• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

کیا فضیلۃ الشیخ عبداللہ ناصر رحمانی حفظہ اللہ کا عقیدہ صحیح نہیں اور وہ سلفی نہیں ہیں ؟

عبدالمنان

مشہور رکن
شمولیت
اپریل 04، 2015
پیغامات
735
ری ایکشن اسکور
178
پوائنٹ
123
یہ ایک مستقل گروہ ہے جس فکر مدخلی سوچ کے لوگ کہا جاتا ہے ، اہل علم سے گزارش ہے علمائے سلف اور مدخلی سوچ میں واضح فرق موجود ہے بس اس فرق کے حوالے سے کوئی تھریڈ قائم کیا جائے
یہ کونسا گروپ ہے بھائی مدخلی گروپ؟کہی یہ شیخ ربیع بن ہادی المدخلی حفظہ اللہ کے نام پر تو نہیں؟اگر انہیں کے نام پر ہے تو یہ جان لیں کہ وہ کبار سلفی علماء میں سے ہیں۔ یہ نام سلفیوں اور اہل حدیثوں سے بعض رکھنے والے کہتے ہیں منہج سلف کو چاہنے والے نہیں۔
 
عبدالمنان

مشہور رکن
شمولیت
اپریل 04، 2015
پیغامات
735
ری ایکشن اسکور
178
پوائنٹ
123
جی شیخ صاحب نے ان کا انتہائی نفیس اور جامع جواب دیا ہے اور یو ٹیوب پر موجود ہے اس کے علاوہ دیگر کئی ایک اہل علم نے بھی جواب دیا ہے ، جن میں سید توصیف الرحمٰن راشدی ، حافظ صلاح الدین یوسف صاحب ، بلکہ مجھے یاد پڑتا ہے کہ ارشاد الحق اثری صاحب اور مبشر احمد ربانی صاحب نے بھی کسی آڈیو میں جواب دیا ہے۔
بھائی اگر ممکن ہو تو لنکس یہاں بھیج دیں،تاکہ تمام لوگوں کو فائدہ ہو۔

اور یہ مبشر احمد ربانی حافظ سعید والی جماعت الدعوۃ کے مفتی ہیں نہ؟
 
شمولیت
جولائی 07، 2014
پیغامات
155
ری ایکشن اسکور
51
پوائنٹ
91
یہ کونسا گروپ ہے بھائی مدخلی گروپ؟کہی یہ شیخ ربیع بن ہادی المدخلی حفظہ اللہ کے نام پر تو نہیں؟اگر انہیں کے نام پر ہے تو یہ جان لیں کہ وہ کبار سلفی علماء میں سے ہیں۔ یہ نام سلفیوں اور اہل حدیثوں سے بعض رکھنے والے کہتے ہیں منہج سلف کو چاہنے والے نہیں۔
جناب یہ کوئی اس طرح کا گروہ تو نہیں کہ باقاعدہ کوئی ان کا امیر ہو اور باقی معاملات!! لیکن فکری طور پر انہیں پہچان کے طور پر کہہ لیں کہ یہ کہہ دیا جاتا ہے اور دیگر نام بھی ہیں۔
شیخ ربیع بن ہادی حفظہ اللہ یقینا ً کبار علماء میں سے ہیں لیکن ان کے جو امتیازیات ہیں ،وہ اہل علم میں ڈھکے چھپے نہیں ۔
 
محمد فیض الابرار

سینئر رکن
شمولیت
جنوری 25، 2012
پیغامات
3,039
ری ایکشن اسکور
1,234
پوائنٹ
402

امتیازات یا تفردات
 
عبدالمنان

مشہور رکن
شمولیت
اپریل 04، 2015
پیغامات
735
ری ایکشن اسکور
178
پوائنٹ
123
امتیازات یا تفردات
ہم کم علموں کو بھی بتائیں کیا امتیازات یا تفردات ہیں شیخ ربیع بن ہادی حفظہ اللّٰہ کے؟ انہوں نے ایسا کیا منفرد کام کر دیا کہ اپنے آپ کو اہل حدیث کہنے والے اور شیخ کو کبار علماء میں سے سمجھنے کے باوجود ان کے نام ایک گروپ کی نسبت کی جا رہی ہے اور گروپ کا نام بھی ایسے بتایا جارہا ہے جیسے کوئی گمراہ، بدعتی گروہ ہو اور شیخ اس گروہ کے سربراہ؟
 
محمد فیض الابرار

سینئر رکن
شمولیت
جنوری 25، 2012
پیغامات
3,039
ری ایکشن اسکور
1,234
پوائنٹ
402
ان کے نام ایک گروپ کی نسبت کی جا رہی ہے اور گروپ کا نام بھی ایسے بتایا جارہا ہے جیسے کوئی گمراہ، بدعتی گروہ ہو اور شیخ اس گروہ کے سربراہ؟
یہ تعبیر تو میرے بھائی آپ کی ہے کسی بھی عالم دین کے تفردات سے اس کی عزت و مزلت میں کوئی کمی نہیں ہوتی اگر کوئی ایسا سمجھتا ہے یا کہتا ہے تو فکری گمراہی میں مبتلا ہے نہ ہی شیخ کسی گروپ کے سربراہ ہیں اور نہ ہی گمراہ کن افکار سے ان کا کوئی تعلق ہے رہی بات تفردات کی تو وہ ہر محقق کے ہوتے ہیں شیخ الاسلام ابن تیمیہ رحمہ اللہ کے تفردات ہیں اور کس کس کا نام لیا جائے
 
عبدالمنان

مشہور رکن
شمولیت
اپریل 04، 2015
پیغامات
735
ری ایکشن اسکور
178
پوائنٹ
123
جی صحیح کہا آپ نے

میں وہی جاننا چاہتا ہوں کہ شیخ کے کیا تفردات ہیں جن سے وہ اہل علم میں جانے جاتے ہیں؟
 
شمولیت
جولائی 07، 2014
پیغامات
155
ری ایکشن اسکور
51
پوائنٹ
91
انہوں نے ایسا کیا منفرد کام کر دیا کہ اپنے آپ کو اہل حدیث کہنے والے اور شیخ کو کبار علماء میں سے سمجھنے کے باوجود ان کے نام ایک گروپ کی نسبت کی جا رہی ہے اور گروپ کا نام بھی ایسے بتایا جارہا ہے جیسے کوئی گمراہ، بدعتی گروہ ہو اور شیخ اس گروہ کے سربراہ؟
جناب آپ کی اس بات کا جواب میں پہلے ہی دے چکا ہوں۔
جناب یہ کوئی اس طرح کا گروہ تو نہیں کہ باقاعدہ کوئی ان کا امیر ہو اور باقی معاملات!! لیکن فکری طور پر انہیں پہچان کے طور پر کہہ لیں کہ یہ کہہ دیا جاتا ہے اور دیگر نام بھی ہیں۔
شیخ ربیع بن ہادی حفظہ اللہ یقینا ً کبار علماء میں سے ہیں لیکن ان کے جو امتیازیات ہیں ،وہ اہل علم میں ڈھکے چھپے نہیں ۔
 
خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,496
پوائنٹ
964
شيخ مقبل بن هادي الوادعي كا ایک درس انٹرنیٹ پر موجود ہے ، بعنوان :" رسالة إلى أهل باكستان "
شیخ زبیر علی زئی رحمہ اللہ نے انہیں کوئی خط لکھا تھا ، جس میں کچھ سوال کیے گئے تھے ، اور شیخ نے ان کا جواب دیا تھا ۔
اس میں ایک سوال میں شیخ نے پوچھا :
شیخ البانی ، شیخ بدیع (شاید چند اور نام بھی تھے) علماء کے متعلق آپ کی کیا رائے ہے ؟
شیخ مقبل خود علم و فضل کے پہاڑ تھے ، لیکن کہنے لگے کہ : یہ سوال ان مشایخ سے جاکر پوچھنے چاہیے کہ مقبل بن ہادی کیسا ہے ؟
پھر انہوں ںے ان مشایخ سے عقیدت و محبت کا اظہار کیا ۔
یہاں محل استشہاد یہ ہے کہ ، آج لوگ کہتے ہیں ، مبشر ربانی سے ، عبد اللہ ناصر رحمانی سے علم نہیں لینا چاہیے ، فلاں نے کہا ہے ۔
میرے ان نادان بھائیوں کو چاہیے ، جاکر ربانی اور رحمانی سے اس ’صاحب ‘ کی حالت کے متعلق پوچھیں اور پھر اس کے متعلق جو یہ مشایخ جواب دیں ، اس پر اعتماد کریں ۔
علماء کے متعلق رائے لے لینے یا دے لینے میں کوئی حرج نہیں ، لیکن بہر صورت ہر کسی پر اتنا ہی بوجھ ڈالنا چاہیے جتنا اس کے بس کی بات ہو ۔
اگر کوئی نادان بن گیا ہے تو اس سے اس کے قد سے بڑھے سوال یا جواب لے کر مت اڑائیں ، یہ مزید اس کے ساتھ ظلم ہے ۔
 
Top