• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

کیا امام ابو حنیفہ کے اجتہادات علماء اہل الحدیث کے اجتہادات کےمقابلہ میں قابل ترجیح ہیں؟؟

وقاص

مبتدی
شمولیت
نومبر 06، 2012
پیغامات
25
ری ایکشن اسکور
13
پوائنٹ
17
السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ!
اب جس شخص کو امام مالک اور ان کے شاگرد امام شافعی اوران کے شاگرد امام اوزاعی اور ان کے شاگرد حسن بن صالح اور اور ان کے شاگرد اما م سفيان ثوری اور ان کے شاگرد اور امام احمد بن حنبل اور ان کے شاگرد گمراہ قرار دیں، اس کے اجتہاد پر عمل کرنا گمراہی کو اختیار کرنا ہو سکتا ہے!!!
!!!
اور جس گمراہ آدمی کے مقلدین بخاری کے راوی ہوں اس بخاری کا کیا بنے گا۔؟
صحابہ سے عداوت بڑے بھائیوں کے حصے میں آئی۔ تو صحابہ کے شاگردوں سے بغض چھوٹے بھائیوں کے حصے میں۔
بڑے میاں تو بڑے میاں چھوٹے میاں سبحان اللہ۔
 
شمولیت
اپریل 06، 2013
پیغامات
138
ری ایکشن اسکور
346
پوائنٹ
90
بھائیوں دوستوں چند سیکنڈوں میں ہی خفیف الراس صاحب کی روایت کا صفایا ہوگیا جزاکم اللہ خیرا۔
 
کیلانی

مشہور رکن
شمولیت
مارچ 24، 2013
پیغامات
347
ری ایکشن اسکور
1,110
پوائنٹ
127
امام ابوحنیفہ سلفی العقیدہ اورفقہ میں اہل الرائےکے مسلک سےتعلق رکھتے تھے۔ ویسے ہمارے ہاں احناف عقیدےمیں عام طور پر ماتریدی ہوا کرتےہیں۔اہل حدیث مدارس میں پڑھائی جانےوالی کتاب عقیدہ طحاویہ میں امام صاحب سے ہی نقل کردہ عقیدہ بیان کیاگیاہے۔آج کل احناف فقہ میں تو امام صاحب کےمقلد ہیں لیکن عقیدےمیں ابومنصور ماتریدی کے پیروکارہیں۔امام صاحب کاشمار اہل سنت میں ہوتاہے۔بحثیت مجموع آپ کےبارےمیں کبار آئمہ سے جرح وتعدیل ہر دوطرح کےاقوال منقول ہیں۔ہمیں آپ کا احترام کرناچاہئے اور جو فرمان آپ کا کتاب وسنت کےمطابق ہو اسے برحق تسلیم کرناچاہئے۔
 
خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,496
پوائنٹ
964
امام ابوحنیفہ سلفی العقیدہ اورفقہ میں اہل الرائےکے مسلک سےتعلق رکھتے تھے۔ ویسے ہمارے ہاں احناف عقیدےمیں عام طور پر ماتریدی ہوا کرتےہیں۔اہل حدیث مدارس میں پڑھائی جانےوالی کتاب عقیدہ طحاویہ میں امام صاحب سے ہی نقل کردہ عقیدہ بیان کیاگیاہے۔آج کل احناف فقہ میں تو امام صاحب کےمقلد ہیں لیکن عقیدےمیں ابومنصور ماتریدی کے پیروکارہیں۔امام صاحب کاشمار اہل سنت میں ہوتاہے۔بحثیت مجموع آپ کےبارےمیں کبار آئمہ سے جرح وتعدیل ہر دوطرح کےاقوال منقول ہیں۔ہمیں آپ کا احترام کرناچاہئے اور جو فرمان آپ کا کتاب وسنت کےمطابق ہو اسے برحق تسلیم کرناچاہئے۔
احناف میں بھی کچھ حضرات ایسے گزرے ہیں جو سلفی العقیدہ تھے مثلا متقدمین میں سے امام ابو جعفر الطحاوی اور متأخرین میں سے امام ابن ابی العز الحنفی رحمہما اللہ ۔
علامہ طحاوی حنفی تمام احناف کے ہاں مسلم ہیں لیکن پتہ نہیں عقیدہ کے سلسلہ میں کیوں ان کے منہج کو نہیں سمجھ سکے ؟
دوسری طرف ابن حزم الظاہری رحمہ اللہ عقیدہ میں سلفی نہیں تھے لیکن میرے خیال سے آج کا کوئی بھی ظاہری عقیدہ میں ان سے متاثر نہیں ۔ واللہ اعلم
وللہ فی خلقہ شؤون ۔
 
محمد علی جواد

سینئر رکن
شمولیت
جولائی 18، 2012
پیغامات
1,986
ری ایکشن اسکور
1,553
پوائنٹ
304
اسلام علیکم -

بڑی سیدھی اور سادی سی بات ہے کہ امام صاحب کے وہ اقوال یا اجتہادات جو قرآن و سنّت کی مطابق ہوں یا سلف و صالحین کے فہم و نظریات سے قریب ترین ہوں ان کو مان لیا جائے اور جن میں شک ہو کہ یہ قرآن سنّت کی مطابق نہیں یا یہ صرف امام صاحب کا اپنا فہم تھا تو اس کو رد کر دیا جائے -یہی پہلے دور کے سلف و صالحین کا یہی طریق کار رہا ہے -اور یہ صرف تحقیق سے ممکن ہے نہ کہ تقلید سے -

باقی یہ کہنا کہ امام ابو حنیفہ رحمللہ کے اپنے اجتہادات گمراہی پر مبنی تھے یا نہیں - تو اس معاملے میں قرآن سے رہنمائی حاصل کریں- -الله فرماتا ہے -

تِلْكَ أُمَّةٌ قَدْ خَلَتْ ۖ لَهَا مَا كَسَبَتْ وَلَكُمْ مَا كَسَبْتُمْ ۖ وَلَا تُسْأَلُونَ عَمَّا كَانُوا يَعْمَلُونَ سوره البقرہ ١٤١
وہ ایک جماعت تھی جو گزر چکی ان کے لیے ان کے عمل ہیں اور تمہارے لیے تمہارے عمل ہیں اور تم سے ان کے اعمال کی نسبت نہیں پوچھا جائے گا -

نوٹ : بعد کے دور کے نام نہاد اور عقل سے کورے تعصب پسند حنفی حضرات اور علما ہ نے اپنی اندھی تقیلد کو ثابت کرنے کے لئے بعض ایسے شرمناک اجتہادات اور اقوال امام صاحب سے منسوب کردیے -جو بظاھر امام صاحب کے محسوس نہیں ہوتے - حقیقت میں یہ نام نہاد حنفی امام ابو حنیفہ رحمللہ کے اصل گستاخ ہیں -اور الزام غیر مقلدین پر ہے کے ہمارے امام کی تعظیم نہیں کرتے اور ان کے اقوال کی پیروی نہیں کرتے -الله ہی ایسے لوگوں کو ہدایت دے -
 
حرب بن شداد

سینئر رکن
شمولیت
مئی 13، 2012
پیغامات
2,149
ری ایکشن اسکور
6,345
پوائنٹ
437
تقلید کے حوالے سے شیخ محمد بن عبدالوہاب اور امیر محمد بن سعود نے اصلاح ودعوت کے کام کو بھی جاری رکھا اور توحید خالص کی دعوت کو عام کیا یہ آئمہ کرام آل سعود اور آل شیخ (رحمۃ اللہ علیھم جمیعا) تمام کے تمام حنبلی تھے اور امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ کی تقلید کیا کرتے تھے اسی تقلید کے بارے میں ایک مقام پر امام محمد بن عبدالوہاب کے فرزند الشیخ عبداللہ فرماتے ہیں۔۔۔
رہا ایسا شخص جو احکام الٰہی کی پیروی میں اپنی پوری کوشش صرف کرے اور بعض غیرواضح مسائل میں اپنے سے زیادہ عمل والے کی تقلید کرے تو یہ اچھی بات ہے کوئی بری نہیں وہ شخص عنداللہ ماجوز ہوگا گنہگار نہ ہوگا۔۔۔

ایک اور جگہ پر امام محمد بن عبدالوہاب کے فرزند الشیخ عبداللہ رحمہ اللہ نے فرمایا۔۔۔
اور اس میں اگر اہلیت نہ ہو جیسا عوام کا حال ہوتا ہے کہ ان میں کتاب وسنت کے دلائل سے کوئی واقفیت نہیں ہوتی تو انہی لوگوں پر تقلید اور صرف اہل علم سے سوال کرنا واجب ہے
 
شمولیت
اپریل 06، 2013
پیغامات
138
ری ایکشن اسکور
346
پوائنٹ
90
اسلام علیکم -
نوٹ : بعد کے دور کے نام نہاد اور عقل سے کورے تعصب پسند حنفی حضرات اور علما ہ نے اپنی اندھی تقیلد کو ثابت کرنے کے لئے بعض ایسے شرمناک اجتہادات اور اقوال امام صاحب سے منسوب کردیے -جو بظاھر امام صاحب کے محسوس نہیں ہوتے - حقیقت میں یہ نام نہاد حنفی امام ابو حنیفہ رحمللہ کے اصل گستاخ ہیں -اور الزام غیر مقلدین پر ہے کے ہمارے امام کی تعظیم نہیں کرتے اور ان کے اقوال کی پیروی نہیں کرتے -الله ہی ایسے لوگوں کو ہدایت دے -
بھائی صاحب دلیل یا پھر رجوع!!
 
Top