Aamir
خاص رکن
- شمولیت
- مارچ 16، 2011
- پیغامات
- 13,382
- ری ایکشن اسکور
- 17,097
- پوائنٹ
- 1,033
بھائی قرآن کو کم سے کم ایک بار تو ضرور ترجمہ کے ساتھ پڑھنا ضروری ہے، کیونکہ یہ الله کا کلام ہے، کوئ ایسی ویسی کتاب نہیں کہ جسے من میں آیا تو پڑھ لیا ورنہ ہم نماز روزہ وغیرہ تو کر ہی رہے ہیں، قرآن پڑھ کر کیا فائدہ؟!!!!میری راے میں ، قرآن کو بے سمجھے پڑھنا بھی ثواب ہے ۔ کیونکہ یہ اللہ کا کلام ہے ۔
میری راے میں ، اللہ نے ہر شخص پر ( مرد، عورت ، بچے ، جاہل ، عالم ، شہری ، دیہاتی ) قرآن سمجھنا فرض نہیں کیا ہے ۔
انسان پر جو بات فرض ہے ، وہ دین سیکھنا ہے ، اگر کوئ شخص دین کے فرائض ( توحید،نماز، روزہ، حج، زکوہ وغیرہ) سیکھ لیتا ہے ، اور اپنے فرئض ادا کرتا ہے ، تو اسکو خوامخواہ قرآن سمجھنے پر مجبور کرنا ، درست معلوم نہیں ہوتا۔ واللہ اعلم
ہم ایسے دور میں جی رہے ہیں جہاں ہم موٹی موٹی ناول تو پڑھ لیتے ہے، مصنف کا نام دیکھ کر ہی کتاب خریدنے کا من بنا لیتے ہیں، تو کیوں نہ ہم اس کتاب کو بھی زندگی میں ایک بار سمجھ کر پڑھ لے جس نے اس دنیا کے تمام مصنفین کو پیدا کیا.