• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

یہ تقیہ باز شیعہ ہے ثبوت کے ساتھ

MD. Muqimkhan

رکن
شمولیت
اگست 04، 2015
پیغامات
248
ری ایکشن اسکور
46
پوائنٹ
70
اچھا اسی لیے یہ رافضی تقیہ کر کے جھوٹ پر جھوٹ بولے جا رہا ہے.
دکھ ہوا سن کر اللہ ان پر رحم فرمائے مجھے نہیں معلوم تھا کہ حافظ صاحب کا انتقال ہوگیا
 

razijaan

رکن
شمولیت
جولائی 21، 2015
پیغامات
37
ری ایکشن اسکور
4
پوائنٹ
35
لیجیے ! ثبوت حاضر ہیں
محمد علی مرزا جہلمی کے گمراہ کن نظریات
کچھ ماہ پہلے محمد علی مرزا جہلمی نامی ایک لڑکے کے منہج اور اس کی ویب سائٹ کے بارے میں اردو مجلس پر سوال ہوا۔راقم الحروف کو چونکہ اردو مجلس کی مجلس علماء میں شامل کیا گیا ہے،لہٰذا علم ہونے کے باوجود اس سوال کا جواب نہ دینا ہماری امانت و دیانت کے خلاف تھا۔ہم نے اختصار کے ساتھ اس کی چیدہ چیدہ گمراہیاں اردو مجلس میں بیان کر دیں۔ پھر کیا تھا کہ مرزا کے کچھ ساتھیوں کے تن بدن میں آگ لگ گئی اور وہ لگے ہمارے اوپر دروغ گوئی کے فتوے داغنے۔ان کا مطالبہ یہ تھا کہ ہم نے جو کچھ لکھا ہے، وہ صاف جھوٹ ہے، مرزا کی جن گمراہیوں کا ذکر کیا گیا ہے،وہ ان سے پاک ہے،نیز انہوں نے اس بارے میں ثبوت کا مطالبہ بھی کر دیا۔ لیکن اللہ کا کرنا یہ ہوا کہ ہم کچھ اہم نجی و علمی مصروفیات کی بنا پر اردو مجلس کو وقت نہ دے سکے۔اِن دنوں جب ہم نے اردو مجلس جوائن کی تو معلوم ہوا کہ فرطِ عقیدت میں یہ لوگ حدودِ تہذیب و اخلاق عبور کر چکے ہیں اور باوجود کچھ ساتھیوں کی ترغیب ِصبر و انتظارکے، انہوں نے تحمل سے کام نہیں لیا۔
دراصل اس وقت ثبوت جمع کر کے پیش نہ کرنے کی وجہ ہمارا یہ خیال بنا کہ منہج سلف پر گامزن شخص محمد علی مرزا کی خرافات سن کر فوراً یہ بھانپ جائے گا۔ مختلف علاقوں کے بہت سے اہل حدیث ساتھی ہمارے علم میں ہیں،جنہوں نے اسے شروع میں ہی بھانپ لیا تھا۔لیکن جو لوگ منہج سلف کو اچھی طرح سے سمجھ نہیں پائے یا ان کو محمدعلی مرزا کا صحیح چہرہ نظر نہیں آیا،وہ واقعی ثبوت طلب کرنے کے مجاز ہیں۔لیں جی!ہم ثبوت لیے ان کی خدمت میں حاضر ہیں۔
یہاں پر ہم یہ بھی بیان کرنا ضروری سمجھتے ہیں کہ عصر حاضر کے شیعوں کی طرح تقیہ کرنا محمدعلی مرزا کا معمول ہے۔اس کی خلوت اور جلوت کی گفتگو میں بہت تضاد ہوتا ہے۔عام لوگوں کے سامنے وہ دعویٰ کرتا ہے کہ وہ سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کی تکریم کرتا ہے، شیخ الاسلام ابن تیمیہ رحمہ اللہ کی عزت کرتا ہے،اہل حدیثوں کے بارے میں نرم گوشہ رکھتاہے،وغیرہ وغیرہ۔لیکن کچھ خاص لوگ،جن کے بارے میں اسے یقین ہو جاتا ہے کہ وہ پوری طرح اس کے چنگل میں آ چکے ہیں،ان کے سامنے وہ کھل کر اپنے خُبثِ باطن کا اظہار کرتا ہے اور اس کی ایسی ساری گفتگو خاص لوگوں سے براہِ راست یا فون پر ہوتی ہے۔ہم اس کے فون کی ریکارڈ شدہ گفتگو ہی یہاں پیش کر رہے ہیں۔
اردو مجلس کے ایک رُکن ''راج وَن'' نامی شخص کے بقول ہم نے مرزا محمدعلی پر''پانچ سنگین'' الزامات عائد کیے ہیں۔ آئیے اسی صاحب کے مطالبات کی ترتیب سے ہم ثبوت پیش کیے دیتے ہیں
1
محمد علی مرزاسیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ پر طعن کرتے ہوئے انہیں بدعتی قرار دیتا ہے،نیز اس کا عقیدہ ہے کہ اللہ تعالیٰ سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ سے راضی نہیں ہوا۔
٭ثبوت حاضر ہے
2

یہ علمائے اہل حدیث کے بارے میں بکواسات کرتا ہے۔
ثبوت حاضر ہے
یہ بھی سنیں

اس کا کہنا ہے کہ جن علمائے اہل حدیث نے تقیہ باز رافضی اسحاق جھالوی کو گمراہ قرار دیا ہے،انہوں نے اسلام دشمنی کا ثبوت دیا ہے۔
٭ثبوت حاضر ہے
(یاد رہے کہ شیخ زبیر علیزئیسمیت تمام علمائے اہل حدیث نے متفقہ طور پر اسحاق جھالوی کو صحابہ دشمنی کی بنا پر سخت گمراہ قرار دیا ہوا ہے)۔
3
اس نے شیخ الاسلام ابن تیمیہ رحمہ اللہ کے بارے میں زبان درازی کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ فرقہ پرستی کی لعنت کا شکار تھے اور حق کو قبول نہیں کرتے تھے۔
٭ثبوت حاضر ہے
4
شیخ زبیر علی زئی حفظہ اللہ محمد علی مرزا کو فضول،غلط اور بکواسی قرار دیتے ہیں۔انہوں نے فرمایا ہے کہ ایک عرصہ ہوا،میں نے اس سے رابطہ ختم کر دیا ہے۔اس کی سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کے بارے میں پالیسی غلط ہے،بلکہ بکواس ہے۔شیخ فرماتے ہیں کہ اگر محمدعلی مرزا اب بھی ان کا نام استعمال کرتا ہے تو یہ اس کے لیے نقصان دہ ہے،کیونکہ اس کے بارے میں جو شخص بھی مجھ سے بات کرے گا،میں اس کے بارے میں کم از کم یہ الفاظ کہوں گا کہ محمدعلی غلط ہے اور وہ غلط کہتا ہے۔اس کی کیا عزت رہے گی؟
ثبوت حاضر ہیں
1 یہ لیں
یہ لیں 2
یہ لیں 3
5
اس کا عقیدہ ہے کہ تمام صحابہ مرحوم و مغفور نہیں ہیں،بلکہ [رضی اللہ عنہم ورضوا عنہ]کی صورت میں مغفرت کی ضمانت صرف کچھ صحابہ کرام کے لیے ہے۔
٭ثبوت حاضر ہے
کیا یہی سلف کا منہج ہے؟سلف صالحین قرآن و سنت کی روشنی میں تمام صحابہ کرام کو مرحوم و مغفور سمجھتے ہیں۔یہ بات کسی سنی مسلمان سے چھپی ہوئی نہیں ہے۔
نیز سلف صالحین تو مشاجرات ِصحابہ کے بارے میں اپنی زبان نہیں کھولتے تھے،بلکہ اس سے منع کرتے تھے،اس حوالے سے شیخ ارشاد الحق اثری حفظہ اللہ کی کتاب ''مشاجرات ِصحابہ اور سلف کا موقف''کا مطالعہ ضروری ہے۔اس کے برعکس محمد علی مرزا سیدنا معاویہ،سیدنا مغیرہ بن شعبہ، سیدنا عبد اللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہم سمیت کئی صحابہ کرام کے بارے میںمنہج سلف کا مخالف ہے۔
یہ تو ابھی محمد علی مرزا کے عقائد کی ایک جھلک تھی، ورنہ اس کے اندر اور بھی گمراہیاں ہیں۔
ہمارا مقصد صرف اور صرف اس کی گمراہیوں سے لوگوں کو اور خود اس کو آگاہ کرنا ہے۔
اللہ تعالی اسے ہدایت دے اور منہج سلف پر گامزن فرمائے اور لوگوں کو اس کے شر سے محفوظ فرمائے۔ آمین
دار الاسلاف
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
یہ آرٹیکل ابو یحییٰ نورپوری حفظہ اللہ نے تب لکھا تھا جب شیخ زبیر علی زئی رحمہ اللہ زندہ تھے۔
بریلویوں والے کام چھوڑو بھائی. جو آپ کے بزرگوں کی گستاخی ہوئی ہے وہ بتائیں. محمد علی مرزا کو آپ سے زیادہ میں جانتا ہو.
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,799
پوائنٹ
1,069
بریلویوں والے کام چھوڑو بھائی. جو آپ کے بزرگوں کی گستاخی ہوئی ہے وہ بتائیں. محمد علی مرزا کو آپ سے زیادہ میں جانتا ہو.
جو شخص صحابہ کرام رضی اللہ عنہماء پر زبان درازی کرے کیا آپکو اسکا علم نہیں ہے - ویڈیو کو سنے اور بتائے کیا یہ صاحبہ کرام کی گستاخی نہیں -


انجنیئر محمد علی مرزا کی حقیقت ضرور دیکھیں


امیر معاویہ رضی اللہ کی شان میں گستاخی


یہ شخص پکا شیعہ ہے

ثبوت کے ساتھ



لنک


https://www.facebook.com/Ahlehadith2013/videos/1644687152440798/


اور آخر میں اس کو بھی پڑھ لے !




::: صحابہ کرام(رضی اللہ عنھم)کی عظمت وشان :::


 
Last edited:

اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,588
پوائنٹ
791
بریلویوں والے کام چھوڑو بھائی. جو آپ کے بزرگوں کی گستاخی ہوئی ہے وہ بتائیں. محمد علی مرزا کو آپ سے زیادہ میں جانتا ہو.
پیارے !
ہم نے تو جناب محمد علی مرزا صاحب کی تعریف ہی فرمائی ہے کہ وہ ’’ رافضی ‘‘ ہیں ؛
اور یہ بتایا ہے کہ میرزا صاحب ’’ رافضیوں کی شان بیان کرتے ہیں۔۔انہیں بڑا عالم مانتے ہیں
اور ’’ بس اتنا ہی بتایا ہے کہ ’’ مرزا ‘‘ محمد علی ‘‘بڑے اہتمام سے ام امومنین سیدہ ام حبیبہ ؓ کے بھائی سیدنا امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کی ’’ عدالت ‘‘ میں طعن کرتے ہیں،،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اور یہ ’’ اصول ‘‘ تو شاید آپ کو پتا کہ ’’ طعن کے بدلے طعن ہو سکتا ہے ؛
گو کہ ابھی تو ہم نے مرزا محمد علی پر کوئی طعن نہیں کیا لیکن۔۔۔۔۔۔۔
اگر دفاع صحابہ میں ہم نے بھی ’’ طعن ‘‘ شروع کردیا ،تو آپ ہمیں یہ ’’ حق ‘‘ دینے کو تیار ہیں ؟
 

razijaan

رکن
شمولیت
جولائی 21، 2015
پیغامات
37
ری ایکشن اسکور
4
پوائنٹ
35
پیارے !
ہم نے تو جناب محمد علی مرزا صاحب کی تعریف ہی فرمائی ہے کہ وہ ’’ رافضی ‘‘ ہیں ؛
اور یہ بتایا ہے کہ میرزا صاحب ’’ رافضیوں کی شان بیان کرتے ہیں۔۔انہیں بڑا عالم مانتے ہیں
اور ’’ بس اتنا ہی بتایا ہے کہ ’’ مرزا ‘‘ محمد علی ‘‘بڑے اہتمام سے ام امومنین سیدہ ام حبیبہ ؓ کے بھائی سیدنا امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کی ’’ عدالت ‘‘ میں طعن کرتے ہیں،،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اور یہ ’’ اصول ‘‘ تو شاید آپ کو پتا کہ ’’ طعن کے بدلے طعن ہو سکتا ہے ؛
گو کہ ابھی تو ہم نے مرزا محمد علی پر کوئی طعن نہیں کیا لیکن۔۔۔۔۔۔۔
اگر دفاع صحابہ میں ہم نے بھی ’’ طعن ‘‘ شروع کردیا ،تو آپ ہمیں یہ ’’ حق ‘‘ دینے کو تیار ہیں ؟
شوق سے کیجئے کیونکہ فتوی لگانا ہمارا کام نہیں. الحمد اللہ.
کوئی رافضی سمجھے یا ناصبی یا جو چاہے.
اگر نسبت ہی دیکھ کر درجات بنانے ہیں تو پھر مولا علی رضی عنہ اللہ کے بارے کیا خیال ہے؟
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,799
پوائنٹ
1,069
عظمتِ صحابہ کے بارے میں آحادیثِ نبویۃ :

نبی مکرّم علیہ السلام نےاپنے کسی بھی صحابی کو گالی دینے، بُرا کہنے و سمجھنے سے سخت منع فرمایا ہے،اور یہ بھی فرمایا کہ کوئی بھی مسلمان اپنا سارا مال خرچ کرکے بھی میرے (رسول اکرمﷺکے) کسی بھی ادنیٰ سے صحابی کے رتبہ اور فضیلت کو نہیں پہنچ سکتا، حدیث یہ ہے:

«لا تسبُّوا أصحابي؛ فلو أن أحدَكم أنفقَ مثلَ أُحدٍ ذهبًا ما بلغَ مُدَّ أحدهم ولا نصيفَه»؛ أخرجه الشيخان في "صحيحيهما".

ترجمہ: میرے صحابہ کو گالی یا بُرا نہ کہنا، (جان لو کہ )تم میں سے کوئی بھی اُحد پہاڑ کے برابر سونابھی(صدقہ و خیرات میں ) خرچ کرلے تووہ اُن(صحابہ)میں سے کسی بھی ایک کے مکمل یا آدھے مُد (آدھا کلو یا ایک پاؤاناج کےخرچ کرنے کی فضیلت و مقام) تک بھی نہیں پہنچ سکتا

(بخاری و مسلم)۔

دوسری حدیث میں ہے:

و
في "الصحيحين" أيضًا من حديث عمران بن حُصين - رضي الله عنه - أن رسولَ الله - صلى الله عليه وسلم - قال: «خيرُ الناس قرني، ثم الذين يلُونَهم، ثم الذين يلُونَهم». قال عمران: فلا أدري أذَكَر بعد قرنِه قرنَيْن أم ثلاثة.

عمران بن حصین رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ اللہ کے رسول ﷺ نے فرمایا: سب سے بہترین لوگ میرے زمانے کے ہیں، پھر وہ لوگ جو ان کے بعد ہیں، پھر وہ لوگ جو ان کے بعد ہیں۔


اور بخاری و مسلم کی ایک حدیث میں ان کی فضیلت اس طرح بیان ہوئی ہے:

وأخرج الشيخان عن أبي سعيد الخُدري - رضي الله عنه - أنه قال: قال رسول الله - صلى الله عليه وسلم -: «يأتي على الناس زمانٌ فيغزُو فِئامٌ من الناس، فيقولون: هل فيكم من صاحبَ رسولَ الله - صلى الله عليه وسلم -؟ فيقولون: نعم، فيُفتحُ لهم. ثم يأتي على الناس زمانٌ فيغزُو فِئامٌ من الناس، فيقال: هل فيكم من صاحبَ أصحاب رسول الله - صلى الله عليه وسلم -؟ فيقولون: نعم، فيُفتَحُ لهم. ثم يأتي على الناس زمانٌ فيغزُو فِئامٌ من الناس، فيقال: هل فيكم من صاحبَ من صاحبَ أصحاب رسول الله - صلى الله عليه وسلم -؟ فيقولون: نعم، فيُفتَحُ لهم».

ترجمہ: ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ اللہ کے رسول ﷺ نے فرمایا: ایک زمانہ ایسا آئے گا کہ کچھ لوگ جنگ کریں گےاور پوچھیں گے: کیا تم میں کوئی ایسا شخص ہے جسے اللہ کے رسول ﷺکی صحبت نصیب ہوئی ہو؟ (یعنی کوئی صحابی رسولﷺہے؟)وہ کہیں گے: جی، تو انہیں فتح نصیب ہوگی۔ پھر ایک زمانہ ایسا آئے گا کہ کچھ لوگ جنگ کریں گےاور یہ پوچھا جائے گا: کیا تم میں کوئی ایسا شخص ہے جسے اللہ کے رسول ﷺکے کسی صحابی کی صحبت نصیب ہوئی ہو؟ (یعنی کوئی تابعی ہے؟)وہ کہیں گے: جی، تواُنہیں بھی فتح نصیب ہوگی۔ پھر ایک زمانہ ایسا آئے گا کہ کچھ لوگ جنگ کریں گےاور پوچھیں گے: کیا تم میں کوئی ایسا شخص ہے جسے اللہ کے رسول ﷺکے صحابی کی صحبت پانے والے کی صحبت نصیب ہوئی ہو؟ (یعنی کوئی تبع تابعی ہے؟)وہ کہیں گے: جی، تو ان کے ہاتھ پر بھی فتح ہوگی۔


(یعنی جنگ میں صحاباء ، تانعین و اتباعِ تابعین میں سے کسی کی بھی موجودگی اللہ تعالیٰ کی طرف سے نصرت کے نزول اور لوگوں کی فتح کا سبب ہوگا، اور تاریخ شاہد ہے ایسا ہی ہوا اسلام کے شروع کے تین سو سال کہ جوصحاباء ، تانعین و اتباعِ تابعین کے زمانے تھے اسلامی فتوحات کا دائرہ وسیع سے وسیع تر ہوتا چلاگیا)

اور پیارے نبی علیہ السلام نے یہ بات بھی بیان فرمادی کہ انصار سے محبت کرنا سچے ایمان کی نشانی ہے ، اور ان سے بغض رکھنا نفاق کی نشانی ہے۔اس بارے میں صحیح بخاری و مسلم میں نبی علیہ السلام کا فرمان ہے۔

«آية الإيمان حبُّ الأنصار، وآية النفاق بُغضُ الأنصار»؛ أخرجه الشيخان في "صحيحيهما".

ترجمہ: انصار سے محبت کرنا ایمان کی نشانی ہے ، اور انصار سے بغض رکھنا منافق کی علامت ہے۔
 
Top