• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

کیا نجاشی رضی اللہ عنہ کے عمل سے طاغوت سے فیصلے کروانے کی دلیل پکڑنا درست ہے؟

گڈمسلم

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 10، 2011
پیغامات
1,407
ری ایکشن اسکور
4,912
پوائنٹ
292
اسلام علیکم گڈ مسلم بھائی -

نبی کریم صل الله علیہ وسلم کا فرمان ہے -

من ترك صلاة متعمدا فقد كفر (متفق علیہ )

جس نے جان بوجھ کر نماز چھوڑی اس نے کفر کیا -

جب انسان جان بوجھ کر الله کے نازل کردہ ایک اہم فریضے کی حکم عدولی کی بنا پر کافرقرار پا سکتا ہے تو کفریہ نظام کو جان بوجھ کر قبول کرنے پر کافر کیوں نہیں قرار پا سکتا ؟؟
اگر آدمی مخالف کی ماقبل پوسٹ پر بھی نظر کرلے تو کئی باتیں جو وہ بیان کرنا یا لکھنا چاہتا ہوں ان کا جواب مخالف پہلے ہی پیش کرچکا ہوتا ہے۔ آپ کی اس بات کا جوا ب بھی پہلے دیا جاچکا ہے۔
خوشی کے ساتھ خلاف شریعت فیصلہ کرنے والے اور کروانے والے کو جس نظر سے آپ دیکھتے ہیں ہم بھی اس نظر سے دیکھتے ہیں۔
 

گڈمسلم

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 10، 2011
پیغامات
1,407
ری ایکشن اسکور
4,912
پوائنٹ
292
محترم جواب بھائی اگر آپ سمیرخان صاحب کی باتوں کو آگے لیکر چلنا چاہتے ہیں تو ٹھیک ہے جو سوال سمیر خاں صاحب سے ہے وہی سوال آپ سے بھی ہے۔
آپ نے اکراہ کی وضاحت کرتے ہوئے فرمایا کہ ’’ کسی شخص کو قتل یا کسی اور قسم کی تکلیف کاخطرہ ہو ‘‘ برائے مہربانی اس کی مزید کچھ وضاحت کرنے کے ساتھ مجھے یہ بھی بتائیں کہ اگر آپ پر کسی بھی طرح کا کیس ہوجاتا ہے۔ فیصلہ کےلیے آپ کو عدالت بلاتی ہے تو آپ جائیں گے یا نہیں ؟
اگر جائیں گے تو کیوں ؟ اور اگر نہیں جائیں گے تو کیوں ؟
 
Top