• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

کیا موجودہ مسلمین پر ایسی آزمائشیں آئی ہیں جو صحابہ پر بھی نہیں آئی؟

ابو داؤد

مشہور رکن
شمولیت
اپریل 27، 2020
پیغامات
956
ری ایکشن اسکور
232
پوائنٹ
111
کیا موجودہ مسلمین پر ایسی آزمائشیں آئی ہیں جو صحابہ پر بھی نہیں آئی؟
​

از قلم: مفتی اعظم حفظہ اللہ

مجھ سے کسی نے سوال کیا کہ کیا موجودہ مسلمین پر ایسی آزمائشیں آئی ہیں جو صحابہ پر بھی نہیں آئی ؟ تو یہ بات درست ہے کہ موجودہ اہل حق کو جن آزمائشوں کا سامنا ہے اور جیسے دشمن سے واسطہ ہے اور جس طرح ان کے خلاف جن و انس کے لشکر جمع ہیں وہ صحابہ پر ہونے والی آزمائشوں سے زیادہ شدید صحابہ کو درپیش دشمنوں سے اور ان کو درپیش حالات سے زیادہ شدید ہیں۔

اس کی پہلی وجہ یہ ہے کہ موجودہ اہل حق دجال کے دور میں ہیں اور ان کے دشمن عجیب و غریب ٹیکنالوجی اور حیرت انگیز عقل سے ماوراء ایجادات اسلحے اور سازو سامان سے لیس ہیں۔ ساری دنیا دجال کی آنکھ کے تسلط میں ہے اور وہ ان اہل حق کو دنیا کے ہر کونے میں ہر جنگل میں اور ہر گھاٹی میں تلاش کر کے شکار کرتے ہیں۔

موجودہ دور میں پاسپورٹ، ویزے، شناختی کارڈ، مردم شماری، برتھ سرٹیفیکیٹ اور دیگر چیزوں کے نام پر دجالی قوت نے ایک ایک شہر، ایک ایک گاؤں، اس کے ایک ایک محلے، اس کے ہر ایک گھر اور گھر میں موجود تمام افراد کو شمار کیا ہوا ہے اور کوئی بھی اس کے آہنی شکنجے سے چھپا ہوا نہیں ہے، اس لئے کسی مسلمان کا بچنا انتہائی مشکل ترین کاموں میں سے ہے۔

اسی طرح موجود اہل ایمان کو ایسے دشمن کا سامنا ہے جو آج سے پہلے انسانی تاریخ میں کبھی نہیں دیکھا گیا۔ مثال کے طور پر صرف امریکہ کو ہی دیکھ لیں عمرانیات اور تاریخ کے تجزیہ کار اس پر متفق ہیں کہ انسانی تاریخ میں کسی سلطنت نے کبھی اتنی قوت جمع نہیں کی اور نہ کوئی سلطنت اتنی مالدار اور عسکری طور پر طاقتور ہوئی ہے جتنی یہ ریاست ہے۔ پھر امریکہ کے ساتھ فرانس، برطانیہ، جرمنی، کینیڈا، آسٹریلیا، اٹلی، روس وغیرہ الگ سے مستقل انتہائی ھیبتناک قوتیں ہیں، پھر ان کے ساتھ ساری دنیا کے ممالک اور تنظیمیں اور مرتدین ہیں۔

صحابہ کے دور میں ان کا دشمن جتنا بھی طاقتور ہو اس کے پاس فضائی قوت نہیں تھی جبکہ موجودہ اہل ایمان کتنی بھی بہادری دکھائیں آخر کار فضائی قوت کے سامنے بے بس ہو جاتے ہیں اور ان کو ایسی جگہ سے آگ اور لوہے میں بھسم کیا جاتا ہے جہاں تک ان کی تلواریں اور اسلحہ نہیں پہنچتا پھر اس کے ساتھ ساتھ زمین پر بھی ان کے دشمن کے پاس ایسے آلات ہیں جو اہل ایمان کو ان تک پہنچنے نہیں دیتے اور جنگ کو انتہائی مشکل ترین بنا دیتے ہیں۔

صحابہ کے خلاف بیشک عرب کے لشکر جمع ہوں لیکن ان کے خلاف کبھی ساری دنیا سے لشکر اکھٹے نہیں ہوئے تھے یہاں تک کے روم و فارس کو بھی انہوں نے الگ الگ شکست دی اور دونوں نے اتحاد نہیں کیا تھا جبکہ موجودہ اہل ایمان کے خلاف شرق و غرب کا ہر کافر ہر سرخ و سفید، سیاہ و زرد، نصاری، یہود، ہنود، مجوس و مشرکین و مرتدین و ملحدین سب جمع ہیں اور باقاعدہ ایک ساتھ سر جوڑ کر بیٹھتے ہیں اور اہل ایمان کو ختم کرنے کی جنگ کا جائزہ لیتے ہیں۔

اور آخری بات یہ کہ موجودہ اہل ایمان انتہائی قلیل ہیں اور قلیل میں بھی قلیل ہیں جبکہ ان کے مقابل اربوں کفار ہیں گویا ہزاروں کا مقابلہ کروڑوں اربوں سے ہے۔ یہ چند سرسری دلائل ہیں اس کو مزید تفصیل سے بیان کیا جائے تو ایک مکمل رسالہ بن سکتا ہے۔ اس لئے اس دور کے اہل ایمان، اہل توحید، اہل ہجرت و جہاد و رباط اور میدان سے لے کر اعلام تک ڈٹے ہوئے اللہ سبحانہ کے سپاہیوں کا اجر بہت زیادہ ہے اور بہت بہت بہت زیادہ ہے۔ ان شاء اللہ تعالیٰ
 
Top