م
بھائی آپ ایک بات کو جاننا یا سمجھنا چاہتے ہیں تو حوالہ دے دینا ہی کافی ہے ،اگر آپ اتنی بھی تکالیف گوارہ نہیں کر سکتے ہیں کہ کتاب کا حوالہ ہی دیکھ لیا جائے تو پھر آپ کا انکار بجا ہے۔ میں بات سمجھنے یا سمجھانے کے لئے کر ہا ہوں بحث برائے بحث سے معذرت۔
اگر آپ بات سمجھنے اور سمجھانے کے لیئے کر رہے ہیں تو یہ سمجھانا یعنی دلائل دینا بھی آپ نے ذمہ ہے ورنہ آپ ایسا دعویٰ ہی کیوں کرتے ہیں جن کے آپ کے پاس دلائل ہی نہ ہوں!!!
یہ دعویٰ کرنے سے پہلے آپ کو سوچنا چاہیے تھا کہ آپ کہاں اور کن لوگوں کے درمیان یہ دعویٰ کر رہے ہیں۔
یہاں کسی کی بھی باطل بات کو قبول نہیں کیا جاتا بلکہ جو بھی دعویٰ کرئے گا اس کو ثبوت بھی دینا ہوگا ورنہ ایسی باتیں ہی نہ کرئے جو دین میں اضافہ کی گئیں ہیں۔
آپ کو اچھی طرح معلوم ہے کہ ہمارے لیئے ہمارے آباؤاجداد اور علماء کی باتیں یا عقائد اہمیت حاصل نہیں کرتے جب تک ان کی بات کے ساتھ قرآن و حدیث کی مہر نہ لگی ہو ہم کو غیر مقلد کہا جاتا ہے یعنی ہم کسی کی بھی تقلید نہیں کرتے بلکہ حق بات قرآن و حدیث کی پیروی کرتے ہیں الحمدللہ
کتابوں کے حوالے سے آپ کے دوسرے تھریڈ میں جواب دیا ہوا ہے۔