- شمولیت
- اپریل 27، 2013
- پیغامات
- 26,585
- ری ایکشن اسکور
- 6,762
- پوائنٹ
- 1,207
عبدالحق دہلوی کی عبارت سے دو باتیں
سعیدی: محقق زمانہ حضرت شاہ عبد الحق محدث دہلوی کی مندرجہ بالا دعا سے دو باتیں سامنے آتی ہیں۔
۱۔ درود و سلام ۔
۲۔ محفل میلاد، یہ دونوں چیزیں اللہ کی بارگاہ میں زیادہ مقبول و محبوب ہیں ۔(ہم میلاد کیوں مناتے ہیں ص:۳۲)۔
مشکوٰة اور تحفة القضاة سے بھی دو باتیں واضح ہوئیں
محمدی
مشکوٰۃ شریف اور تحفۃ القضاہ کی مندرجہ بالا وضاحتوں سے دو باتیں سامنے آتی ہیں کہ:
(۱)لوگوں کا محفل میلاد میں نام سن کر کھڑے ہونا اور تشریف آوری اور مجلس میں حاضر ہونے کا گمان کرنا باطل محض ہے۔
(۲)ایسا گمان کرنا اور اعتقاد رکھنا شرک ہے۔
نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے صحابہ کرام کو اپنے لئے تعظیماً کھڑے ہونے سے منع فرمادیا تھا اور صحابہ کرام نے آپ کی اس کراہت کو سامنے رکھ کر آپ کیلئے کبھی بھی کھڑے نہ ہوتے تھے۔
لہٰذا شیخ کی پسند، نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی ناپسند کے مقابلہ میں پاش پاش ہو گئی اور قاضی جی کی بات کا وزن نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی تائید سے وزنی ہو گیا گویا قاضی اور شیخ دہلوی کا تنازعہ ہو گیا ، اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ: فان تنازعتم فی شیء فردوہ الی اللہ والرسول الخ۔ کہ تنازع کے وقت بات کو اللہ ورسول کی طرف لوٹاؤ۔ لہٰذا قاضی صاحب کی بات کو نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے حکم اور اسوہ حسنہ نے صحیح قرار دے دیا اور دہلوی کی بات کو غلط قرار دے دیا ہے۔
ہم میلاد کیوں نہیں مناتے؟
Last edited: