• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

یاد داشت تیز کرنا

ابن خلیل

سینئر رکن
شمولیت
جولائی 03، 2011
پیغامات
1,383
ری ایکشن اسکور
6,754
پوائنٹ
332
محترمہ نسرین فاطمہ صاحبہ! میں نے آپ کا تجویز کردہ نسخہ تیار کروایا ہے۔ 250 گرام بادام اور تقریباً 30 گرام کالی مرچ پیس کے بنوایا ہے۔ لیکن مسئلہ یہ ہے کہ یہ بہت زیادہ کڑوے بنے ہیں۔ میں نے جب پہلے دن نہار منہ کھانے کی کوشش کی تو یہ نسخہ حلق سے نیچے اترنے کا نام ہی نہیں لے رہا تھا۔ اس کے لیے مجھے دودھ کا سہارا لینا پڑا ظاہر ہے کہ اس طرح یہ دوا نہار منہ تو نہ کھائی گئی۔ اب مجھے یہ بتائیے کہ اس کے ساتھ کوئی اور چیز ملائی جا سکتی ہے؟ یا اسے اسی طرح زہر مار کرنا پڑے گا؟؟
ساتھ میں آپ کی تجویز کردہ دوا بھی لے آیاتھا۔
30 گرام کالی مرچ نہیں ٢٠ (بیس )گرام
 
نسرین فاطمہ

سینئر رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 21، 2012
پیغامات
1,281
ری ایکشن اسکور
3,232
پوائنٹ
396

بھائ جان مجھے لگتا ہے آپ نے کڑوے بادام پیس لئے ہیں ۔آپ ایرانی بادام لے کر پسوائیں وہ کڑوے نہیں ہوتے ورنہ ایسی دو نمبر چیزیں بجاۓ فائدے کے الٹا نقصان کا سبب بنتی ہیں ۔اللہ آپ کے ساتھ آسانی کا معاملہ فرماۓ۔
 
انس

منتظم اعلیٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 03، 2011
پیغامات
4,178
ری ایکشن اسکور
15,346
پوائنٹ
800
یاد داشت تیز کرنا

سو گرام بادام اور بیس گرام کالی مرچ لیجیئے اور پیس لیجیئے اور کسی صاف شیشی میں رکھ لیجیئے ہر صبح نہار منہ آدھا چمچہ کھالیجیئے حافظہ تیز ہو جائے گا اگر ساتھ ہی ہومیو پیتھک دوا اناکارڈیم Anacardium 200 کے پانچ قطرے آدھا کپ پانی میں ڈالکر دن میں ایک دفعہ پی لیں تو انشااللہ یادداشت اتنی تیز ہو جائے گی کے بچپن کی باتیں یاد آنے لگیں گی نسخہ استعمال کرنے کی کم سے کم مدت تین ماہ ہے ۔
یاد داشت تیز کرنے کا - ہر قسم کے شک وشبہ سے پاک - ایک بہترین نسخہ امام شافعی﷫ نے بھی امام وكيع بن جراح﷫ سے نقل کیا ہے:

شكوت إلى وكيع سوء حفظي ××× فأرشدني إلى ترك المعاصي
وأخبرني بأن العلم نور ××× ونور الله لا يهدى لعاصي

’’میں نے وکیع سے اپنے کمزور حافظے کی شکایت کی، تو انہوں نے مجھے گناہوں سے بچنے کی تلقین کی۔
اور بتایا کہ علم تو (اللہ کی طرف سے) روشنی ہے، اور اللہ کا نور کسی نافرمان کو کیسے حاصل ہوسکتا ہے؟‘‘

اللہ تعالیٰ ہمیں ہر قسم کی معصیت سے دور رکھیں!
 
ابو بصیر

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 30، 2012
پیغامات
1,420
ری ایکشن اسکور
4,198
پوائنٹ
239

بھائی اگر نا فرمان ہو تو پھر بھی حاصل ہو سکتا ہے لیکن اس کے لیے ایک شرط ہے توبہ کر لے
 
عمران اسلم

رکن نگران سیکشن
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
333
ری ایکشن اسکور
1,609
پوائنٹ
204
بھائ جان مجھے لگتا ہے آپ نے کڑوے بادام پیس لئے ہیں ۔آپ ایرانی بادام لے کر پسوائیں وہ کڑوے نہیں ہوتے ورنہ ایسی دو نمبر چیزیں بجاۓ فائدے کے الٹا نقصان کا سبب بنتی ہیں ۔اللہ آپ کے ساتھ آسانی کا معاملہ فرماۓ۔
سسٹر بادام بالکل بھی کڑوے نہیں ہیں بڑی اچھی کوالٹی کے بادام تھے۔ کڑواہٹ تو کالی مرچ کی ہے۔ شاید اس لیے زیادہ محسوس ہو رہی ہو کہ میں شروع ہی سے کالی مرچ سے الرجک ہوں۔
صبح اٹھتے ہی اس قدر مشکل کام کرنا میرے لیے تقریباً ناممکن ہے۔
کیا اس نسخے میں کوئی رد و بدل ہو سکتا ہے؟
یا میں بچپن کے واقعات سے محروم ہی رہوں گا؟
 
کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,423
پوائنٹ
521
السلام علیکم

دماغ تیز کرنے کے دو سستے نسخےبڑے بزرگوں کے بتائے ہوئے اور آزمودہ۔

لال رواں جو سائز میں بڑے ہوتے ہیں اور کچھ شہروں میں اسے "راجماں" بھی کہتے ہیں۔ کھانے میں اپنے بچوں کو ہفتہ دو ہفتہ میں ایک بار ضرور کھلایا کریں۔ اس سے شروع سے ہی بچوں کے دماغ بہت ذہین ہوتے ہیں۔
آپ میچیور ہو چکے ہیں تو پھر دودھ کے ایک گلاس میں پسی ہوئی کالی مرچ ایک چھوٹی چمچ ڈال کر مکس کر لیں اور صبح نہار منہ اس دودھ کو پی لیں، ایک دن کا وقفہ بھی دینا ھے۔ پھر ایک مہینہ بعد دو دن کا وقفہ دے دیں۔ یاداشت میں بہتری آئے گی مگر دو مہینہ سے زیادہ اسے استعمال نہ کریں۔

٤٠ سال عمر سے اوپر والے کبھی دل کرے تو ایسا پی لیں مگر روٹین نہ بنائیں کالی مرچ بہت گرم ہوتی ھے جس سے نقصانات بھی ہو سکتے ہیں۔

سبز مرچ، ہفتہ، دو ہفتہ یا مہینہ میں ایک مرتبہ ضروری کھانی چاہئے، یہ خون کو جمنے نہیں دیتی۔

والسلام

والسلام
 
نسرین فاطمہ

سینئر رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 21، 2012
پیغامات
1,281
ری ایکشن اسکور
3,232
پوائنٹ
396
بھائی آپ مایوس نہ ہوں اگر آپ کو کالی مرچ سے الرجی ہے تو اس کی جگہ آپ سفید مرچ استعمال کر لیں اگر وہ بھی کڑوی لگے تو سفید مرچ کی مقدار آدھی کردیں اور حسب ذائقہ مصری ملاکر استعمال کر لیں ،
 
کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,423
پوائنٹ
521
السلام علیکم

سسٹر کالی مرچ کا استعمال کر کوئی نہیں کر سکتا ھے اگر کسی کو الرجی ھے تو وہ اسے استعمال نہ کرنے کا ہی مشورہ دیں کیونکہ کالی مرچ بہت گرم ہوتی ھے۔

دوسرا نسخہ بھی ھے روزانہ رات کو ٣ عدد بادام بچوں کے لئے اور ٨ عدد بادام بڑوں کے لئے پانی کے گلاس میں ڈال کر بگھو دیں اور صبح نہار منہ بادام سے چھکلے اتار لیں اور بادام دانتوں میں چبا کر ایک گلاس دودھ کے ساتھ کھا پی لیں۔ دماغ تیز ہو جائے گا۔

والسلام
 
Top