• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

کیا بینک میں نوکری کرنا صحیح ہے ؟؟؟

اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,589
پوائنٹ
791
ایک سوال کی اور وضاحت فرما دیں کہ کیا بینک می اکاؤنٹ کھولنا صحیح ہے؟؟؟
میں نے یہ فتوی اور یہ فتوی دیکھا. لیکن تشفی نہیں ہوئی. کیونکہ بعض اوقات ایسا ہوتا ہے کہ اکاؤنٹ کھولنے کے سوا کوئی چارہ نہیں ہوتا. اب ہر انسان کیش ہاتھ میں یا گھر میں رکھ کر تو نہیں چل سکتا نا؟؟
براہ کرم جواب عنایت فرمائیں. جزاکم اللہ خیرا
السلام علیکم ورحمۃ اللہ
یہ دونوں فتوے اپنے مقصود میں بالکل واضح ہیں ، کہ بینک میں اکاؤنٹ کھولنا یا تو خود سودی معاملہ ہے
یا سودی نظام میں تعاون ہے ، اسکی مزید تفصیل کیلئے تو کتب اور قریبی علماء سے رجوع ضروری ہے ۔
اب رہا یہ سوال کہ :
"
تو پھر جمع شدہ رقم کو کہاں محفوظ کریں؟
تو عرض ہے کہ اسکا جواب مفتی کے ذمہ نہیں ، مفتی کے ذمہ صرف شرعی حکم واضح کرنا ہوتا ہے ،
شرعی حکم کے معلوم ہونے پر اس حکم کی عملی تطبیق کی ذمہ داری حسب اختیار فرد ، معاشرے ، اورمقتدر حلقوں کی ہے ؛
مثلاً ایک سائل نے ایک لڑکی کے کسی سے نکاح کے متعلق سوال کیا ، اب مفتی کا کام یہ بتانا ہے کہ مسئولہ صورت میں نکاح شرعاً صحیح ہے یا نہیں ، اور نکاح کی صحت کیلئے شرعی صورتیں کیا ہیں ،
ان شرعی صورتوں پر عمل کب ،کہاں ،کیسے کرنا ہے یہ سائل کے ذمہ ہے ،
 

عمر اثری

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 29، 2015
پیغامات
4,404
ری ایکشن اسکور
1,137
پوائنٹ
412
تو عرض ہے کہ اسکا جواب مفتی کے ذمہ نہیں ، مفتی کے ذمہ صرف شرعی حکم واضح کرنا ہوتا ہے ،
محترم شیخ!
تعلق اس طرح سے ہے کہ کیا یہ اضطراری حالت نہیں ہو سکتی؟؟؟
اب کوئی چارہ ہی نہیں تو اکاؤنٹ کھولا جا سکتا ہے؟؟؟
مزید یہ کہ کچھ لوگ سیونگ اور کرنٹ اکاؤنٹ کی تفریق کرتے ہیں. وہ کہتے ہیں کرنٹ اکاؤنٹ میں کھول سکتے ہیں سیونگ میں نہیں.
 

اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,589
پوائنٹ
791
(1) اور میری معلومات کے مطابق موجودہ دور میں مفتی حضرات سود سے بچنے کیلئے جن بینکوں اور سکیموں کی تجویز دیتے ہیں وہ بینک اور بینکنگ سسٹمز بھی سودی سسٹم کا ہی حصہ ہیں،
(2) ہمارے علاقے میں چند سال پہلے چند مفتی حضرات نے بڑی مہم چلا کر اپنے زیر اثر لوگوں سے کروڑوں کا سرمایہ
لے کر ایک مفتی صاحب کے(غیر سودی ) بینک میں جمع کیا ، پہلے چند ماہ تو منافع بھی دیا ،
پھر بینک والے سرمائے سمیت شاید ملائیشیا بھاگ گئے ، حالانکہ جن لوگوں سے پیسے لئے گئے ان میں سے اکثر نے زمین، زیور ، جانور بیچ کر، یا دیگر جمع پونجی دی تھی ، کئی بیوہ خواتین ، کئی ریٹائرڈ حضرات کا سرمایہ تھا ،
اب نہ مولوی صاحب مل رہے ہیں نہ سرمائے کی واپسی کی کوئی صورت نظر آرہی ہے ،
 

اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,589
پوائنٹ
791
تعلق اس طرح سے ہے کہ کیا یہ اضطراری حالت نہیں ہو سکتی؟؟؟
اب کوئی چارہ ہی نہیں تو اکاؤنٹ کھولا جا سکتا ہے؟؟؟
جی واقعی اسلام میں اضطراری حالت میں حرام کے جواز کی صورتیں ہیں ،
لیکن یاد رہے :
اسی اضطرار کو بہانہ بنا کر لوگ اسی بینکنگ سسٹم کو پروان چڑھارہے ہیں ،
اضطرار کی حقیقت تو بس اتنی ہے کہ جیسے ۔۔ مرتا کیا نہ کرتا ۔۔ کی وقتی حالت میں خنزیر کا گوشت
لیکن کوئی اسی حالت کو معمول بنا لے جیسا کہ کوئی مسلمان یورپ میں سالہا سال سے لحم خنزیر اضطرار کو بہانہ بنا کر کھاتا رہے ۔تو یہ سراسر ناجائز اور اپنے ایمان کی نفی کے مترادف ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
Last edited:

اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,589
پوائنٹ
791
اپنے نقدی سرمائے کے متعلق اگر عدم تحفظ کا احساس ہو تو اس سرمائے کسی آسان صورت استعمال کرے،
مثلاً : زمین یا مکان خرید لے ،جن کی قیمتیں روز بروز بڑھتی جارہی ہیں ،اور بوقت ضرورت ان کو بیچ دے ،
یا کسی کے کاروبار میں حصہ دار بن جائے ،
 

عمر اثری

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 29، 2015
پیغامات
4,404
ری ایکشن اسکور
1,137
پوائنٹ
412
بارک اللہ فیکم یا شیخ.
اللہ آپ کی محنت کو قبول فرمائے.
جزاکم اللہ خیرا
 
شمولیت
ستمبر 05، 2014
پیغامات
161
ری ایکشن اسکور
59
پوائنٹ
75
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ !
محترم اسحاق سلفی برادر! بیرون ملک مقیم افراد کے لئے رقم گھر بھیجنے کیلئےاکاؤنٹ بنوانا لازمی ہے۔ اسی طرح رقم وصول کرنے کیلئے بھی بینک اکاؤنٹ ہونا ضروری ہے تو کیا ایسی صورت میں بھی بینک اکاؤنٹس کھلوانا ناجائز ہو گا ؟؟
 

اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,589
پوائنٹ
791
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ !
محترم اسحاق سلفی برادر! بیرون ملک مقیم افراد کے لئے رقم گھر بھیجنے کیلئےاکاؤنٹ بنوانا لازمی ہے۔ اسی طرح رقم وصول کرنے کیلئے بھی بینک اکاؤنٹ ہونا ضروری ہے تو کیا ایسی صورت میں بھی بینک اکاؤنٹس کھلوانا ناجائز ہو گا ؟؟
اس سوال کے جواب سے پہلے میرا محترم @کنعان صاحب سے سوال ہے کہ
بیرون ملک سے رقم یہاں بجھوانے کیلئے کیا کیا ممکن ذرائع موجود ہیں ؟
 

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,425
پوائنٹ
521
السلام علیکم

جزاک اللہ خیر!

بیرون مل سے رقم بھیجنے کے لئے بینک اکاؤنٹ کا ہونا ضروری نہیں، ویسٹرن یونین کے ذریعے رقم بھیجیں جسے آسانی سے پاکستان میں یا کسی بھی ملک میں اسی دن حاصل کیا جا سکتا ہے اس پر بھیجنے والے کو کسی شناخت کی ضرورت نہیں اور وصول کرنے والے کو شناختی کارڈ کی ضرورت ہے، اور اب تو اس جیسے بہت سی سروسز کام کر رہی ہیں جن سے آپ رقم پاکستان بھیجوا سکتے ہیں۔

والسلام
 

عمر اثری

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 29، 2015
پیغامات
4,404
ری ایکشن اسکور
1,137
پوائنٹ
412
السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ

محترم شیخ @خضر حیات حفظہ اللہ!
کیا بینک میں ملازمت کی تعلیم دینا بھی تعاون علی الاثم والعدوان کے زمرے میں آتا ہے؟ اس تعلق سے کوئی فتوی ملے تو بہت بہتر ہوگا.
جزاکم اللہ خیرا
 
Top