• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

گیس ٹربل کا کیا علاج ہے؟

کلیم حیدر

ناظم خاص
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,747
ری ایکشن اسکور
26,381
پوائنٹ
995
السلام علیکم
گیس ٹربل کا کیا علاج ہے؟
وعلیکم السلام ورحمۃ واللہ وبرکاتہ
تھوڑا کھاؤ گے تو یہ مسائل مشین ارسلان میں پیدا ہی نہیں ہونگے(ابتسامہ)۔لگتا ہے کراچی میں بھائیوں کے مال کو خوب اڑایا ہوگا۔۔۔تب ہی تو یہ مشین مسائل پیدا کررہی ہے۔؟
-
-
-
-
-
ارسلان بھائی فی الوقت یہ سب ایزائے مذاق لکھا ہے۔۔۔اس کا علاج بھی بتا دوں گا۔ان شاءاللہ
 

گڈمسلم

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 10، 2011
پیغامات
1,407
ری ایکشن اسکور
4,912
پوائنٹ
292
گیس ٹربل پر ادبی وطنز ومزاح پر مشتمل کچھ لائن پڑھنے کو ملی سوچا موضوع تو ارسلان بھائی نے باندھ ہی دیا ہے ان کو بھی پوسٹ کردوں
گیس ٹربل کئی اقسام کی ہوتی ہے، جیسے ایک اجتمائی گیس ٹربل جس کا شکار عام طور پر قومیں ہوا کرتیں ہیں. دوسری طرح کی ٹربل انفرادی گیس ٹربل ہے جو کثرت سے ہر وقت شکم پروری کرنے کی وجہ سے افراد کو لاحق ہو جاتی ہے. اب ان پر باری باری کچھ روشنی ڈالتے ہیں (وہ والی روشنی نہیں جو ٹارچ سے ڈالتے ہیں نہ ہی وہ "روشنی" جس کے کالج کی چھٹی کے انتظار میں آپ بس سٹاپ پر کھڑے رہتے ہیں، ارے باباہمارا مطلب ادبی طور پر تجزیہ نگاری تھا.نہیں؟ اچھا چلیں آپ بےادبی طور پر سمجھ لیں).
اجتمائی گیس ٹربل عموما ان قوموں کو لاحق ہوتی ہے جو پلاننگ کے فقدان کا شکار ہوتیں ہیں. اس مسئلے کی اہم علامات سی این جی سٹیشنوں سے گیس کا غائب ہو جانا، ایل پی جی کا مہنگا ہو جانا، فیکٹریوں کا بند ہو جانا اور اس کی بعد لوگوں کا سڑکوں پر آ کر توڑ پھوڑ کرنا، سی این جی سٹیشن مالکان کا لوگوں کو یقین دلانا کہ اس ہڑتال کا فائدہ انہی کو ہو گا اور حکومت کا اقرار کرنا کہ یہ جنگ عوام کی فائدے کے لیے لڑی جا رہی ہے. اس کے یہ اجتماعی نقصانات تو ہیں ان کی علاوہ کچھ انفرادی نقصان بھی ہیں جیسے سخت سردی میں ہیٹر کا نہ چل پانا،چولہوں کا بند ہو جانا، گیزر کا نہ چلنا ہیں، ویسے اس آخری نقصان کا فائدہ بھی ہے.
اس سے ہمیں یاد آیا آج کل ہم اپنی گاڑی کو ایسے چلاتے ہیں جیسے چھوٹے بچے بڑی سائیکل کو کینچی چلاتے ہیں. ہوا کچھ یوں کہ ہماری گاڑی کی بیٹری ڈاؤن ہو گئی ، اب آج کل ایندھن کے جو حالات ہیں ان کو ذہن میں رکھتے ہوے ہم نے اپنی گاڑی پر مزید خرچہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے. چنانچہ ہم روز صبح اٹھ کر گاڑی میں بیٹھتے ہیں اور کمال مہارت سے دروازہ کھول کر کینچی سائکل کی طرح ایک پیر باہر اور ایک اندر رکھتے ہوے گاڑی کو آہستہ آہستہ دھکا دیتے ہیں. جب گاڑی کسی ڈھلوان پر تیزی سے پھسلنے لگے تو ہم فٹافٹ گاڑی میں بیٹھ کر اسے سٹارٹ کر لیتے ہیں. گویا گاڑی نہ ہوئی ہمارے ملک کی اکانومی ہو گئی، دھکا سٹارٹ. فرق صرف اتنا ہے کہ ہماری گاڑی تھوڑی محنت سے ہی سٹارٹ ہو جاتی ہے اور پھرکم از کم ایک دن بعد پھر ہمیں اسی مرحلے سے گزرنا پڑتا ہے. خیر ہمیں لگتا ہے جو ہماری حکومتوں کے پلاننگ کے اور ہمارے بطور قوم رویے کے حالات ہیں ہم جلد ہی مشہور کارٹون فلنٹ سٹونز کی طرح گاڑیوں میں بیٹھ کر پیروں سے پیڈل مار رہے ہوں گے.
اگر انفرادی گیس ٹربل کو دیکھا جائے تو اس کی بنیادی طور پر یہ علامات ہیں. پیٹ کا بھاری ہونا، ضرورت سے زیادہ کھانا اور ہضم نہ ہونا، ڈکار مار کر دل کی تسلی کرنا اور بدہضمی کا شکار ہو جانا (یہاں صرف عام بندے کے کھانے کی بات ہو رہی ہے،خاص بندوں کے کھانے کی بات کرنے کی ہماری اوقات نہیں، ویسے بھی ایسے لوگ کھا پی کی نہ بدہضمی کا شکار ہوتے ہیں اور نہ ہی ڈکار مارتے ہیں). ہمارے بہت سارے بھائیوں کو گیس ٹربل صرف اس لیے ہوتی ہے کہ وہ کھا پی کر بوتل پینے کا مطالبہ کر سکیں. ویسے بھی بوتل پیے بغیر ہمیں آرام نہیں آتا اور اس میں برائی کیا ہے،بلکہ کھانے کے بعد بوتل تو ہمارا جمہوری حق ہے. ویسے بھی اگر یہ گیس ٹربل نہ ہو تو دیسی پھکی اور ہاجمولا بنانے والوں کا تو دیوالیا نکل جائے.
خیر جو ہو رہا ہے اچھے کے لیے نہیں ہو رہا. گیس کی بچت کرنے کے چکّر میں گیس سٹیشنوں سے گیس کی لوڈ شیڈنگ اور بقیہ 5 دنوں میں سے 2 دن لوگ لائنوں میں لگے رہتے ہیں اور جو تھوڑا بہت ٹائم بچ جاتا ہے اس میں کوئی کام کرتے ہیں. ایل پی جی کی قیمت 65 روپے کلو سے بڑھ کر 95 روپے پر پہنچ گیی ہے (خیر اب اس کے پیچھے بھی جو مافیا ہے اس کے نام اور کارنامے بھی سامنے آ رہے ہیں. اس کے بارے میں ہم زیادہ بات نہیں کریں گے کیونکہ ہماری آج کل اپنی ایل پی جی کوٹے کی درخواست زیر غور ہے). ہمیں یہ قربانی دینے سے گریز نہیں کرنا چاہیے پر حکومت کو بھی چاہیے کہ کوئی لانگ ٹرم پالیسی بنائے اور اس مسئلے کا کوئی مکمّل حل نکالے چاہے وہ کتنا ہی مشکل کیوں نہ ہو. اس کے ساتھ ساتھ لوکل ٹرانسپورٹ کو بھی بہتر بنائے تاکہ لوگ اس کو بھی استعمال کرنے کی ہمت کر سکیں.تاہم اس صورتحال میں ایک فائدہ ضرور ہے، آٹے، چینی اور اب گیس کی لائن میں کھڑے رہنے سے شاید ہم لائن بنانے، اس میں کھڑے رہنے، اور اپنی باری کا انتظار کرنے کی تمیز سیکھ لیں.
لنک
 

کلیم حیدر

ناظم خاص
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,747
ری ایکشن اسکور
26,381
پوائنٹ
995
السلام علیکم
گیس ٹربل کا کیا علاج ہے؟
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ ارسلان بھائی اللہ تعالی ہمیشہ آپ کو اپنی حفظ وامان میں رکھے۔اور صحت کاملہ وعاجلہ عطا فرمائے۔آمین
آپ نے یہاں پر بھی یہ مسئلہ پیش کیا تھا اور یہاں تو بھائیوں نے کافی مفید معلومات مہیا کی ہیں۔تو ان باتوں پر عمل کریں۔ان شاءاللہ سب درست ہوجائے گا۔بیماری کو پریشانی نہ سمجھا کریں بھائی جان
 

کلیم حیدر

ناظم خاص
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,747
ری ایکشن اسکور
26,381
پوائنٹ
995
شہد کو ایک مفید غذا اور دوا کے طور پر صدیوں سے استعمال کیا جا رہا ہے۔ پیغمبر اسلام سیدنا محمد مصطفیﷺ کی احادیث‌میں بھی اسکے خصائص بیان ہوئے ہیں۔
شہد ایک نہایت موثر قدرتی عطیہ ہے جو تقریبا تمام امراض کے لئے ذریعہ شفا ہے۔ شہد کو کسی بھی قسم کے منفی اثرات (Side effects) کے ڈر کے بغیر پورے اطمینان سے کسی بھی قسم کی بیماری میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔
تھکان
اگر آپ تھک تھکا کر نڈھال ہو چکے ہوں تو شہد آپ کی تھکان دور کرنے میں ایک اچھا معاون ثابت ہو سکتا ہے۔ بڑی عمر کے افراد اگر صبح نہار منہ، منہ دھو کر یا رات سونے سے پہلے ایک گلاس گرم دودھ میں 2 چمچے شہد ڈال کر پینے سے چند ہفتوں میں زائل ہوتی ہوئی توانائی بحال ہو جائے گی اور جسمانی قوت اور طاقت میں بہتری سامنے آتی ہے جو ہر عمر کے افراد کے لئے لازمی چیز ہے۔
امراض قلب
شہد اور دارچینی کے پاؤڈر کو ملا کر پیسٹ بنالیں اور اسے ڈبل روٹی کے توسٹ پر لگائیے۔ جام جیلی کی جگہ اسے استعمال کرکے دیکھئیے۔ آپ کی شریانوں میں جمنے والے کولیسٹرول کو نکال باہر کرے گا اور یوں آپ کو دل کے دورے سے محفوظ کر دے گا ۔ یہاں تک کہ جو لوگ پہلے دورہ قلب کا شکار ہو چکے ہیں وہ اس نسخے پر مستقل طور پر عمل درآمد کریں تو اگلے دورے سے بہت زیادہ محفوظ ہو جائیں گے۔
بد ہضمی
دو بڑے کھانے کے چمچے شہد میں کسی قدر دار چینی کاپاوڈر چھڑک کر کھائیے اور پھر کھانے کے ساتھ بھر پور انصاف کریں۔ تکلیف دہ تیزابیت ختم ہو کر بھوک کھل کر لگے گی اور پھر آپ کا معدہ، لکڑ ہضم، پتھر ہضم قسم کا ہو جائے گا ۔
کھانسی
ہلکی کھانسی کے لیے ایک چمچ شہد میں‌ پسی ہوئی کالی مرچ چھڑک کر کھانے اور اسکے بعد ایک گلاس نیم گرم پانی پینے سے کھانسی ٹھیک ہوجائے گی۔
گلے کی خارش اور سخت کھانسی
سخت کھانسی اور گلے میں خارش کے لیے ناشتے سے پہلے 2 چمچ ادرک کا رس، 1 چمچ شہد ڈال کر مائیکروویو میں 30سیکنڈ گرم کرکے چمچ سے کھائیں۔ افاقہ ہوگا۔
خون میں گرمی :
صبح نہار منہ ایک گلاس ٹھنڈے پانی میں ایک چمچ شہد ڈال کر پینے سے خون اور معدے کی گرمی ختم ہوجاتی ہے۔
گیس ٹربل :
جاپان اور بھارت میں کی جانے والی تحقیق و تجربات سے معلوم ہوا ہے کہ شہد میں دار چینی کا پاوڈر ملا کر استعمال کرنے سے گیس ٹربل مرض سے مکمل نجات ممکن ہے۔
لنک
 

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,425
پوائنٹ
521
السلام علیم

گیس ٹربل کا کوئی علاج ابھی تک ایجاد نہیں ہوا، وقتی طور پر آپ کچھ دوائی کے طور پر کھا بھی لیں مگر جن کو اس کی شدت سے شکایت ہوتی ھے وہ مرغن غزائیں نہ بھی کھائیں تو انہیں ان سے بھی فرق نہیں پڑتا۔

جب بھی کھانا کھائیں اس سے پہلے کچھ پانی پی لیا کریں اس سے کھانا کھانے میں توازن پیدا ہو گا اور کم کھایا جائے گا۔

کچھ لوگ جنہیں تھوڑی سی بھی شکایت ہو تو وہ کھانے کو ہضم کرنے کے لئے چورن اور سیون اپ کا اسمتعمال کرتے ہیں جبکہ یہ معدہ کے لئے بہت نقصان دہ ھے مزید تیزابیت پیدا ہوتی ھے اور اس سے معدہ ڈیمیج بھی ہو جاتا ھے۔ اس لئے اگر ایسی کوئی بات ہو یا کوئی اور وجہ ہو اس کے لئے صبح ناشتہ میں نہار منہ دھی کا استعمال کریں کچھ دن لگیں گے معدہ درست ہونے میں۔ فرائی چپس یا فرائی چیزوں نہ کھایا کریں اس کے کھانے کے بعد پانی پیئیں یا کوئی کولڈ ڈرنگ اس سے بھی بہت گیس ہوتی ھے۔

والسلام
 

makki pakistani

سینئر رکن
شمولیت
مئی 25، 2011
پیغامات
1,323
ری ایکشن اسکور
3,040
پوائنٹ
282
ارسلان ،(عزیزی،مخترم،بھائی،میاں)

پہلی دفعہ آپ جناب کسی مسلئے میں پھنسے ھیں۔اورلگتا ھے برے پھنسے ھیں
وگرنہ ھر دفعہ ھر موقع پر "میں ھوں نا" دیکھا ھے آپ کو۔
ایک بات بتاو یہ گیس ھے کس کو۔
دوسری بات یہ ٹاپک تو فورم پر" ھاٹ کیک" بنا ھوا ھے۔ھر کوئی اس پر اپنے مفت اور مفید مشوروں سے نواز رھا ھے تجھے،
اتنی دفعہ اگر ڈاکٹر سے مشورہ کیا جاتا تو اب تک دونوں جیبیں خالی ھو چکی ھوتیں۔اور ڈاکٹر مفت میں---- سن رھے ھوتے۔
تیسری بات اس مسلئے کو وھاں لے جاوء جھاں آج کل گیلانی صاحب پھنسے ھوئے ھیں ۔لیکن اس کے لیئے مھنگا وکیل یعنی "آسمان سے گرا کھجور میں اٹکا" والی بات ھو جائے گی۔
اب آپ فیصلہ کرو کہ آپ کو طبی مشورہ چاھیئے یا کہ قانونی۔
ویسے یہ صرف تمھارہ ھی مسلہ نھیں کیونکہ اس میں اب بین الاقوامی قوتیں شامل ھو چکی ھیں یعنی" پاک ایران گیس معاھدہ"
اگر یہ مسلہ حل ھو گیا تو تمھارہ مسلہ خود بخود حل ھو جائے گا یعنی "نہ ھنگ ھلے نہ پھٹکری"
سیانے لوگ اس" گیس ٹربل" کو نھیں مانتے وہ کھتے ھیں یا گیس ھوتی ھے یا ٹربل ھوتی ھے۔
ان کے نزدیک ٢٠ سے ٣٠ سال کی عمر میں صرف ٹربل ھوتی ھے،
٣٠ سے ٤٠ سال میں گیس یا بد ھضمی ھو سکتی ھے (اللہ تمھیں نظرِ بد سے بچائے)
٤٠ سے اوپر ایسی شکائیت ھو تواسے سنجیدگی سے لینا چاھیئے اور کسی" مستند ڈاکٹر" (اشارہ ھی کافی ھے) سے رجوع کرنا چاھیئے۔
ویسے مرد خضرات اپنی تنخواہ (اگر ھو) اور خواتین اپنی عمر چھپاتے ھیں۔لیکن یھاں معاملہ ذرا مختلف ھے ،پھلی صورت میں فیس سے
جیب ھلکی اور دوسری میں اپنے آپ کو کھیں فٹ کرنا ھو گا
سب گلاں دی اکو گل "نواب ٹیوب ویل نواب ٹیوب ویل"
زم زم پی دوست اللہ شفا دے گا۔
کسی اور سے بھی مشوروہ کر لو ممکن ھے مفت میں مل جائے۔
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,859
ری ایکشن اسکور
41,096
پوائنٹ
1,155
السلام علیکم
جزاک اللہ خیرا کلیم حیدر بھائی جان
میں نے چند لوگوں سے اس بارے میں بات کی ہے تو انہوں نے کہا ہے کہ تمہارے معدے میں بہت زیادہ گرمی ہے،اس گرمی کی وجہ سے پیٹ میں درد ہوتا ہے اور گیس ٹربل بھی۔
 
Top