• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

یزید کا معاملہ نئے اہلحدیثوں کے لئے پریشانی کا باعث تو نہیں؟

عکرمہ

مشہور رکن
شمولیت
مارچ 27، 2012
پیغامات
658
ری ایکشن اسکور
1,870
پوائنٹ
157
شیخ ابو زید ضمیر حفظہ اللہ کا لیکچر پورا سماعت کیا ہے،علمی دلائل سے ہم آہنگ تھا۔اب ایک نیا شگوفہ چھوڑ دیا گیا ہے کہ’’ویڈیو‘‘کے اشاعتی حقوق سلب کرلیے گئے ہیں۔اگر شیخ کی طرف سے ایسا کوئی فرمان جاری ہوا ہے تو اس کو شئیر کیا جائے ورنہ فقط آپ کی گواہی’’معتبر‘‘نہیں۔
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,799
پوائنٹ
1,069
شیخ ابو زید ضمیر حفظہ اللہ کا لیکچر پورا سماعت کیا ہے،علمی دلائل سے ہم آہنگ تھا۔اب ایک نیا شگوفہ چھوڑ دیا گیا ہے کہ’’ویڈیو‘‘کے اشاعتی حقوق سلب کرلیے گئے ہیں۔اگر شیخ کی طرف سے ایسا کوئی فرمان جاری ہوا ہے تو اس کو شئیر کیا جائے ورنہ فقط آپ کی گواہی’’معتبر‘‘نہیں۔
شیخ ابو زید ضمیر رحمہ سے اس بارے میں پوچھا تو انھوں نے یہ جواب دیا


Shaykh Abdussalaam salafy aur Shaykh Muqeem faizee ki guzarish per jamaati inteshar ko mahooz rakhtey huwe hataaney ko kaha thha


  • حق کی طرف رجوع السلام علیکم شیخ ابو ذید ضمیر حفظہ اللہ

    شیخ کیا آپ نے ایک لیکچر حضرت حسین رضی اللہ عنہ اور یزید بن معاویہ رحمہ اللہ کے موضوع پر کیا تھا کیا آپ نے اس کی نشر و اشاعت سے روکا ہے
    Commented on by Muhammad Aamir Younus · 23 گھنٹے پہلے · Like
  • Abu Zaid Zameer
    Shaykh Abdussalaam salafy aur Shaykh Muqeem faizee ki guzarish per jamaati inteshar ko mahooz rakhtey huwe hataaney ko kaha thha.
    16 گھنٹے پہلے · Like



 

محمد فیض الابرار

سینئر رکن
شمولیت
جنوری 25، 2012
پیغامات
3,039
ری ایکشن اسکور
1,234
پوائنٹ
402
بات تو وہی آ گئی نا کہ یہ موضوع ایسا ہے کہ کبار بھی اپنا دامن بچاتے ہیں اس موضوع پر بات کرنے سے
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,799
پوائنٹ
1,069
@کفایت اللہ بھائی اب آپ کی کیا رائے ہے اس بارے میں کیا میں اس لیکچر کو یہاں شیئر کر سکتا ہو کیونکہ شیخ نے بڑی وضاحت کے ساتھ اس موضوع کو بیان کیا ہے


 

کفایت اللہ

عام رکن
شمولیت
مارچ 14، 2011
پیغامات
5,001
ری ایکشن اسکور
9,805
پوائنٹ
773
آپ اس موضوع کی اشاعت نہیں کرسکتے جب تک کہ اس میں ضمیر صاحب کی مرضی شامل نہ ہو۔
اس کی اشاعت کے لئے کم از کم ان کا اجازت نامہ مطلوب ہے۔
دوسری بات ہے کہ جس فتنہ کو ختم کرنے کے ممبئی کے علماء کے کہنے پر ضمیر صاحب نے اپنے اس لکچر کی اشاعت روکی ہے اس فتنہ کو دوبارہ برپا کرنے کاسبب نہ بنیں۔
بارک اللہ فیک۔
 

محمد فیض الابرار

سینئر رکن
شمولیت
جنوری 25، 2012
پیغامات
3,039
ری ایکشن اسکور
1,234
پوائنٹ
402
عرض ہے کہ میرے پاس یو ٹیوب نہیں چلتا اور دوسری بات یہ ہے کہ جب ہمیں معلوم ہے کہ یزید رحمہ اللہ قتل حسین رضی اللہ عنہ سے بری تھا تو ہم خاموش کیوں رہیں اور اس کی برات کا اظہار سرعام کیوں نہ کریں اگر یزید رحمہ اللہ کا فسق و فجور ثابت کرنا ہو تو علی الاعلان کریں لیکن اگر ان کی اچھائی بیان کرنی ہو تو خاموش رہیں
اور آخر کب تک کس کس بات پر ہم خاموش رہنے کا منھج اختیار کرتے رہیں گے شیخ الاسلام نے اس پر سابقین کے موقف نقل کر دیے ہیں اور بس
میرا خیال ہے کسی بات سے اتفاق کرنا اور نہ کرنا تو آپ کا حق ہے لیکن اگر وجہ بتا دیں تو میں اس کا جواب دے سکوں گا تاکہ میں اپنے اس موقف میں اپنی اصلاح کر سکوں
 

mominbachaa

مبتدی
شمولیت
جنوری 01، 2016
پیغامات
66
ری ایکشن اسکور
7
پوائنٹ
18
السلام و علیکم ورحمتہ اللہ و برکتہ

میں شاید چھ سال یا چار سال پہلے اہلحدیث ہوا ہوں، لیکن اس وقت جو سوشل میڈیا پر، اہلحدیث کی حالت ہے "یزید کے مسئلے پر". واللہ بہت پریشان ہوں میں، اور میری پریشانی یہ نہیں کہ مجھ تک حقائق نہیں پہنچے، الحمدللہ میں مطمئن ہوچکا ہوں کہ یزید ان تمام الزامات سے بری ہیں، لیکن مسئلہ یہ ہے کہ عمر صدیق صاحب نے اس مسئلہ کو بنا وجہ کے اٹھا کر پھر اپنی ہی جماعت کے علماء کو مناظرے کا چیلنج بھی دے دیا، اس پر متضاد یہ کہ ابن تیمیہ رحمہ اللہ کو ناصبی کہہ دیا،
میری احباب سے گزارش ہے، کہ عمر صدیق صاحب کا یزید کے بارے سب سے پہلی ویڈیو ملاحظہ کریں، جس کا عنوان "شیعت کا ہوسٹ مارٹم" تھا (جو اب یوٹیوب سے یا تو ریموو کر دی گئی ہے یا مجھے مل نہیں رہی) تو اس ویڈیو میں وہ یزید پر لعن کی پہلی وجہ یہی بتاتے ہیں کہ، اہل تشیع اور بریلوی لوگ صرف اس وجہ سے اہلحدیث نہیں ہوتے، کہ اہلحدیث لوگ یزید کی حمایت کرتے ہیں، پھر اُس ویڈیو میں عمر صدیق صاحب اپنا ایک واقعہ بتاتے ہیں، کہ اک شیعہ نے اہلحدیث کے تمام مسائل کا مطالعہ کر رکھا تھا مگر وہ صرف اس لیے اہلحدیث نہیں ہوتا تھا کہ اہلحدیث لوگ یزید رحمہ اللہ کی حمایت کرتے ہیں، تو عمر صدیق نے حاضرین محفل سے ہنس کر کہا کہ لوگوں کو اہلحدیث ہونے دو خدا کا خوف کرو، (اس ویڈیو میں شیعت کا آپریشن کیا گیا ہے) اور دورانِ ویڈیو جب یزید کی بات چلی تھی تو حاضرین میں سے اک شخص نے عمر صدیق سے اختلاف کیا، تو اس کے جواب ہی میں یہ سب عمر صدیق نے کہا، جو میں اوپر بیان کرچکا ہوں.

کہنے کا مقصد یہ ہے، کہ دو باتیں ہیں،

یا تو عمر صدیق نے (تکیہ کرتے ہوئے) یزید پر سب و شتم اس لیے کیا ہے کہ لوگ اہلحدیث ہوجائیں (جیسا کہ بقول عمر صدیق، کہ ورنہ اس وجہ سے لوگ اہلحدیث نہیں ہوتے)

یا پھر عمر صدیق صاحب واقعی اپنے اس قول میں سچے ہیں اور بنا تکیہ ان کی یہ سوچ ہے کہ لوگ اہلحدیث ہوجائیں، (کیونکہ یزید کی حمایت کرنے سے لوگ اہلحدیث سے دور ہوتے ہیں)

لیکن میری نظر میں ان کی یہ سوچ دونوں طرق سے غلط ہے، اور غلط کیسے ہے یہ آپ خود پڑھ کر جان سکتے ہیں

(بطور اطلاع یہ بات بھی زہن نشین کرلیں جب مرزا نیا نیا سوشل میڈیا پر متعارف ہوا تھا تو میں اس کا بڑا فین تھا، چونکہ میں نیا نیا ہی اہلحدیث ہوا وا تھا لہذا مجھے اتنا علم نہیں تھا اور مرزا کو بڑے شوق سے سنتا تھا)

حافظ عمر صدیق نے کچھ عرصہ پہلے، صرف ایک منٹ کی آڈیو ریکارڈنگ میں بازاری زبان استعمال کررتے ہوئے مرزا پر طعن کیا تھا، پھر حال ہی میں، میں نے مرزا علی کی ایک ویڈیو دیکھی، جس میں اُس نے عمر صدیق کے اُس طعن کا جواب ڈیڑھ گھنٹے کی ویڈیو بنا کردیا،

ان واقعات سے بھی چند چیزیں سامنے آتی ہیں،

١: حافظ عمر نے مرزا علی جہمی کا مکمل رد کیوں نہیں کیا؟ صرف ایک منٹ کی آڈیو؟ اور وہ بھی بازاری جملوں سے لبریز؟

٢: حافظ عمر نے جو ایک منٹ کی ریکارڈنگ نشر کروائی اس میں علی مرزا جہمی کی طرف سے معاویہ رضی اللہ تعالیٰ عنہہ پر سب و شتم کو برا کہا، اور باقی آڈیو میں طلاقِ ثلاثہ کے مسئلے پر مرزا علی جہمی کو طعن کرتے رہے، کیوں؟ کیا مرزا علی جہمی کی طرف سے معاویہ پر سب و شتم، مسئلہِ طلاقِ ثلاثہ کے برابر تھا؟؟؟

٣: مرزا علی جہمی نے ڈیڑھ گھنٹے کی طویل ویڈیو میں عمر صدیق کا رد کیا (الغرض وہ رد تھا یا نہیں) لیکن حافظ صاحب نے آج تک مرزا علی کو موضوعِ صحابہ پر چیلنج نہیں کیا، کیوں؟؟؟

٤: مرزا علی نے جہمی نے حافظ عمر صدیق کا رد بیان کرتے ہوئے یزید کے مسئلے پر عمر صدیق کے علم کو سراہا...

٥: مسئلہ یزید پر مرزا علی جہمی اور حافظ عمر صدیق کا موءقف ایک ہی ہے، لہذا میرا دعویٰ ہے کہ یہ دونوں کبھی بھی آپس میں مناظرہ نہیں کرینگے، (کیونکہ عمر صدیق بھی تقیہ باز ہیں، اسکی مثال وحید الزماں بھی ہیں جو اہلحدیث ہوئے تو اہلحدیث میں بڑا نام بھی کمایا، بالآخر حقیقت اُن کی بھی کھل ہی گئی)


میری اہلحدیث بھائیوں سے گزارش ہے کہ تاریخی واقعات یا مسائل پر، علماء کے بیانات سن کر فوراً سے پہلے کوئی بھی پختہ رائے قائم نہ کرلیا کریں، کیونکہ اول تو تاریخ ہم تک مکمل صحیح اسناد (اصولِ حدیث کی رو سے) سے پہنچی ہی نہیں ہے، دوم یہ کہ، آج عالم کا موءقف کچھ ہے تو کل کچھ اور ہوسکتا ہے، تیسری بات یہ کہ، میرے پیارے بھولے بھالے اہلحدیث بھائیو، شیعت کا ہمیشہ سے یہ وطیرہ رہا ہے کہ وہ اہلسنت کے بیچ ہی میں سے اپنا آدمی کھڑا کر کے اپنا اُلّو سیدھا کرلیتے ہیں، جس کی واضح مثال مولانا مودودی صاحب اسحاق جھال والا، اور وحید الزماں ہیں، لہذا اہل تشیع کے تقیہ کو ہر حال میں فرنٹ پر رکھ کے تاریخی مسائل پر رائے قائم کیا کریں،

کیونکہ اگر ان مسخ شدہ تاریخی روایات کی بنا پر یزید کو فاسق و کافر تسلیم کرلیا گیا، تو واللہ پھر اہلسنت کا مذھب بچ ہی نہیں سکتا، پھر آپ کو ہر حال میں صحابہ کرام کو بھی کافر تسلیم کرنا ہوگا، کیونکہ جنہوں نے یزید کی بیعت کی وہ صحابہ اور صحابہ کی اولاد ہی تھے، لہذا یزید کی شخصیت اہل تشیع کے لیے ایک ایسا دروازہ ہے جو اگر گرا دیا گیا، تو وہ دروازہ سیدھا صحابہ کرام کی زات پر جا کر گرتا ہے، اور اگر صحابہ کرام پر دروازہ گرا دیا گیا، تو پھر کون سی صحیح بخاری اور کون سی صحاح ستہ؟؟

لہذا ہوش کے ناخن لیں اور اغیار کی سازشوں کو سمجھیں، کیونکہ جس ڈگر پر عمر صدیق اینڈ کمپنی چل پڑی ہے اسکا انجام وہی نظر آتا ہے جو وحید الزمان اور مودودی کا ہوا، اللہ کا خوف کریں اور مستند علماء کرام سے رجوع کریں،

نوٹ: عمر صدیق صاحب کی دل و جان سے عزت کرتا ہوں، لیکن کیا کروں چودہ سو سال سے جس مسئلے پر تمام نہیں تو اکثریت علماء کا موءقف یہی ہے کہ یزید ان سب الزامات سے بری ہے، تو میں عمر صدیق کو کیسے سچا مان لوں؟ چہ جائیکہ ان کی بیان کردہ باتیں ہی عجیب ہیں کہ مسجد نبوی میں گھوڑے باندھے گئے، ایک ہزار عورتوِ سے زنا کیا گیا، وغیرہ، واللہ ان باتوں کی کوئی اصل نہیں،

مثال کے طور پر ہم مان لیتے ہیں، کہ یزید نے تین دن تک مسجد نبوی میں گھوڑے باندھے، تو سوال یہ ہے کہ اس وقت صغار صحابہ موجود تھے یا کہ نہیں؟ صحابہ کی اولادیں بھی موجود تھیں یا کہ نہیں؟ کسی نے یزید کے خلاف جہاد کیوں نہ کیا؟؟؟ کیا صحابہ کے سامنے مسجد میں تین دن گھوڑے بندھے رہے اور صحابہ اور ان کی اولادیں فنگر چپس کھاتی رہیں مزے سے؟؟؟ کوئی اک صحیح روایت جس میں یہ زکر ہو، کہ چونکہ "یزید نے مسجد میں گھوڑے باندھے اسلیے ہم یزید کے خلاف جہاد کرتے ہیں". ؟

نمبر دو: بقول عمر صدیق اور اہل تشیع کے، یزید کے دور میں ہزار عورتوں سے زنا کیا گیا، سوال یہ ہے کہ یہ عورتیں کون تھیں جن کے ساتھ زنا ہوا؟ یہ کن کی مائیں بہنیں تھیں؟ صحابہ کرام کی؟ یا باہر سے کہیں سے آ کر رہائش پذیر تھیں؟؟؟ اچھا جن مردوں نے ان عورتوں سے زنا کیا تھا وہ کون تھے؟ کیا وہ بھی علاقہ غیر سے آئے تھے؟؟؟؟ کیونکہ اگر اپنے ہی علاقے سے اِن زانی عورتوں اور مردوں کو تسلیم کر لیا گیا، تو پھر اہلسنت کا اللہ حافظ :-) پھر تو ثابت ہوجائیگا کہ زنا کرنے کرانے والے صحابہ اور صحابہ کی اولادیں ہی تھیں، معاذاللہ

اور اہل تشیع چاہتا ہی یہی ہے کہ براستہ یزید صحابہ کرام کے نام سے کھڑی دیوار گرادی جائے، بس پھر پیچھے کچھ نہیں بچتا، کیونکہ انہی اصحابِ رسول اللہ کی بدولت دین آج اہلسنت تک پہنچا ہے، جب صحابہ کی عدالت ہی کو مشکوک کر دیا جائیگا تو کیسا دین اور کون سا اہلسنت؟؟؟
غور کیجیئے گا

السلام و علیکم
 

MD. Muqimkhan

رکن
شمولیت
اگست 04، 2015
پیغامات
248
ری ایکشن اسکور
46
پوائنٹ
70
کیونکہ اگر ان مسخ شدہ تاریخی روایات کی بنا پر یزید کو فاسق و کافر تسلیم کرلیا گیا، تو واللہ پھر اہلسنت کا مذھب بچ ہی نہیں سکتا، پھر آپ کو ہر حال میں صحابہ کرام کو بھی کافر تسلیم کرنا ہوگا، کیونکہ جنہوں نے یزید کی بیعت کی وہ صحابہ اور صحابہ کی اولاد ہی تھے، لہذا یزید کی شخصیت اہل تشیع کے لیے ایک ایسا دروازہ ہے جو اگر گرا دیا گیا، تو وہ دروازہ سیدھا صحابہ کرام کی زات پر جا کر گرتا ہے، اور اگر صحابہ کرام پر دروازہ گرا دیا گیا، تو پھر کون سی صحیح بخاری اور کون سی صحاح ستہ؟؟
عمدہ فکر سلجهی ہوئی فہم
 
Top