• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

کیا تقلید قرآن سے ثابت ہے ؟ جلال الدین قاسمی حفظہ اللہ

ابن داود

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 08، 2011
پیغامات
3,416
ری ایکشن اسکور
2,733
پوائنٹ
556
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
محترم آج چودہ سو سال پتہ چلا کہ ابو حنیفہ رحمۃ اللہ علیہ اندھے تھے فوا اسفا!
آپ کو غالباً ارسو بھی سمجھ نہیں آتی! میں نے امام ابو حنیفہ کو اندھا نہیں کہا: میرے الفاظ پر غور کریں:
بھائی جان ! ایک تقلید ہوتی ہے اچار بنانے میں اپنی دادی کی تقلید کرنا! آپ اچار بنانے میں شوق سے اپنی دادی کی تقلید کریں یا نانی کی، بات ہے دین میں تقلید کی!
اور دین میں امام ابو حنیفہ کی تقلید کرنا تو اندھے کی تقلید کرنے کے مترادف ہے کہ اندھے کے پیچھے اس کے ساتھ ساتھ خود بھی گمراہی کے گڑھے میں جا گرے!
آج تک پوری دنیائے اسلام ان کو مجتہد اور فقیہہ تسلیم کیئےرہی ہے صرف آپ سے یہ سنا ہے۔ لگتا ہے لہ میری کسی بات سے آپ گرمی کھا گئے ہیں۔ محترم آپ مجھے دشنام طرازی سے ملوث کیجئے کسی اور کو کیوں ملوث کرتے ہو۔ میرا یہ تجربہ ہے کہ جب کسی کے پاس دلائل نہیں رہتے تو وہ ایسی باتیں شروع کردیتا ہے تاکہ جان چھوٹ جائے۔
جناب من ! دلائل نہ ہونے کا تجربہ آپ کا حنفیوں کے ساتھ کا ہوگا! دلائل تو الحمدللہ بیان کئے ہیں!
یہ لیں ہماری اس بات کی دلیل بھی لے لیں:
حدثنا محمد بن علي بن مخلد الوراق- لفظا- قال في كتابي عن أبي بكر محمد بن عبد الله بن صالح الأسدي الفقيه المالكي قال: سمعت أبا بكر بن أبي داود السجستاني يوما وهو يقول لأصحابه: ما تقولون في مسألة اتفق عليها مالك وأصحابه، والشافعي وأصحابه، والأوزاعي وأصحابه، والحسن بن صالح وأصحابه، وسفيان الثوري وأصحابه، وأحمد بن حنبل وأصحابه؟ فقالوا له: يا أبا بكر لا تكون مسألة أصح من هذه. فقال: هؤلاء كلهم اتفقوا على تضليل أبي حنيفة۔
ابو بکر بن أبی داود السجستانی رحمہ اللہ نے ايک دن اپنے شاگردوں کو کہا کہ تمہارا اس مسئلہ کے بارہ ميں کيا خيال ہے جس پر مالک اور اسکے اصحاب شافعی اوراسکے اصحاب اوزاعی اور ا سکے اصحاب حسن بن صالح اور اسکے اصحاب سفيان ثوری اور اسکے اصحاب احمد بن حنبل اور اسکے اصحاب سب متفق ہوں ؟؟ تو وہ کہنے لگے اس سے زيادہ صحيح مسئلہ اور کوئی نہيں ہو سکتا
تو انہوں نے فرمايا: يہ سب ابو حنیفہ کو گمراہ قرار دينے پر متفق تھے
ملاحظہ فرمائیں:صفحه 527 جلد 15 - تاريخ بغداد (تاريخ مدينة السلام) - أبو بكر الخطيب البغدادي، دار الغرب الإسلامي – بيروت
ملاحظہ فرمائیں: صفحه 383 - 384 جلد 13 - تاريخ بغداد (تاريخ مدينة السلام) - أبو بكر الخطيب البغدادي - دار الكتب العلمية، بيروت
سورۃ الفرقان آیت نمبر 73
وَالَّذِينَ إِذَا ذُكِّرُوا بِآيَاتِ رَبِّهِمْ لَمْ يَخِرُّوا عَلَيْهَا صُمًّا وَعُمْيَانًا

وہ لوگ جب ان کے سامنے ان کے رب کی آیات کے ساتھ نصیحت کی جاتی ہے تو وہ ان پر اندھوں اور بہروں کی طرح نہیں گرتے -
فائدہ: قرآن پاک کی کسی آیت کا وہی مفہوم صحیح ہوگا جس کی تصدیق دوسری آیات اور احادیث کرتی ہوں - اگر آیت کا مفہوم ایسا بیان کیا جائے جو دوسری آیات اور احادیث کے خلاف ہو وہ صحیح نہ ہوگا وہی صحیح ہوگا جو دوسری آیات اور احادیث سے موافقت کرے - یہی بات احادیث کے ترجمہ میں بھی ملحوظ رکھنی چاہئے۔
ماشاء اللہ ! آپ تو بہت زبردست قسم کے عامی ہیں، قرآن کی آیات کی تفسیر بھی کرتے ہیں بلکہ اصول تفسیر بھی اخذ کرتے ہیں!
ویسے اس آیت سے آپ نے یہ فائدہ کیسے کشید کیا ہے! ذرا تفصیل بیان کریں! اس آیت کے کون سے الفاظ آپ کے بیان کردہ ''فائدہ'' پر دلالت کرتے ہیں؟
آپ کا بیان کیا ہوا فائدہ ناقص ہیں! قرآن کی ایک آیت دوسری آیت کو اور اسی احادیث دوسری حدیث کو اور یہ دونوں ایک دوسرے کی تخصیص اور تنسیخ بھی کرتے ہیں!
سورۃ النساء آیت نمبر 78
أَيْنَمَا تَكُونُوا يُدْرِكُّمْ الْمَوْتُ وَلَوْ كُنتُمْ فِي بُرُوجٍ مُشَيَّدَةٍ وَإِنْ تُصِبْهُمْ حَسَنَةٌ يَقُولُوا هَذِهِ مِنْ عِنْدِ اللَّهِ وَإِنْ تُصِبْهُمْ سَيِّئَةٌ يَقُولُوا هَذِهِ مِنْ عِنْدِكَ قُلْ كُلٌّ مِنْ عِنْدِ اللَّهِ فَمَالِ هَؤُلَاءِ الْقَوْمِ لَا يَكَادُونَ يَفْقَهُونَ حَدِيثًا
تم جہاں کہیں بھی ہو تمہیں موت آکر رہے گی اگرچہ مضبوط قلعوں میں بند ہو جاؤ - اور اگر ان کو بھلائی ملتی ہے تو کہتے ہیں کہ یہ اللہ کی طرف سے ہے- اور اگر برائی ملتی ہے تو کہتے ہیں کہ یہ آپ کی طرف سے ہے - آپ فرما دیں کہ سب اللہ کی طرف سے ہے - اس قوم کو کیا ہوگیا ہے کہ بات کو سمجھتے ہی نہیں -
بالکل جناب کیا ہو گیا ہے مقلدین حنفیہ کو کہ یہ بات سمجھتے ہی نہیں! اور آپ کی بیان کردہ اگلی آیت میں ہی اس کی طرف نشاندہی ہے!
سورۃ الاعراف آیت نمبر 179
وَلَقَدْ ذَرَأْنَا لِجَهَنَّمَ كَثِيرًا مِنْ الْجِنِّ وَالْإِنسِ لَهُمْ قُلُوبٌ لَا يَفْقَهُونَ بِهَا وَلَهُمْ أَعْيُنٌ لَا يُبْصِرُونَ بِهَا وَلَهُمْ آذَانٌ لَا يَسْمَعُونَ بِهَا أُوْلَئِكَ كَالْأَنْعَامِ بَلْ هُمْ أَضَلُّ أُوْلَئِكَ هُمْ الْغَافِلُونَ
اور تحقیق ہم نے بہت سے انسانوں اور جنوں کو جہنم کے لئے پیدا کیا ہے - ان کے قلوب ایسے ہیں جو بات کو سمجھتے نہیں اور ان کی آنکھیں ایسی ہیں جو دیکھتی نہیں اور ان کے کان ایسے ہیں جو سنتے نہیں - یہ لوگ چوپایوں کی طرح ہیں بلکہ اس سے بھی زیادہ بے عقل ہیں اور یہ لوگ غافل ہیں -
والسلام
کیا نقشہ بیان کیا ہے اللہ تعالیٰ نے مشرکین مکہ اور ان کی روش پر چلنے والے مقلدین حنفیہ کا! سبحان اللہ!
 
Last edited:

عبدالرحمن بھٹی

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 13، 2015
پیغامات
2,435
ری ایکشن اسکور
293
پوائنٹ
165
شخصیت پرستی اور اندھی تقلید کے بندھن میں جکڑے لوگ اُس کوڑے کے ڈھیر کے سوا کُچھ بھی نہیں‌ جو اپنے وجود کا احساس بڑی شدت سے دلاتا ہے اور اُس کا وجود اثر بھی رکھتا ہے مگر وہ زہنوں‌اور دلوں‌ کی فضاء کو آلودہ کرنے کے سوا کُچھ نہیں‌کر سکتا۔

محترم اس تصویر پر غور فرمائیے گا اور دکیئے گا کہ یہ لوگ کون ہیں اور کیا کر رہے ہیں۔
یہ تمام کے تمام اندھے ہیں۔ کسی کو پتہ نہیں چل رہا کہ اس سے پہلے والا کہاں گیا؟ اگر ان میں سے کوئی اک بھی بینا ہوتا تو اس کے بعد والے سب بچ جاتے وہ ان سب کو اس کھائی میں گرنے سے بچا لیتا۔
اس زمانہ میں’اہلِ حدیث‘ کہلانے والے تمام کے تمام اندھے ہیں اور ایک دوسرے کی تقلید میں اندھے ہو رہے ہیں۔ اگر کوئی نظرِ انصاف سے دیکھے تو یہ صاف پتہ چل جاتا ہے کہ یہ لوگ نقل در نقل کرتے ہیں اور عقل کو بالکل بند رکھتے ہیں۔ انہیں شاید ڈر ہے کہ اگر استعمال کر لی تو کم نہ ہو جائے کہ پہلے ہی بہت کم ہے۔ اللہ کے بندو اس کو جتنا استعمال کرو گے یہ اور بڑھے گی کم نہیں ہوگی۔ اس کو استعمال کرو بھائی جان۔
والسلام
 

اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,588
پوائنٹ
791
اس زمانہ میں’اہلِ حدیث‘ کہلانے والے تمام کے تمام اندھے ہیں اور ایک دوسرے کی تقلید میں اندھے ہو رہے ہیں
آپ جلد بازی میں الٹ لکھ گئے ۔۔
آپ کو لکھنا تھا کہ :
اس زمانہ میں’حنفی مقلد‘ کہلانے والے تمام کے تمام اندھے ہیں ، اور ایک دوسرے کی تقلید میں اندھے ہو رہے ہیں،
تقلید محض اندھے پن ہی کو کہتے ہیں ،
 

MD. Muqimkhan

رکن
شمولیت
اگست 04، 2015
پیغامات
248
ری ایکشن اسکور
46
پوائنٹ
70
حدیث سے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا راستہ معلوم ہو جانے کے بعد اگر ترک ہوگا تو وہ تو آقا علیہ السلام کا راستہ ترک ہوگا مؤمنین کا نہیں۔
یہ بڑا زبردست استدلال ہے. اس کو کہتے ہیں منطقی طرز استدلال. اس آیت میں اللہ تعالٰی کا کہنا یہ ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا راستہ تو ترک کیا جاسکتا ہے لیکن مومنین کا نہیں اور مومنین بھی کون ابو حنیفہ رح اور سلسلہ احناف. جناب یہ تو بے داد ہے.
 

رحمانی

رکن
شمولیت
اکتوبر 13، 2015
پیغامات
382
ری ایکشن اسکور
105
پوائنٹ
91
ابن دائود نے ابن ابودائود کا حوالہ دیاہے کہ فلاں فلاں ائمہ کا امام ابوحنیفہ کی گمراہی پر اتفاق تھا،یہ وہی ابن ابودائود ہیں جن کو ان کے ابا نے ’’جھوٹا‘‘قراردیاہے،ابوبکر بن ابی دائود کو دنیا جہان کی خبر تھی کہ فلاں فلاں ائمہ نے یہ کہاہے اوراپنے اباجان کے بات کی خبرنہیں تھی جنہوں نے یہ کہاہے کہ رحم اللہ اباحنیفۃ کان اماما(الانتقاء لابن عبدالبر وسندہ حسن)اس کے علاوہ امام شافعی سے امام ابوحنیفہ کی تضلیل کی بات کہیں بھی منقول نہیں ہے، کچھ فقہی اورفروعی مسائل پر داروگیر ضرور ہے لیکن امام شافعی رضی اللہ عنہ سے امام ابوحنیفہ کی تضلیل منقول نہیں ہے۔
پھریہ کہناکہ امام مالک اوران کے شاگرد امام ابوحنیفہ کی تضلیل میں متفق ہیں، ایک حد تک بذات خود جھوٹ ہے کیونکہ ابن عبدالبر نے بڑی صراحت کے ساتھ الانتقاء میں لکھاہے کہ امام مالک سے امام ابوحنیفہ کےمطاعن کی روایت صرف ان کے وہ شاگرد روایت کرتےہیں جو حدیث کے روایت سے شغل رکھتے ہیں ورنہ امام مالک کے فقہاء شاگرد سے امام ابوحنیفہ کی تضلیل اورمطاعن میں کوئی جملہ منقول نہیں ،اسی طرح یہ کہناکہ امام شافعی اوران کے اصحاب امام ابوحنیفہ کی تضلیل پر متفق ہیں، حد درجہ جھوٹ ہے بھلاامام مزنی سے کہاں امام ابوحنیفہ کی تضلیل منقول ہے، امام بویطی سے امام ابوحنیفہ کی تضلیل کہاں منقول ہے۔
اس پر بہت کچھ لکھاجاسکتاہے لیکن عقل مندوں کیلئے اتناہی کافی ہے
 

عبدالرحمن بھٹی

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 13، 2015
پیغامات
2,435
ری ایکشن اسکور
293
پوائنٹ
165
آپ جلد بازی میں الٹ لکھ گئے ۔۔
آپ کو لکھنا تھا کہ :
اس زمانہ میں’حنفی مقلد‘ کہلانے والے تمام کے تمام اندھے ہیں ، اور ایک دوسرے کی تقلید میں اندھے ہو رہے ہیں،
تقلید محض اندھے پن ہی کو کہتے ہیں ،
السلام علیکم ورحمۃ اللہ
محترم! میں نے جلد بازی میں کچھ نہیں لکھا بلکہ سوچ سمجھ کر لکھا ہے کہ؛
اس زمانہ میں’اہلِ حدیث‘ کہلانے والے تمام کے تمام اندھے ہیں اور ایک دوسرے کی تقلید میں اندھے ہو رہے ہیں۔ اگر کوئی نظرِ انصاف سے دیکھے تو یہ صاف پتہ چل جاتا ہے کہ یہ لوگ نقل در نقل کرتے ہیں اور عقل کو بالکل بند رکھتے ہیں۔ انہیں شاید ڈر ہے کہ اگر استعمال کر لی تو کم نہ ہو جائے کہ پہلے ہی بہت کم ہے۔ اللہ کے بندو اس کو جتنا استعمال کرو گے یہ اور بڑھے گی کم نہیں ہوگی۔ اس کو استعمال کرو بھائی جان۔
یہ جو آپ نے لکھا ہے کہ ’’تقلید محض اندھے پن ہی کو کہتے ہیں‘‘ اس کو آپ اگر اس طرح کہیں کہ ’’تقلید ہمیشہ اندھا ہی کرتا ہے‘‘ تو میں آپ سے اتفاق کرتا ہوں۔ یہ بالکل صحیح ہے کہ تقلید صرف اندھا ہی کرتا ہے بینا کو تقلید کی ضرورت ہی نہیں ہوتی۔
خطرناک بات یہ ہے کہ اندھا اندھے کی تقلید کرے۔

نتیجہ صاف ظاہر ہے کہ؛
ہم تو ڈوبے ہیں ـــــــــــــــــــ جیسا کہ تصویر سے واضح ہے؛
محترم! اس تصویر میں یہ بات واضح ہے کہ یہ سب اندھے ہیں اور ایک کے پیچھے ایک کھائی میں گر رہا ہے مگر پیچھے والے کو پتہ بھی نہیں چل رہا کہ ’پہلا کہاں گیا‘ اور بہ ہی گرنے والا آواز ہی لگا رہا ہے کہ پیچھے والوں کو پتہ چل جائے۔
اب ذرا تھوڑا سا غور فرمائیں؛
اندھےمقلدین حنفی تو بینا مجتہد و فقیہہ ابوحنیفہ رحمۃ اللہ علیہ کی تقلید کرتے ہیں لہٰذا منزل پر پہنچنا یقینی ہے اگر ان کی انگلی پکڑے رکھیں گے تو۔
اندھے غیر مقلدین اندھے غیر مقلد کی اندھی تقلید کرتے ہیں لہٰذا وہی ہو رہا ہے جو اوپر تصویر میں دکھایا گیا ہے۔

والسلام
 

اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,588
پوائنٹ
791
اندھےمقلدین حنفی تو بینا مجتہد و فقیہہ ابوحنیفہ رحمۃ اللہ علیہ کی تقلید کرتے ہیں لہٰذا منزل پر پہنچنا یقینی ہے اگر ان کی انگلی پکڑے رکھیں گے تو۔
اندھے غیر مقلدین اندھے غیر مقلد کی اندھی تقلید کرتے ہیں لہٰذا وہی ہو رہا ہے جو اوپر تصویر میں دکھایا گیا ہے۔
یہ دونوں باتیں قطعاً غلط بلکہ ’’ سیاہ جھوٹ ‘‘ ہیں۔
پہلا بیان کہ : اندھےمقلدین حنفی تو بینا مجتہد و فقیہہ ابوحنیفہ کی تقلید کرتے ہیں ،‘‘اس لئے غلط ہے کہ : مقلدین ابوحنیفہ کی تقلید
صرف کچھ فقہی مسائل میں کرتے ہیں ،، عقائد میں وہ ابوحنیفہ کو ’’ امام ‘‘ نہیں مانتے
۔
بلکہ کسی ’’ ماتریدی ‘‘ اور متکلمین وغیرہ کو اپنا امام بنائے پھرتے ہیں۔۔اور اس دور میں تو عقیدے میں
مقلدین پاک و ہند کے امام ۔۔دیوبندی ،بریلوی مولوی ہیں ،
اور ہاں یاد آیا ۔۔عقیدہ وحدت الوجود اور حلول میں دیوبندیوں اور بریلویوں کا متفقہ امام۔۔ ابن عربی نام کا
کوئی صوفی ہے ۔جس کو ’’ ہر شیء میں الہ ‘‘ نظر آتا تھا ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دوسرابیان بھی نرا بہتان ہے کہ ’’ اہل حدیث بھی تقلید کرتے ہیں ‘‘
ہر عام و خاص جانتا ہے کہ اہل الحدیث ہر مسئلہ میں براہ راست ۔۔یا ۔۔بذریعہ عالم قرآن و حدیث کی تلاش و طلب کرتے ہیں ۔
اور اسی مبارک منہج کی وجہ سے مقلدین کو اہل حدیث سے نفرت و ناراضگی رہتی ہے،(ہداہم اللہ )
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,799
پوائنٹ
1,069
شخصیت پرستی اور اندھی تقلید :

شخصیت پرستی اور اندھی تقلید کے بندھن میں جکڑے لوگ اُس کوڑے کے ڈھیر کے سوا کُچھ بھی نہیں‌ جو اپنے وجود کا احساس بڑی شدت سے دلاتا ہے اور اُس کا وجود اثر بھی رکھتا ہے مگر وہ زہنوں‌اور دلوں‌ کی فضاء کو آلودہ کرنے کے سوا کُچھ نہیں‌کر سکتا۔

فرمانِ باری ہے:

''اے ایمان والو! اللہ سبحانہ وتعالیٰ کی اطاعت کرو اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی کرو اور اولی الامر (امراء یا اہل علم) کی بھی، پس اگر تمہارا کسی شے میں تنازع ہوجائے تو اسے اللہ اور رسول کی طرف لوٹادو اگر تم اللہ اور یوم آخر پر ایمان رکھتے ہو، یہ زیادہ بہتر اور نتیجہ کے اعتبار سے زیادہ اچھا ہے۔'' سورة النساء: ٥٩
 

رحمانی

رکن
شمولیت
اکتوبر 13، 2015
پیغامات
382
ری ایکشن اسکور
105
پوائنٹ
91
پہلا بیان کہ : اندھےمقلدین حنفی تو بینا مجتہد و فقیہہ ابوحنیفہ کی تقلید کرتے ہیں ،‘‘اس لئے غلط ہے کہ : مقلدین ابوحنیفہ کی تقلید
صرف کچھ فقہی مسائل میں کرتے ہیں ،، عقائد میں وہ ابوحنیفہ کو ’’ امام ‘‘ نہیں مانتے
۔
توفقہی مسائل کے باب میں ہی مان لیجئے کہ احناف اندھی تقلید نہیں کرتے۔
 

عبدالرحمن بھٹی

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 13، 2015
پیغامات
2,435
ری ایکشن اسکور
293
پوائنٹ
165
السلام علیکم ورحمۃ اللہ
یہ دونوں باتیں قطعاً غلط بلکہ ’’ سیاہ جھوٹ ‘‘ ہیں۔
پہلا بیان کہ : اندھےمقلدین حنفی تو بینا مجتہد و فقیہہ ابوحنیفہ کی تقلید کرتے ہیں ،‘‘اس لئے غلط ہے کہ : مقلدین ابوحنیفہ کی تقلید
صرف کچھ فقہی مسائل میں کرتے ہیں ،، عقائد میں وہ ابوحنیفہ کو ’’ امام ‘‘ نہیں مانتے
۔
محترم! یہیں سے اہلَ حدیث کی کم علمی اور کم فہمی کا پتہ چلتا ہے!!!!!!
جناب حنفی اسی لئے کہلاتے ہیں کہ وہ فقہی اجتہادی مسائل میں ابو حنیفہ کی تقلید کرتے ہیں اُن کو اِن مسائل میں صواب پر جان کر۔ یا تو آپ اس بات کو سمجھے نہیں یا پھر خواہ مخواہ دھوکہ دینا چاہتے ہو جیسا کہ موجودہ اہلِ حدیث کا شعار ہے۔

دوسرابیان بھی نرا بہتان ہے کہ ’’ اہل حدیث بھی تقلید کرتے ہیں ‘‘
ہر عام و خاص جانتا ہے کہ اہل الحدیث ہر مسئلہ میں براہ راست ۔۔یا ۔۔بذریعہ عالم قرآن و حدیث کی تلاش و طلب کرتے ہیں ۔
محترم آپ نے لکھا ہے ’’اہل الحدیث ہر مسئلہ میں براہ راست ۔۔یا ۔۔بذریعہ عالم‘‘ جناب کتنے ہیں جو براہِ راست قرآن و حدیث میں مسائل دیکھ کر اہلِ حدیث ہوئے ہیں؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
جتنے بھی مقلد، غیر مقلد ہوئے ہیں ان کی کار گزاریاں سن لیں یا پڑھ لیں پتہ چل جائے گا کہ یہ قرآن اور حدیث پڑھ کر ایسے ہوئے یا کسی اورطرح سے !!!!!
دوسرے یہ کہ وہ جو بذریعہ عالم مسئلہ پوچھتا ہے اس کو کیوں کر پتہ چلے گا کہ اس کے ساتھ دھوکہ ہو رہا ہے۔ وہ بے چارہ تو قرآن اور حدیث سے نابلد ہوتا ہے اسی لئے تو اس کو پوچھنے کی ضرورت پیش آئی۔
بہت سے اندھوں کی تقلید چھوڑ کر صرف ایک بینا کی انگلی پکڑ لیں کامیاب ہوجاؤ گے وگرنہ کیا ہوگا وہی جو اس تصویر میں ہے

والسلام
 
Top