همیں الکتاب والسنه پر سختی سے عمل کرنا هے اگر هم اللہ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی رضا چاهتے هیں ۔
اتنی آسان ، قابل عمل بات پر اگر هم توجہ دیں تو امت مسلمہ کے سارے مسائل هی حل هو جائیں اللہ کے فضل سے ۔ اللہ هم سب کو بهتر توفیق دے ۔ اپنے دین کی فهم عطاء کرے ۔ آمین
اللہ کا دین کامل بهی هے اور واضح بهی هے ۔ همارے پاس قرآن بهی هے اور احادیث ثابتہ کا ذخیرہ بهی ۔ اگر هم ذرا سی کوشش کریں تو هم باآسانی دین کو جان لیں ۔ همارا قصور صرف اتنا هی هے کہ هم نے سمجهنا نہ چاها اور خواہ مخواہ یہ فرض کرلیا کہ همارے لئے دشوار هے ۔
اللہ۔سے دعاء کریں ، ابتدا کریں دیکهیں اللہ کسطرح عقل سلیم عطاء کرتا هے ۔ اللہ همیں آپس میں کریم اور حلیم بنا دے ۔ آمین
والسلام
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,585
ری ایکشن اسکور
6,762
پوائنٹ
1,207
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
جزاک اللہ خیرا یا اخی الکریم!
 
Top