• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

یاد ہے بچپن کی وہ عیدیں

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,425
پوائنٹ
521
السلام علیکم

کیا عید یاد دلا دی،

میری پہلی عید مجھے اب بھی یاد ھے عمر کا اندازہ آپ کو خود ہی ہو جائے گا۔ عید پر مجھے بہت نوٹ ملے جسے میری امی جان نے مجھے سے وہ نوٹ لینے کی بہت کوشش کی مگر میں انہیں نہیں دے رہا تھا پھر عید کی نماز پڑھنے کا وقت ہوا اور پورے خاندان کے بڑے چھوٹے جب عید کی نماز پڑھنے چلے تو میری امی جان نے مجھے کہا کہ دادا جان کی بہت بڑی لائبریری میں کتاب میں رکھ دو اور نماز پڑھ کے جب آؤ کے تو نکال لینا، پھر میں نے اس لائبریری سے نیچے کی طرف جہاں میرا ہاتھ جاتا تھا اس میں ایک بہت موٹی کتاب میں سارے روپے رکھے جو میری امی جان نے وہاں رکھوائے اور وہ کتاب بھی مجھے اچھی طرح یاد تھی کہ بھول نہیں سکتا تھا۔ پھر جب نماز پڑھ کے آیا اور اس کتاب کو چیک کیا تو اس میں ماسوائے ایک روپیہ کے اور کچھ نہیں تھا، پھر میں نے اپنی امی جان سے کہا کہ کتاب سے پیسے غائب ہو گئے ہیں صرف ایک روپیہ ہی ملا ھے، تو انہوں نے کہا اچھی طرح دیکھو، پھر انہوں نے بھی چیک کیا اور کہا پتہ نہیں باقی روپے کہاں چلے گئے اور پھر میں ایک روپیہ میں ہی خوش رہا مگر یہ نہیں پتہ چلا کہ ہوا کیا ھے۔

اسی طرح میرا بڑا بیٹا جب 4 سال کا تھا تو ابوظہبئی مارکیٹ میں اس نے گھوڑا کھلونا دیکھا جس پر میں گھوڑا لینے پر راضی نہیں تھا مگر میں نے دکاندان کو کہا کہ بڑا گھوڑا شاپنگ بیگ میں ڈالنا اور چھوڑا گھوڑا بھی دوسرے بیگ میں ڈال کر رکھنا اور ہمیں چھوڑا گھوڑا دینا۔ خیر ایسا ہی ہوا اور بیگ میں نے پکڑ لیا اور کار کے بوٹ میں رکھ دیا جب گھر آئے تو بیگ کمرے میں لائے اور بیٹے نے جب کھولا تو اس میں چھوٹا گھوڑا تھا اس نے وہیں شور ڈالنا شروع کر دیا کہ دکاندار نے بڑے کے پیسے لے کر چھوٹا گھوڑا دے دیا ھے ابھی چلو اور بڑا گھوڑا لاؤ، اسے بہت سمجھایا کہ خود ہی چھوٹا ہو گیا ھے کار بوٹ میں، کسی بھی طرح اسے کہا کہ ابھی اسی سے کھیلو شائد شوق پورا ہو جائے مگر کچھ دن بعد پھر بڑا گھوڑا ہی لانا پڑا اور اس مرتبہ اس نے شاپنگ بیگ اپنے ہاتھ میں ہی رکھا اور گھر آنے تک بار بار اسے کھول کر چیک کرتا رہا کہ کہیں چھوٹا تو نہیں ہو رہا۔ اس وقت میری امی جان نے کہا کہ تمہارا ڈیڈی بھی اتنی ہی عمر کا تھا اور میں نے اس سے کتاب میں پیسے رکھوا کے خود ہی نکال لئے تھے تو اس کو تو اس کا پتہ بھی نہیں چلا مگر آج کے بچے بہت تیز ہیں۔

بچپن کی عید بہت باتیں یاد ہیں مگر فی الحال یہ ایک ہی کافی ھے۔

والسلام
 

محمد زاہد بن فیض

سینئر رکن
شمولیت
جون 01، 2011
پیغامات
1,957
ری ایکشن اسکور
5,787
پوائنٹ
354
اور میری طرف سے محدث فارم کے تمام بہنوں بھایئوں کو دل کی اتھاہ گہرایئوں سے عید عید عید مبارک ہو۔​
اللہ تعالیٰ ہم سب کی رمضان میں کی گئی چھوٹی موٹی کوششیں قبول فرمائے۔اور ہماری غلطیاں معاف فرمائے۔آمین​
اللہ تعالیٰ ان تمام مسلمان بھایئوں بہنوں اور بچوں اور بوڑھوں کی حفاظت فرمائے جو اس وقت عالم کفار کے چنگل میں عید گزار رہے ہیں۔اور ہمارے ان مظلوم بہنوں اور بھایئوں اور بزرگوں اور بچوں کی حفاظت فرمائے۔اور ظالموں کو عبرت کا نشان بنائے۔آمین اللہ ہمارے مرحومین موحدین کی بخشش فرمائے۔آمین یا رب العالمین​
 
Top