محمد عامر یونس
خاص رکن
- شمولیت
- اگست 11، 2013
- پیغامات
- 17,117
- ری ایکشن اسکور
- 6,800
- پوائنٹ
- 1,069
اللہ کی پناہ ایسی تقلید سے جو انسان کو گمراہ کر دے !
تقلید کے کرشمے :
سینے کا راز معلوم:
متبدعین دیابنہ کا علامہ ولی محمد اپنے شیخ رشید احمد صاحب کے متعلق فرماتے ہیں کہ:
حضرت کے سامنے جاتے مجھے بہت ڈر معلوم ہوتا ہے کیونکہ قلب کے وساوس ( وسوسے ) اختیار میں نہیں اور حضرت ان پر مطلع ہو جاتے ہیں ۔
( تذکرۃ الرشید ص 227 ج 2 )
مولانا شاہ عبدالرحیم صاحب رائپوری کا قلب بڑا نورانی تھا میں ان کے پاس بیٹھنے سے ڈرتا تھا کہ کہیں میرے عیوب منکشف نہ ہو جائیں۔
( ارواح ثلاثہ ص 340 حکایت 437 )
حضرت حافظ صالح دام مجدہ کی شاگری کے زمانے میں اکثر حضرت مولانا گنگوہی قدس سرہ کے محامد و مناقب ان کے کان میں پڑتے مگر یہ متاثر نہ ہوتے اور یوں خیال کیے ہوئے تھے کہ جب تک حضرت پیران پیر رحمتہ اللہ علیہ خواب میں تشریف لا کر خود ارشاد فرماویں گے کہ فلاں شخص سے بیعت ہو اس وقت تک بطور خود کسی سے بیعت نہ کروں گا اسی حالت میں ایک مدت گزر گئی کہ یہ اپنے خیال پر جمے رہے آخر ایک شب حضرت پیران پیر قدس سرہ کی زیارت سے مشرف ہوئے حضرت شیخ نے یوں ارشادفرمایا کہ اس زمانہ میں مولانا رشید احمد صاحب گنگوہی کو حق تعالیٰ نے وہ علم دیا ہےکہ جب کوئی حاضر ہونے والا السلام علیکم کہتا ہے تو آپ اس کے ارادہ سے واقف ہو جاتے ہیں اور جو ذکر و شغل اس کے مناسب ہوتا ہے وہی بتلا تےہیں ۔