• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

کیا ڈاکٹر ذاکر نائک گمراہ ہیں؟

ابن داود

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 08، 2011
پیغامات
3,416
ری ایکشن اسکور
2,733
پوائنٹ
556
السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ!
اہل علم کی راے درکار ہے کیا ڈاکٹر صاحب نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی مشہور حدیث (خود بھی گمراہ ہونگے اور دوسروں کو گمراہ کریں گے) کہ مصداق ہیں-واضح رہے کہ میں نے اپنا موقف ذکر نہیں کیا- والسلام
کس سیکشن میں یہ موضوع شروع کر دیا!!! خیر یہ سوال ، سوال جواب میں منتقل کیا جائے تو بہتر ہوگا!! وگرنہ بہت سے اپنے فلسفہ سے نوازیں گے اور بہت سے حب تقلید کا اظہار بھی فرمائیں گے!!
انتظامیہ سے جلد از جلد کاروائی کی گذارش ہے!!!
 

ابوالحسن علوی

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 08، 2011
پیغامات
2,521
ری ایکشن اسکور
11,555
پوائنٹ
641
اہل علم کی راے درکار ہے کیا ڈاکٹر صاحب نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی مشہور حدیث (خود بھی گمراہ ہونگے اور دوسروں کو گمراہ کریں گے) کہ مصداق ہیں
نہیں ایسا بالکل بھی نہیں ہے۔ وہ معروف سکول آف تھاٹ اہل حدیث یا سلفی فکر کے ایک نمائندہ ترجمان اور تقابل ادیان کے ایک عالمی اسکالر ہیں۔ وہ اہل علم کی ایک جماعت کے ساتھ مل کر کام کرتے ہیں۔ ان کی بعض آراء سے اختلاف کیا جا سکتا ہے لیکن انہیں گمراہ قرار دینے والے یا تو غیر مسلم ہیں یا متعصب مقلدین۔ ان کے بارے مزید تعارف کے لیے لنک ملاحظہ فرمائیں۔
ذاکر نائیک - وکیپیڈیا
 

ابوالحسن علوی

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 08، 2011
پیغامات
2,521
ری ایکشن اسکور
11,555
پوائنٹ
641
مجھے افسوس ہے کہ جو شخص خود کو سلفی کہنے پر شیخ البانی پر تنقید کر چکا ہو آپ اسے سلفی فکر کا نمائندہ ترجمان قرار دے رہے ہیں- ڈاکٹر صاحب نہ خود عالم دین ییں نہ عربی زبان سے واقف ہیں اس کہ باوجود اصول دین عقیدہ منہج کہ تعلق سے بیانات داغتے رہتے ہیں -کیا یہ جائز ہے کیا یہی سلفیت ہے- ای ار ایف دینی ادارہ سے زیادہ فلم انڈسٹری محسوس ہوتی ہے- یہ ایک امیروں کہ دین کہ ترجمان ہیں نہ کہ سب کہ- وضاحت فرمائیں -والسلام
میرے بھائی یہ سیکشن سوالات وجوابات کے لیے ہے۔ آپ کسی مسئلہ کے بارے اپنی رائے کا اظہار چاہتے ہیں تو اوپن فورم پر منتقل ہو جائیں۔ آپ نے اپنے سوال میں ہی اپنا جواب بھی نقل کر دیا ہے۔ میں ایک دفعہ پھر آپ کی توجہ اس طرف دلاؤں گا کہ یہ سیکشن سوالات وجوابات کے لیے ہے نہ کہ مکالمہ کے لیے۔ مکالمہ یا مناظرہ کا ارادہ ہو تو اس کے لیے ہمارے ہاں اوپن فورم موجود ہے۔ بتکلف جواب کو سوال بنانے کی میرے خیال میں ضرورت نہیں تھی۔
جزاکم اللہ خیرا۔
 

ابوالحسن علوی

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 08، 2011
پیغامات
2,521
ری ایکشن اسکور
11,555
پوائنٹ
641
یا تو جو ہم کہیں سنیں خاموش- یا کوئی ہم سے گفتگو نہ کرے
بھائی ضرور گفتگو کریں لیکن کہا یہ جا رہا ہے کہ اس گفتگو کی جگہ یہاں نہیں بلکہ اوپن فورم ہے۔ کسی بھی دار العلوم میں دار الافتاء میں چلے جائیں تو آپ کو معلوم ہو جائے گا کہ مکالمہ اور فتوی میں کیا فرق ہوتا ہے۔ مفتی کبھی مکالمہ نہیں کرتا بلکہ جواب دیتا ہے اور اگر جواب میں کوئی تشنگی رہ گئی ہو تو اس کی وضاحت کر دیتا ہے۔
مقصود کلام یہ ہے کہ سوالات و جوابات میں شرعی رہنمائی دینے یا فتوی دینے کا اسلوب ایک علیحدہ اسلوب ہے، اسے مناظرہ یا مکالمہ نہ بنایا جائے۔ آپ سوال کو سوال بنائیں یا مکالمہ۔ آپ اصل میں دو چیزوں کو مکس کرنا چاہتے ہیں کہ کرنا مکالمہ چاہتے ہیں لیکن بنانا سوال چاہتے ہیں جو میرے خیال میں ممکن نہیں ہے۔
اس لیے میں نے آپ کو یہ مشورہ دیا تھا کہ آپ اپنے اس سوال کو اپنی رائے کے طور پر، اور یہ درحقیقت بھی آپ کی رائے ہی ہے، اوپن فورم میں پیش کریں اور اس پر مکالمہ کر لیں۔ جزاکم اللہ خیرا۔
 
Top