• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

کیا جمعہ کے دن عصر کی نماز کے بعد درود پڑھنے کی خاص فضیلت ہے؟

محدث میڈیا

مشہور رکن
شمولیت
مارچ 02، 2023
پیغامات
1,106
ری ایکشن اسکور
35
پوائنٹ
111
اس بارے میں ایک روایت سیدنا ابوہریرہ سے بیان کی جاتی ہے کہ جو شخص جمعہ کے دن عصر کی نماز کے بعد اپنی جگہ سے اٹھنے سے پہلے اسی مرتبہ یہ درود شریف پڑھے تو اس کے اسی سال کے گناہ معاف ہوں گے اور اسی سال کی عبادت کا ثواب اس کے لئے لکھا جائے گا۔(القول البدیع صفحہ198)

اسی طرح دوسری روایت سیدنا سہل بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ جو شخص جمعہ کے دن عصر کے بعد یہ درود شریف اسی مرتبہ پڑھے گا اس کے اسی سال کے گناہ معاف ہوں گے۔( القول البدیع صفحہ199)

  • یہ دونوں روایات سند کے اعتبار سے صحیح نہیں ہیں بلکہ بے اصل ہیں۔
  • امام سخاوی رحمہ اللہ نے خود ہی ان دونوں روایات کو اپنی کتاب ( القول البدیع صفحہ 199) میں غیر صحیح قرار دیا ہے اور ان کے بے اصل ہونے کو واضح کیا ہے،جبکہ بدعت پرستوں نے ان سے استدلال کرنا شروع کر دیا ہے۔ (دیکھیں: القول البدیع صفحہ 199)
  • چونکہ یہ دونوں روایات ہی ثابت نہیں ہیں ،لہذا ان پر عمل نہیں کیا جاسکتا ہے اور ان میں بیان کیے گئے ثواب کو بھی درست نہیں کہا جا سکتا۔
والله أعلم بالصواب.
 
Top