- شمولیت
- مارچ 08، 2011
- پیغامات
- 2,521
- ری ایکشن اسکور
- 11,555
- پوائنٹ
- 641
بھئی اتنے اضطراب اور بے چینی کی کیا ضرورت ہے اور جب مسئلہ کچھ ہو اور استدلال کچھ تو ماننا تو دور کی بات کسی نے جواب دینے کی بھی اس لیے زحمت نہیں کرنی کہ وقت کا ضیاع ہے۔ ذرا طرز استدلال پر غور فرمائیں:عاصم صاحب، کچھ لوگوں نے یہ طے کر لیا ہے کہ آپ کیسے بھی دلائل دیں انہوں نے حق کو نہیں ماننا ہے،
اِس فلسفے کے مطابق تو ، ہندوستان کے مسلمانوں کو اجازت ہونا چاہیئے کہ اللہ کو بھگوان کہیں ، اور انگریزی بولنے والے مسلمانوں کو اجازت ہونا چاہیئے کہ وہ اللہ کو (God)کہیں ، اور یہ خُدا سے بھی بڑی مصیبت ہے کیونکہ خُدا کی تو مؤنث نہیں لیکن (God) اور بھگوان کی مؤنث بھی ہوتی ہے
یہ مصیبت صرف God کے لیے نہیں ہے بلکہ الہ کے لیے بھی ہے کیونکہ الہ کی بھی مونث 'لات' ہے۔اور یہ خُدا سے بھی بڑی مصیبت ہے کیونکہ خُدا کی تو مؤنث نہیں لیکن (God) اور بھگوان کی مؤنث بھی ہوتی ہے
بھئی اتنی تعلی کی کیا ضرورت ہے؟؟؟
آپ نے دلیل کے نام پر اب تک کیا پیش کیا ہے ؟؟؟
براہ مہربانی کسی پوسٹ میں ادھر ادھر کی باتوں کی بجائے صرف لفظ خدا کی ممانعت کے کتاب وسنت سے دلائل نمبر وار بیان کر دیں اور صرف قرآن کی آیت اور حدیث پیش کریں کوئی اپنا فہم پیش نہ کریں؟؟؟
جزاکم اللہ خیرا۔
اس پر بحث آگے بڑھا لی جائے گی۔