حقیقت یہ ہے کہ ہماری وہ روش نہیں جو اصحاب رسول اللہ کی تھی۔ عبادات سے لے کر معاملات تک، رہن سہن سے بول چال تک، غرض ہر چيز میں وہ طریقہ اختیار کرلیا ہے جو خاص طور پر کفار کا طریقہ ہے- حالانکہ دشمنی کا تقاضا یہ تھا کہ ان کی مخالفت کی جاتی- رسول اللہ نے فرمايا:
" خالفو الیھود و النصاری" (مسند احمد 5/ 263،265)
" یھودیوں اور عیسائیوں کی محالفت کرو"
نبی پاک نے بہت سی چيزيں بتائيں کہ فلاں چيز میں مخافت کرو، فلاں میں مخالفت کرو-
یہودیوں کو دیکھا کہ اپنے سر کی مانگ نہیں نکالتے، یہ دیکھ کر رسول اللہ نے سر کے درمیان مانگ نکالنی شروع کردی- یہودی موسی علیہ السلام اور بنی اسرائيل کی فرغون سے نجات کے شکرانے کے صور پر 10 محرم کا روزہ رکھتے تھے- رسول اللہ نے فرمايا"
" اگر میں آئندہ سال زندہ رہا تو (9) محرم کا رووہ رکھوں گا- تاکہ اصل عبادت اور شکرہ بھی ادا ہوجائے اور دن بدلنے کے ساتھ یہود کی مخالفت بھی ہوجائے۔ (صحیح مسلم، کتاب الصیام: باب یوم یصام فی عاشورہ: 1134)
کوئی ایسا کام جو کفار کا خاص طریقہ ہو، اگر قران و حدیث میں اس کی واضح طور پر ممانعت نہ بھی آئی ہو تب بھی مسلمانوں کو کس سے بچنا چاہیے- کیونکہ جو کسی قوم کے ساتھ مشابہت اختیار کرے ، رسول اللہ [FONT=Times New Roman, serif]نے[/FONT] فرمایا وہ انہی میں سے ہے۔ لیکن اب صورتحال ہے یہ کہ مسلمانوں نے کفار کے وہ طریقے بھی اپنا لیے ہیں جن سے صاف طور پر اللہ پاک نے اور رسول اللہ نے منع فرمایا ہے- خاص طور پر ہندو قوم کے بےشمار عقائد اور رسم و رواج مسلمانوں میں رائح ہوگئے ہیں۔
ہندؤوں کے رسم و رواج کی واقفیت کے لیے چند کتابیں کا مطالعہ اہم ہے ۔
٭ " تحفتہ الہند" از مولانہ عبیداللہ
اس کتاب کے مصنف عبیداللہ پہلے ہندو تھے۔ اس وقت ان کا نام " اننت رام" تھا- توفیق باری تعالی سے مسلمان ہوگئے تو انہوں نے ہندؤوں کو اسلام کی دعوت دینے کے لیے یہ کتاب لکھی اور اس میں اسلام کی تعلیمات اور ہندو مذھب کے عقائد و رسم ورواج کا مقابلہ کرکے اسلام کی حقانیت ثابت کی- اس کتاب میں ہندؤوں کی مستند کتابوں سے ان کے رسم و رواج اور عقائد و عبادات ذکر کیے ہیں اور خود مصنف بھی چونکہ پہلے ہندو تھے، اس لیے ان کا بیان بھی ہندو مذھب کے رسم و رواج کے بیان میں معتبر حیثیت رکھتا ہے-
٭ کتاب الہند" از البیرونی
البیرونی نے ہندستان میں آکر یہاں کے عالموں اور پنڈتوں سے باقائدہ ان کے علوم پڑھے، ان کی شاگردی کی، پھر اس کتاب میں ان کے علوم اور ان کے عقائد اور رسم و رواج تفصیل سے بیان کیے-
٭ ہندستانی تہذیب کا مسلمانوں پر اثر" از ڈاکٹر محمد عمر
اس میں ڈاکٹر صاحب نے ہندو تہذیب کی ان چیزوں کی تفصیل لکھی ہے جو مسلمانوں میں داخل ہوچکی ہیں۔ ان کے علاوہ بھی کئی کتابوں میں ہندؤوں کی رسوم بیان کی گئی ہیں۔