اب تو قانون بھی بن رہا ہے
http://dailypakistan.com.pk/national/05-Jul-2015/242266
اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیر اعظم میاں نواز شریف نے مذہبی اور مقدس ناموں کے حوالے سے اسلامی نظریاتی کونسل کی سفارشات کی توثیق کر دی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق اسلامی نظریاتی کونسل کی جانب سے وزیر اعظم پاکستان کو سفارش کی گئی تھی کہ مذہبی مقدس ناموں اور مقامات کے انگریزی ترجمے کی بجائے انہیں عربی میں ہی لکھا اور پڑھا جائے ۔ اسلامی نظریاتی کونسل کی جانب سے کہا گیا تھا کہ مذہبی ناموں اور مقامات جیسے اللہ ، رسول ، مسجد اور صلوة کا انگریزی ترجمہ کیے بغیر انہیں عربی میں ہی استعمال کیا جائے ۔ ان سفارشات کے حوالے سے وزیر اعظم میاں نواز شریف نے اسلامی نظریاتی کونسل کی سفارشات کی توثیق کر دی ہے اور حکومت کے اس اقدام کو مذہبی حلقوں میں بھی خوش آئند قرار دیا گیا ہے ۔ چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان کا کہنا تھا کہ حکومت نے رمضان المبارک میں اسلام کے حوالے سے اہم اور بڑا کام کیا ہے جبکہ دیگر علمائے کرام نے بھی اس فیصلے پر مسرت کا اظہار کیا ہے ۔