بار بار تو کیا کہیں ایک جگہ ہی ایسا لکھا دکھلا دیں
بروزِ قیامت اس پر اللہ جل شانہٗ کی پکڑ کی خواہش نہیں کیونکہ اس میں میرا کوئی فائدہ نہیں۔
جناب عمر اثری صاحب نے تو پھر ہلکا ہاتھ رکھا ہے اور اس پر اعتذار بھی کرلیا میں ایک دعویٰ کرنے جارہا ہوں کہ فقہاء حنفیہ نے قائدہ بنایا کہ اگر جس غیر فقیہ راوی کی روایت رائے کے خلاف ہوگی تو رائے مقدم ہوگی۔ اور دوسرا قائدہ اس سے بھی سخت اگر قرآن کی آیت قول امام کے خلاف ہو تو قول امام کو ترجیح ہوگی ۔
یہ دنووں قائدے مفہوماً ذکر کئے ہیں آپ یہ انکار کریں کہ یہ دونوں کتب حنفیہ میں موجود نہیں۔ یا اقرار کریں واضح طور پر۔
دوسری بات آپ کے یہاں یہ قائدے صحیح ہیں یا غلط واضح طور پر لکھیں۔
تیسری بات یہ ہے کہ اگر آپ کے یہاں یہ قائدے سراسر غلط ہیں تو پھر جنہوں نے یہ قائدہ بنایا ہے ان پر حکم لگائیں۔
یاد رہے بات دوٹوک لکھیں تاکہ جس چیز کا آپ دو ٹوک انکار کررہے ہیں اس کی حقیقت واضح ہوجائے ۔ آئیں بائیں شائیں کرکے وقت ضائع مت کریں۔