محمد ارسلان کیا آپ بتا سکتے ہیں اس پوسٹ سے آپ کیوں غیر متفق ہیں ؟؟؟؟
محترم، آپ کے پیش کئے گئے پوسٹر میں تضاد ہی تضاد ہے، میں کس کس بات کی وضاحت کروں؟ چلیں چند پوائنٹس پر روشنی ڈال دیتا ہوں، آپ ان کی وضاحت کر دیجئے گا:
جب آپ کو معلوم ہے کہ ڈرون حملے امریکہ کرتا ہے اور ان حملوں کے نتیجوں میں بے گناہ مارے جاتے ہیں، تو کیا کبھی آپ نے ان بے گناہوں پر پوسٹر بنا کر پیش کئے کہ اے ظالم نام نہاد "حقوق انسانی" کے علمبردار امریکہ تم بے گناہ انسانوں کی جان لیتے ہو، اور اس کا ساتھ دینے والے حکمرانوں تم بھی ان بے گناہوں کے خون میں برابر کے شریک ہو۔ کیا ایسا کوئی بیان آپ سے صادر ہوا؟
نہیں، بلکہ آپ کی نظریات کی حامل ایک خاتون (یا شاید مرد) کائنات فاطمہ نے فیس بک پر ببانگ دہل ڈرون حملوں کی حمایت کی۔
(2)تحریک طالبان پاکستان نامی تنظیم پر یہ الزام لگایا گیا ہے کہ وہ ان ڈرون حملوں کا بدلہ پاکستان میں رہنے والے عام مسلمانوں، غیر ملکی سیاحوں اور مساجد و بازاروں میں بم دھماکے کر کے لیتے ہیں
پہلی بات تو یہ ہے کہ اس بات کی میں عرصہ دراز سے دلیل طلب کرتا آ رہا ہوں، پر نہ آپ نے کوئی دلیل فراہم کی نہ آپ کے نظریات کے حامل لوگوں نے۔
دوسری بات کہ آپ کی مخالف تنظیم کئی مرتبہ اپنی کتابوں میں ، اپنے بیانات میں اور میں نے کچھ دن پہلے ایک ویڈیو شئیر کی جس میں اِس تنظیم کا ترجمان احسان اللہ احسان نامی آدمی مساجد اور بازاروں میں حملوں سے برات کا اعلان کر رہا ہے، اس صورتحال میں ہم آنکھیں بند کر کے آپ کی بات کیسے مان لیں؟
مجھے ٹی ٹی پی نامی تنظیم کو خوارج اور تکفیری ماننے میں ایک امر مانع ہے اور وہ ہے "
دلیل"
(3)تیسری بات پوسٹر کے آخر میں یہ بات کہی گئی ہے کہ یہ کیسا اسلام ہے؟
گزارش ہے کہ اگر آپ حقیقتا ہی بے گناہ مسلمانوں کے قتل عام کے خلاف آواز اٹھاتے ہیں تو صرف یہاں نہیں بلکہ پورے پاکستان میں ہونے والے قتل عام کے خلاف آواز اٹھائیں، کراچی میں روزانہ بے گناہ لوگ مارے جاتے ہیں، ان پر کبھی آپ نے پوسٹر نہیں بنایا۔کراچی میں پاکستانی فوجیوں نے ایک شہری کو سرعام گولی مار دی لیکن آج تک اس بیچارے پر کوئی پوسٹر نہیں بنا، سوات میں بچوں اور عورتوں کا قتل عام ہو رہا ہے، لیکن ان کو قتل کرنے والوں کا ساتھ دینے والے آپ کے نزدیک سچے کھرے مسلمان ہیں، چاہے ان میں قادیانی اور شیعہ بھی ہوں۔ انا للہ وانا الیہ راجعون۔
یہ وہ حقائق ہیں جو آپ کی نظروں سے اوجھل ہیں، یا آپ کے ایجنڈے میں شمار نہیں ہوتے، لیکن میرے بھائی ایک بات کہہ دینا چاہتا ہوں کہ یہ دنیا ہے یہاں آپ کو پروٹوکول مل سکتا ہے،یہاں آپ سیاہ کو سفید اور سفید کو سیاہ بنا کر عوام الناس کی آنکھوں میں دھول جھونک سکتے ہیں لیکن قیامت والے دن اِن سب چیزوں کا حساب ہونا ہے، کون ظالم تھا کون مظلوم، کس نے ظالم کا ساتھ دیا اور مظلوم پر انگلیاں اٹھائیں سب پتے پانی ہو جائیں گے ۔ ان شاءاللہ
فانتظرو انی معکم من المنتظرین