• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

کیا نظام جمہوریت میں شریعت کا نفاذ ممکن ہے؟

شمولیت
اکتوبر 19، 2011
پیغامات
75
ری ایکشن اسکور
410
پوائنٹ
44
اس بحث میں پڑے بغیر کہ جمہوریت اور اسلام کا کیا تعلق ہے اور پاکستانی تناظر میں جمہوریت کو کیسے دیکھا جاسکتا ہے' قانون سازی کے حوالے سے ایک بات عرض کیے دیتا ہوں۔ اسلام کے بتائے ہوئے جرم وسزا' عائیلی' معاشی اور معاشرتی قوانین کو تقنینی عمل (codification) سے گذارا جاسکتا ہے یا نہیں' اس ضمن میں گذشتہ پچاس سالوں میں بڑا گراں قدر علمی کام ہوا ہے اور اس کا بنیادی سبب کئی مسلم ممالک میں شریعت کی طرف پلٹنے کی خواہش اور اس مقصد کے لئے قائم کردہ شریعہ کالجز اور فیکلٹیز کا قیام تھا۔ اس حوالے سے ایک سے زیادہ آراء موجود ہیں مگر وہ ممالک جو تقنینی عمل کو مستحسن نہیں جانتے تھے - مثلا سعودی عرب - وہ ٢٠١٠ء کے بعد بتدریج شریعی قوانین کی تقنین کو اپنانے کا اعلان کر چکے ہیں تاکہ علاقائی عدالتوں کے فیصلہ جات کے باہم ٹکراو سے بچا جاسکے۔ بات کہنے کا مقصد یہ ہے کہ تقنین سازی کی مختلف وجوہ ہوسکتی ہیں اور سب کو ان کے مخصوص تناظر میں دیکھنا ہوگا۔
 
Top