• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

کیا قبرستان میں نماز پڑھ سکتے ہیں ؟

عامر عدنان

مشہور رکن
شمولیت
جون 22، 2015
پیغامات
921
ری ایکشن اسکور
264
پوائنٹ
142
جس کو میں نے رومن اردو میں بھی ترجمہ کیا تھا لیکن میرے فورم کا مکمل ڈیٹا ڈلیٹ ہو گیا
بھائی یہ تو بڑا برا ہوا ۔۔۔ بہت لوگوں کی محنت تھی آپ کے فورم میں جنھوں نے اردو تحاریر کو رومن میں ٹرانسلیٹ کر کے پوسٹ کیا تھا ۔۔۔ کیا ڈیٹا واپس آنے کی امید ہے ؟
اللہ آسانی فرمائے آمین
 

عمر اثری

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 29، 2015
پیغامات
4,404
ری ایکشن اسکور
1,137
پوائنٹ
412
بھائی یہ تو بڑا برا ہوا ۔۔۔ بہت لوگوں کی محنت تھی آپ کے فورم میں جنھوں نے اردو تحاریر کو رومن میں ٹرانسلیٹ کر کے پوسٹ کیا تھا ۔۔۔ کیا ڈیٹا واپس آنے کی امید ہے ؟
اللہ آسانی فرمائے آمین
امید معدوم ہو رہی ہے۔ اصل میں ویبسائٹ میں کچھ دقت تھی تو ایک ویب ڈویلپر نے فریش انسٹال کر دیا۔ ایک ہفتہ سے اسی کوشش میں ہیں کہ ویبسائٹ کا ڈیٹا واپس آجائے۔ اب تک تو کامیابی نہیں ملی ہے
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,496
پوائنٹ
964
افسوس ہوا۔ عمر بھائی اللہ آپ کے لیے آسانی کرے۔
 

اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,589
پوائنٹ
791
میرے فورم کا مکمل ڈیٹا ڈلیٹ ہو گیا۔
اللہ تعالیٰ آپ کا گم شدہ مواد کی واپسی میں آپ کی مددفرمائے ،اور آسانیاں عطا فرمائے ،آمین
گم شدہ کی واپسی کیلئے ایک مکرم بزرگ کی بتلائی دعاء :
"اللَّهُمَّ رَبَّ الضَّالَّةِ، هَادِيَ الضَّالَّةِ، تَهْدِي مِنَ الضَّلَالَةِ، رُدَّ عَلَيَّ ضَالَّتِي بِقُدْرَتِكَ وَسُلْطَانِكَ مِنْ عَطَائِكَ وَفَضْلِكَ "
 

عمر اثری

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 29، 2015
پیغامات
4,404
ری ایکشن اسکور
1,137
پوائنٹ
412
اللہ تعالیٰ آپ کا گم شدہ مواد کی واپسی میں آپ کی مددفرمائے ،اور آسانیاں عطا فرمائے ،آمین
گم شدہ کی واپسی کیلئے ایک مکرم بزرگ کی بتلائی دعاء :
"اللَّهُمَّ رَبَّ الضَّالَّةِ، هَادِيَ الضَّالَّةِ، تَهْدِي مِنَ الضَّلَالَةِ، رُدَّ عَلَيَّ ضَالَّتِي بِقُدْرَتِكَ وَسُلْطَانِكَ مِنْ عَطَائِكَ وَفَضْلِكَ "
آمین۔
وجزاک اللہ خیرا یا شیخ
 

اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,589
پوائنٹ
791
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں :
قال رسولُ اللهِ صلى الله عليه وسلم في مَرَضِه الذي لم يَقُمْ منه : لعنّ اللهُ اليهودَ والنَّصارى ؛ اتخذُوا قبورَ أنبيائِهم مساجدَ . لولا ذلك أبرزَ قبرَه ، غيرَ أنه خَشِيَ ، أو خُشِيَ أَنْ يُتَّخَذَ مسجدًا .(صحيح البخاري: 1390)
ترجمہ:
رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اپنے جس مرض سے صحت یاب نہ ہو سکے اس میں فرمایا :اللہ تعالی کی لعنت ہو یہود ونصاری پر کہ ان لوگوں نے اپنے نبیوں کی قبروں کو سجد گاہ(عبادت کی جگہ )بنالیا ،
سیدہ عائشہرضی اللہ عنہا بیان فرماتی ہیں کہ اگر یہ بات نہ ہوتی تو آپ کی قبر باہر بنائی جاتی مگر یہ خوف لاحق تھا لوگ آپ کی قبر کو مسجد بنالیں گے۔ "

پیارے نبی ﷺ کی بیماری کے وقت کے اس فرمان سے قبروں کو سجدہ گاہ بنانےکی شدت کا پتہ چلتا ہے لیکن افسوس در افسوس مسلمانوں نے نبی ﷺ کے اس فرمان کی بھی قدر نہیں کی اور لوگوں کی قبروں پہ عبادت گاہ تعمیر کرلئے ۔
قبرستان وہ جگہ ہے جہاں مردوں کو دفن کیا جاتا ہے ، وہ نماز پڑھنے کی جگہ نہیں ہے ۔

نبی مکرم ﷺ کا فرمان ہے :
اجعلوا في بيوتِكم من صلاتِكم، ولا تتَّخِذوها قبورًا (صحيح البخاري:1187)
ترجمہ:
اپنے گھروں میں نماز پڑھو اور انہیں قبرستان نہ بناؤ ۔
اس حدیث سے معلوم ہوا کہ قبرستان وہ جگہ ہے جہاں نماز نہیں پڑھی جائے گی بلکہ بصراحت رسول اللہ ﷺ نے قبرستان میں نماز پڑھنے سے بھی منع کیا چنانچہ آپ ﷺ کا فرمان ہے :
الأرضُ كلَّها مسجدٌ إلَّا المقبرةَ والحمَّامَ(صحيح الترمذي:317)
ترجمہ:
ساری زمین مسجد (نماز پڑھنے کی جگہ ہے) سوائے قبرستان اور غسل خانہ کے ۔

مذکورہ بالا دلائل سے معلوم ہوا کہ قبرستان میں نماز نہیں پڑھی جائے گی اور نہ ہی نماز پڑھنے کے لئے وہاں مسجد بنائی جائے گی نیز اگر کسی مسجد میں قبر ہو تو وہاں بھی نماز کا یہی حکم ہے ۔جو قبرستان میں یا قبروں پہ نماز پڑھتے ہیں وہ سب سے برے لوگ ہیں ۔ رسول اللہ ﷺ کا فرمان ہے :
واعلَمُوا أنَّ شَرَّ الناسِ الذين اتَّخذُوا قُبورَ أنْبيائِهمْ مَساجِدَ(صحيح الجامع:233)
ترجمہ:
اور جان لو !بدتر ین لوگ وہ ہیں جنہوں نے انبیاء کی قبروں کو مسجدیں بنالیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
Top