کس سیکشن میں یہ موضوع شروع کر دیا!!! خیر یہ سوال ، سوال جواب میں منتقل کیا جائے تو بہتر ہوگا!! وگرنہ بہت سے اپنے فلسفہ سے نوازیں گے اور بہت سے حب تقلید کا اظہار بھی فرمائیں گے!!اہل علم کی راے درکار ہے کیا ڈاکٹر صاحب نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی مشہور حدیث (خود بھی گمراہ ہونگے اور دوسروں کو گمراہ کریں گے) کہ مصداق ہیں-واضح رہے کہ میں نے اپنا موقف ذکر نہیں کیا- والسلام
نہیں ایسا بالکل بھی نہیں ہے۔ وہ معروف سکول آف تھاٹ اہل حدیث یا سلفی فکر کے ایک نمائندہ ترجمان اور تقابل ادیان کے ایک عالمی اسکالر ہیں۔ وہ اہل علم کی ایک جماعت کے ساتھ مل کر کام کرتے ہیں۔ ان کی بعض آراء سے اختلاف کیا جا سکتا ہے لیکن انہیں گمراہ قرار دینے والے یا تو غیر مسلم ہیں یا متعصب مقلدین۔ ان کے بارے مزید تعارف کے لیے لنک ملاحظہ فرمائیں۔اہل علم کی راے درکار ہے کیا ڈاکٹر صاحب نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی مشہور حدیث (خود بھی گمراہ ہونگے اور دوسروں کو گمراہ کریں گے) کہ مصداق ہیں
میرے بھائی یہ سیکشن سوالات وجوابات کے لیے ہے۔ آپ کسی مسئلہ کے بارے اپنی رائے کا اظہار چاہتے ہیں تو اوپن فورم پر منتقل ہو جائیں۔ آپ نے اپنے سوال میں ہی اپنا جواب بھی نقل کر دیا ہے۔ میں ایک دفعہ پھر آپ کی توجہ اس طرف دلاؤں گا کہ یہ سیکشن سوالات وجوابات کے لیے ہے نہ کہ مکالمہ کے لیے۔ مکالمہ یا مناظرہ کا ارادہ ہو تو اس کے لیے ہمارے ہاں اوپن فورم موجود ہے۔ بتکلف جواب کو سوال بنانے کی میرے خیال میں ضرورت نہیں تھی۔مجھے افسوس ہے کہ جو شخص خود کو سلفی کہنے پر شیخ البانی پر تنقید کر چکا ہو آپ اسے سلفی فکر کا نمائندہ ترجمان قرار دے رہے ہیں- ڈاکٹر صاحب نہ خود عالم دین ییں نہ عربی زبان سے واقف ہیں اس کہ باوجود اصول دین عقیدہ منہج کہ تعلق سے بیانات داغتے رہتے ہیں -کیا یہ جائز ہے کیا یہی سلفیت ہے- ای ار ایف دینی ادارہ سے زیادہ فلم انڈسٹری محسوس ہوتی ہے- یہ ایک امیروں کہ دین کہ ترجمان ہیں نہ کہ سب کہ- وضاحت فرمائیں -والسلام
بھائی ضرور گفتگو کریں لیکن کہا یہ جا رہا ہے کہ اس گفتگو کی جگہ یہاں نہیں بلکہ اوپن فورم ہے۔ کسی بھی دار العلوم میں دار الافتاء میں چلے جائیں تو آپ کو معلوم ہو جائے گا کہ مکالمہ اور فتوی میں کیا فرق ہوتا ہے۔ مفتی کبھی مکالمہ نہیں کرتا بلکہ جواب دیتا ہے اور اگر جواب میں کوئی تشنگی رہ گئی ہو تو اس کی وضاحت کر دیتا ہے۔یا تو جو ہم کہیں سنیں خاموش- یا کوئی ہم سے گفتگو نہ کرے