• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

کیا قراآن سمجھ کر پڑھنا ضروری ہے؟

قرآن كو سمجھ كر پڑھنا كتنا ضروري هے؟

  • Total voters
    24

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
میری راے میں ، قرآن کو بے سمجھے پڑھنا بھی ثواب ہے ۔ کیونکہ یہ اللہ کا کلام ہے ۔

میری راے میں ، اللہ نے ہر شخص پر ( مرد، عورت ، بچے ، جاہل ، عالم ، شہری ، دیہاتی ) قرآن سمجھنا فرض نہیں کیا ہے ۔

انسان پر جو بات فرض ہے ، وہ دین سیکھنا ہے ، اگر کوئ شخص دین کے فرائض ( توحید،نماز، روزہ، حج، زکوہ وغیرہ) سیکھ لیتا ہے ، اور اپنے فرئض ادا کرتا ہے ، تو اسکو خوامخواہ قرآن سمجھنے پر مجبور کرنا ، درست معلوم نہیں ہوتا۔ واللہ اعلم
بھائی قرآن کو کم سے کم ایک بار تو ضرور ترجمہ کے ساتھ پڑھنا ضروری ہے، کیونکہ یہ الله کا کلام ہے، کوئ ایسی ویسی کتاب نہیں کہ جسے من میں آیا تو پڑھ لیا ورنہ ہم نماز روزہ وغیرہ تو کر ہی رہے ہیں، قرآن پڑھ کر کیا فائدہ؟!!!!
ہم ایسے دور میں جی رہے ہیں جہاں ہم موٹی موٹی ناول تو پڑھ لیتے ہے، مصنف کا نام دیکھ کر ہی کتاب خریدنے کا من بنا لیتے ہیں، تو کیوں نہ ہم اس کتاب کو بھی زندگی میں ایک بار سمجھ کر پڑھ لے جس نے اس دنیا کے تمام مصنفین کو پیدا کیا.
 
وقاص خان

مبتدی
شمولیت
اگست 14، 2012
پیغامات
27
ری ایکشن اسکور
109
پوائنٹ
0
میری راے میں ، قرآن کو بے سمجھے پڑھنا بھی ثواب ہے ۔ کیونکہ یہ اللہ کا کلام ہے ۔
میری راے میں ، اللہ نے ہر شخص پر ( مرد، عورت ، بچے ، جاہل ، عالم ، شہری ، دیہاتی ) قرآن سمجھنا فرض نہیں کیا ہے ۔
انسان پر جو بات فرض ہے ، وہ دین سیکھنا ہے ، اگر کوئ شخص دین کے فرائض ( توحید،نماز، روزہ، حج، زکوہ وغیرہ) سیکھ لیتا ہے ، اور اپنے فرئض ادا کرتا ہے ، تو اسکو خوامخواہ قرآن سمجھنے پر مجبور کرنا ، درست معلوم نہیں ہوتا۔ واللہ اعلم
جی بلکل، آپ کا کہا درست ہے۔ اس بارے میں میں نے اس لئے کوئی بات نہیں کی کہ کوئی متفق ہوتا تو کوئی نہ ہوتا۔ کسی حدیث میں بھی اس کا ذکر ہے کہ "قرآن کے ایک لفظ پر دس نیکیاں ہیں، اور میں یہ نہیں کہتا کہ"الم"( الف لام میم) ایک لفظ ہے۔ بلکہ تین لفظ ہیں" الفاظ کی ترتیب شاید آگے پیچھے ہوگئی ہو تو معذرت۔
 
ناظم شهزاد٢٠١٢

مشہور رکن
شمولیت
جولائی 07، 2012
پیغامات
258
ری ایکشن اسکور
1,533
پوائنٹ
120
اگر کوئ شخص دین کے فرائض ( توحید،نماز، روزہ، حج، زکوہ وغیرہ) سیکھ لیتا ہے ، اور اپنے فرئض ادا کرتا ہے ، تو اسکو خوامخواہ قرآن سمجھنے پر مجبور کرنا ، درست معلوم نہیں ہوتا۔ واللہ اعلم
ہارون بھائی اگر آپ کی بات اس بات کو درست مان لیا جائے تو درج زیل آیات پر عمل کیسے کریں گے؟

قرآن سن کر مومنوں کے دل ڈر جاتے ہیں اور ایمان بڑھ جاتا ہے:
إِنَّمَا الْمُؤْمِنُونَ الَّذِينَ إِذَا ذُكِرَ اللَّهُ وَجِلَتْ قُلُوبُهُمْ وَإِذَا تُلِيَتْ عَلَيْهِمْ آيَاتُهُ زَادَتْهُمْ إِيمَانًا وَعَلَى رَبِّهِمْ يَتَوَكَّلُونَ
(الانفال:٢)
قرآن سن کر ایمان والوں کے رونگٹے کھڑے ہوجاتے ہیں:
اللَّهُ نَزَّلَ أَحْسَنَ الْحَدِيثِ كِتَابًا مُتَشَابِهًا مَثَانِيَ تَقْشَعِرُّ مِنْهُ جُلُودُ الَّذِينَ يَخْشَوْنَ رَبَّهُمْ ثُمَّ تَلِينُ جُلُودُهُمْ وَقُلُوبُهُمْ إِلَى ذِكْرِ اللَّهِ ذَلِكَ هُدَى اللَّهِ يَهْدِي بِهِ مَنْ يَشَاءُ وَمَنْ يُضْلِلِ اللَّهُ فَمَا لَهُ مِنْ هَادٍ(الزمر: ٢٣)
عباد الرحمن اندھے اور بہرے ہو کر آیات الٰہی پر نہیں گر پڑتے:
وَالَّذِينَ إِذَا ذُكِّرُوا بِآيَاتِ رَبِّهِمْ لَمْ يَخِرُّوا عَلَيْهَا صُمًّا وَعُمْيَانًا (الفرقان:٧٣)
آیات الٰہی سن کر آنکھوں میں آنسو آجاتے ہیں:
وَإِذَا سَمِعُوا مَا أُنْزِلَ إِلَى الرَّسُولِ تَرَى أَعْيُنَهُمْ تَفِيضُ مِنَ الدَّمْعِ مِمَّا عَرَفُوا مِنَ الْحَقِّ يَقُولُونَ رَبَّنَا آمَنَّا فَاكْتُبْنَا مَعَ الشَّاهِدِينَ (المائده:٨٣)
یہ تمام آیات اس بات کی متقاضی ہیں کہ قرآن کو سمجھ کر ہی پڑھنا چاہیے۔
 
شمولیت
اگست 08، 2012
پیغامات
115
ری ایکشن اسکور
519
پوائنٹ
57
شھزاد بھائ ! قرآن کی ترجمانی بھی کی جاسکتی ہے ۔ جیسا کہ نجاشی کے سامنے ، صحابہ نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے اوصاف ، توحید ، نیکی وگناہ کا تذکرہ کیا ، اور نجاشی نے تصدیق کی اور بالآخر مسلمان ہوا ، اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسکا جنازہ بھی پڑھایا۔
 
ناظم شهزاد٢٠١٢

مشہور رکن
شمولیت
جولائی 07، 2012
پیغامات
258
ری ایکشن اسکور
1,533
پوائنٹ
120
شھزاد بھائ ! قرآن کی ترجمانی بھی کی جاسکتی ہے ۔ جیسا کہ نجاشی کے سامنے ، صحابہ نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے اوصاف ، توحید ، نیکی وگناہ کا تذکرہ کیا ، اور نجاشی نے تصدیق کی اور بالآخر مسلمان ہوا ، اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسکا جنازہ بھی پڑھایا۔
نجاشی کے سامنے قرآن ہی پڑھا گیا تھا جس کا اثر تھا یہ وہ مسلمان ہوا۔
اگر وہ نہ سمجھتا ہوتا تو کیسے مسلمان ہوتا۔
{وإذا سمعوا ما أنزل إلى الرسول} يعني: النجاشيَّ وأصحابه قرأ عليهم جعفر بن أبي طالب بالحبشة (كهعيص) فما زالوا يبكون وهو قوله: {ترى أعينهم تَفيضُ من الدمع ممَّا عَرَفُوا مِنَ الْحَقِّ} يريد: الذي نزل على محمَّد وهو الحقُّ {يقولون ربنا آمنا} وصدَّقنا {فاكتبنا مع الشاهدين} مع أمَّة محمَّد صلى الله عليه وسلم الذين يشهدون بالحق(الوجيز في تفسير الكتاب العزيز)

حَدَّثَنِي أَبِي، ثنا يَحْيَى بْنُ عَبْدِ الْحَمِيدِ، ثنا هُذَيْلٌ الْهَمَذَانِيُّ، ثنا شَرِيكٌ عَنْ سَالِمٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ فِي قَوْلِهِ: ذَلِكَ بِأَنَّ مِنْهُمْ قِسِّيسِينَ وَرُهْبَانًا قَالَ: هُمْ أَصْحَابُ النَّجَاشِيِّ بَعَثَ مِنْ خِيَارِ أَصْحَابِهِ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِثَلاثِينَ رَجُلا فَقَرَأَ عَلَيْهِمْ يس فَبَكَوْا وَقَالُوا نَعْرِفُ وَاللَّهِ فَنَزَلَتْ فِيهِمْ.(تفسیر ابن ابی حاتم)
 
شمولیت
ستمبر 01، 2011
پیغامات
14
ری ایکشن اسکور
55
پوائنٹ
48
السلام علیکم

قرآن کو سمجھ کر پڑھیں گے تبھی یہ بات بھی سمجھ آئے گی کہ اسے سمجھ کر ہی پڑھنا چاہیئے۔ ہمارا یہ حال ہے کہ ہم قرآن کے بارے میں یہ تصور ہی نہیں رکھتے کہ یہ میرے لیے ہے۔ اس میں میری پریشانیوں کا حل ہے۔ اس میں میری ہدایت کا سامان ہے۔ اس میں میری کامیابی کا راز ہے۔ اور جب کامیابی کی بات ہوتی ہے تو ان لوگوں کی کرم فرمائیوں کی وجہ سے جو دین اور دنیا کو الگ کرتے ہیں ہم بھی یہ سوچنے لگتے ہیں کہ اس قرآن میں بھلا آخرت کی کامیابی کے علاوہ اور بھی کسی کامیابی کا راز ہو سکتا ہے؟ جس دن لوگوں کو یہ یقین ہو گیا کہ یہ قرآن ہمیں آج کے دور میں موجود اچھائی اور برائی کا فرق کر کے دیتا ہے۔ اسی دور کے اچھے اور برے لوگوں کی پہچان کرا دیتا ہے۔ اور اسی دور میں ایک انداز سے زندگی گزارنے کا طریقہ بتاتا ہے جو آپکو ہر قسم کے نقصانات سے محفوظ بھی رکھتا ہے تو اس دن سب خود بہ خود اس کی طرف کھچے چلے آئیں گے۔ ان شاء اللہ۔
 
Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
قرآن ہی ایک ایسی کتاب ہے جسے ہم جب پڑھتے ہے یا موبائل وغیرہ سے ترجمہ سنتے ہے تو ایک خوشی کی آیت میں بھی ہمیں رونا آ جاتا ہے، اور ایسا محسوس ہوتا ہے کہ الله اب بھی میرے ساتھ ہے جبکہ میں پہلے سے ہی اتنا گنہگار ہوں. قرآن کا کیا کہنا!
میں جب کبھی بھی قرآن کا ترجمہ سنتا ہوں تو مجھے رونا آ جاتا ہے اور میں سجدے میں گر کر بہت استغفار کرتا ہوں. قرآن پڑھنے سے اکیلا پن محسوس نہیں ہوتا ہے.
میں نے ایسے لوگوں کو بھی دیکھا ہے جو رمضان میں قرآن مجید کئی دفع پورا پڑھ لیتے ہے لیکن گھروں میں بت کی پوجا بھی کرتے ہے، ابھی کچھ روز پہلے ہی کی بات ہے کے ہمارے پڑوشی نے ٹی وی پر ہندوؤں کا ایک شو دیکھا جس میں یہ بتایا جا رہا تھا کہ "لکشمی ماں" کی پوجا کرنے پر روزی روزگار میں بڑھوتری ہوتی ہے، یہ دیکھنا تھا کے ہمارے پڑوسی نے ١٥٠٠ روپیے دے کر لکشمی ماں کی مرتی منگوا لی، اور گلے میں بھگوانوں کی تعویز لٹکانا شروع کر دیا. اب گھر کا یہ عالم ہے کے دن رات وہاں چھپ کر مرتی کی پوجا ہوتی رہتی ہے. استغفراللہ
ایسا اس لئے ہوا کہ یہ لوگ قرآن کو سمجھ کر نہیں پڑھتے تھے صرف رٹا مار لیتے تھے، میں یہ نہیں کہہ رہا کہ قرآن مجید بغیر ترجمہ نہ پڑھوں مگر حلال و حرام کی تمیز بھی ہونی چاہیے.

یا الله مجھے ڈر ہے کے کہیں میرے پڑوسی کی وجہ سے مجھ پر اور میرے علاقے میں عذاب نہ نازل کر دے، یا الله تو انہیں ہدایت دے اور مجھے امن میں رکھ آمین یا رب العالمین
 
ابن خلیل

سینئر رکن
شمولیت
جولائی 03، 2011
پیغامات
1,383
ری ایکشن اسکور
6,754
پوائنٹ
332

ثمّ آمین
 
Top