• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

کیا تقلید پر اجماع ہے بقول امام جلال الدین سیوطی رح؟

عامر عدنان

مشہور رکن
شمولیت
جون 22، 2015
پیغامات
921
ری ایکشن اسکور
264
پوائنٹ
142
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

اہل علم سے گزارش ہے کہ اسکا تفصیلی جواب دیں کہ امام جلال الدین سیوطی رح فرماتے ہیں کہ لوگوں کو تقلید سے روکنا ممکن نہیں اس لئے کہ عوام کے لئے تقلید کے جائز ہونے پر اجماع ہے ( الرد علی من اخلد ص ۳ )

اسکین پیج
11012127_411563332375021_7260689117554000739_n.jpg


اسکا جواب دیں

ان شاء اللہ ایک اور اعتراض ہے اسکو بھی پیش کرنا ہے

جزاک اللہ خیرا
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,496
پوائنٹ
964
!!! تقلید کی حرمت اور وجوب پر اجماع !!!
محققین علماء اہل الحدیث کے نزدیک
"کتاب وسنت کے مخالف کسی کی بات ماننے کا نام تقلید ہے"
اور
"کتاب وسنت کے موافق کسی کی بات ماننے کو اتباع کہتے ہیں"
اور محققین احناف و شوافع و حنابلہ وغیرہ کے ہاں :
"کتاب وسنت سے مستنبط کسی مسئلہ کی دلیل معلوم کیے بغیر ماننے کو تقلید کہتے ہیں "

.

یعنی مقلدین اور اہل الحدیث کے ہاں یہ بات متفقہ ہے کوئی اختلافی نہیں
کیونکہ جسے اہل الحدیث تقلید کہتے ہیں اور اسے حرام قرار دیتے ہیں محققین میں سے اسے کوئی بھی جائز اور حلال نہیں سمجھتا ۔
اور جسے معتدل مقلدین تقلید قرار دیتے ہیں , اہل الحدیث کے نزدیک اسکا نام اتباع ہے , تقلید نہیں ۔

یعنی
.

اختلاف محض لفظی ہے ۔
تنبیہ :
یاد رہے کہ عملی میدان میں برصغیر پاک وہند کے احناف "تقلید" کرتے ہیں جو کہ کتاب وسنت کی مخالفت کا نام ہے ۔
اور اسکے ثبوت ہمارے ذمہ ہیں !
حوالہ
 

تلمیذ

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 12، 2011
پیغامات
765
ری ایکشن اسکور
1,506
پوائنٹ
191
تنبیہ :یاد رہے کہ عملی میدان میں برصغیر پاک وہند کے احناف "تقلید" کرتے ہیں جو کہ کتاب وسنت کی مخالفت کا نام ہے ۔
اور اسکے ثبوت ہمارے ذمہ ہیں !
حوالہ
کیا کچھ ثبوت آپ پیش کرسکتے ہیں
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,496
پوائنٹ
964
تنبیہ :یاد رہے کہ عملی میدان میں برصغیر پاک وہند کے احناف "تقلید" کرتے ہیں جو کہ کتاب وسنت کی مخالفت کا نام ہے ۔
اور اسکے ثبوت ہمارے ذمہ ہیں !
حوالہ
کیا کچھ ثبوت آپ پیش کرسکتے ہیں
جی ، ثبوت تو بہت سارے ہیں ، اور وہ آپ کے علم میں بھی ہوں گے، تکرار کا کوئی فائدہ ہوگا ؟
 

رحمانی

رکن
شمولیت
اکتوبر 13، 2015
پیغامات
382
ری ایکشن اسکور
105
پوائنٹ
91
!!! تقلید کی حرمت اور وجوب پر اجماع !!!
محققین علماء اہل الحدیث کے نزدیک
"کتاب وسنت کے مخالف کسی کی بات ماننے کا نام تقلید ہے"
یہ تعریف محققین علماءاہل الحدیث میں سے کس نے کی ہے؟
واضح رہے کہ بعینہ یہی تعریف حوالہ کےساتھ نقل کریں،ایسانہ ہوکہ کسی قول کوکھینچ تان کر اس سے یہ مطلب کشید کرناپڑے۔
 

تلمیذ

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 12، 2011
پیغامات
765
ری ایکشن اسکور
1,506
پوائنٹ
191
جی ، ثبوت تو بہت سارے ہیں ، اور وہ آپ کے علم میں بھی ہوں گے، تکرار کا کوئی فائدہ ہوگا ؟
اھل حدیث اور احناف کے درمیان جو اختلافی مسائل ہیں اس پر دونوں اطراف سے ضخیم کتابیں لکھی ھوئی ہیں اور میرا مقصد ان اختلافی مسائل پر بحث کرنا نہیں ہے ۔اس کے لیئے بہت ٹائم چاہیے

میں نے کچھ ثبوت اس لئیے مانگے تھے کہ آپ احناف کے کچھ اعمال جن کو آپ حدیث مخالف سمجھتے ہیں ان کو بیان کریں اور میں دیکھوں کھ اسلاف میں جو ان اعمال پر عامل تھے تو کیا ان کو بھی آپ حدیث مخالف قرار دیتے ہیں یا ان کی اجتہادی خطا قرار دیتے ہیں ۔
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,496
پوائنٹ
964
اھل حدیث اور احناف کے درمیان جو اختلافی مسائل ہیں اس پر دونوں اطراف سے ضخیم کتابیں لکھی ھوئی ہیں اور میرا مقصد ان اختلافی مسائل پر بحث کرنا نہیں ہے ۔اس کے لیئے بہت ٹائم چاہیے
میں نے کچھ ثبوت اس لئیے مانگے تھے کہ آپ احناف کے کچھ اعمال جن کو آپ حدیث مخالف سمجھتے ہیں ان کو بیان کریں اور میں دیکھوں کھ اسلاف میں جو ان اعمال پر عامل تھے تو کیا ان کو بھی آپ حدیث مخالف قرار دیتے ہیں یا ان کی اجتہادی خطا قرار دیتے ہیں ۔
جی بالکل ان امور میں وقت تو بہت صرف ہوتا ہے ، لہذا بحث و مباحثہ میں پڑنے کی بجائے ضخیم کتب کا مطالعہ کرلیں ، طرفین کا موقف آپ کو مل جائے گا ، پھر اس کو اجتہادی خطا سمجھ کر اس عمل پیرا رہیں یا حدیث کی مخالف جان کر ۔ بحث و مباحثہ کی ضرورت نہیں ۔
ویسے بھی اوپر نقل کردہ تحریر شیخ @رفیق طاھر صاحب کی ہے ، وہ فورم پر و قتا فوقتا آتے رہتے ہیں ، اگر انہوں نے مناسب سمجھا تو گفتگو میں شرکت کرلیں گے ،مجھے ان کا وکیل بلاتوکیل بننے کی ضرورت نہیں ۔
 

جوش

مشہور رکن
شمولیت
جون 17، 2014
پیغامات
621
ری ایکشن اسکور
320
پوائنٹ
127
اہلحدیث کا منہج قرآن وسنت علی فہم الصحابہ ہے اقوال علماء یا اقوال وآراء نہیں اسی لئے انکے یہاں نہ شرک ہے نہ بدعت اور نہ واسطہ و وسیلہ، اور غیروں کے یہاں اسی کے نہ ہونے سے ہر قسم کا شرک و بدعت اور واسطہ و وسیلہ ہے ۔عقلمنداں را اشارہ کافی است
 
Top