ابو بصیر
سینئر رکن
- شمولیت
- اکتوبر 30، 2012
- پیغامات
- 1,420
- ری ایکشن اسکور
- 4,198
- پوائنٹ
- 239
بھائی ذرائع بہت ہیں پاکستانی طالبان جو طالبان کو بدنام کر رہے ہیں۔ میرا اتنا یقین و ایمان ہے کہ جو جنگ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے احکام کے تابع نہ لڑی جائے فساد تو ہو سکتی ہے جہاد فی سبیل اللہ نہیں۔ جن لوگوں نے علماء کو ناحق قتل کیا۔ کیا لشکر جھنگوی، اور دیگر جرائم پیشہ لوگ طالبان میں شامل نہیں۔ بہت کچھ معلوم و نا معلوم کے درمیان واقع ہوتا ہے اور یہ اس گروہ کی ذمہ داری ہے کہ اپنا نام کا غلط استعمال نہ ہونے دے۔۔۔۔۔۔۔۔۔محترم، آپ کے پیش کئے گئے پوسٹر میں تضاد ہی تضاد ہے، میں کس کس بات کی وضاحت کروں؟ چلیں چند پوائنٹس پر روشنی ڈال دیتا ہوں، آپ ان کی وضاحت کر دیجئے گا:
جب آپ کو معلوم ہے کہ ڈرون حملے امریکہ کرتا ہے اور ان حملوں کے نتیجوں میں بے گناہ مارے جاتے ہیں، تو کیا کبھی آپ نے ان بے گناہوں پر پوسٹر بنا کر پیش کئے کہ اے ظالم نام نہاد "حقوق انسانی" کے علمبردار امریکہ تم بے گناہ انسانوں کی جان لیتے ہو، اور اس کا ساتھ دینے والے حکمرانوں تم بھی ان بے گناہوں کے خون میں برابر کے شریک ہو۔ کیا ایسا کوئی بیان آپ سے صادر ہوا؟
نہیں، بلکہ آپ کی نظریات کی حامل ایک خاتون (یا شاید مرد) کائنات فاطمہ نے فیس بک پر ببانگ دہل ڈرون حملوں کی حمایت کی۔
پہلی بات تو یہ ہے کہ اس بات کی میں عرصہ دراز سے دلیل طلب کرتا آ رہا ہوں، پر نہ آپ نے کوئی دلیل فراہم کی نہ آپ کے نظریات کے حامل لوگوں نے۔
دوسری بات کہ آپ کی مخالف تنظیم کئی مرتبہ اپنی کتابوں میں ، اپنے بیانات میں اور میں نے کچھ دن پہلے ایک ویڈیو شئیر کی جس میں اِس تنظیم کا ترجمان احسان اللہ احسان نامی آدمی مساجد اور بازاروں میں حملوں سے برات کا اعلان کر رہا ہے، اس صورتحال میں ہم آنکھیں بند کر کے آپ کی بات کیسے مان لیں؟
مجھے ٹی ٹی پی نامی تنظیم کو خوارج اور تکفیری ماننے میں ایک امر مانع ہے اور وہ ہے "دلیل"
گزارش ہے کہ اگر آپ حقیقتا ہی بے گناہ مسلمانوں کے قتل عام کے خلاف آواز اٹھاتے ہیں تو صرف یہاں نہیں بلکہ پورے پاکستان میں ہونے والے قتل عام کے خلاف آواز اٹھائیں، کراچی میں روزانہ بے گناہ لوگ مارے جاتے ہیں، ان پر کبھی آپ نے پوسٹر نہیں بنایا۔کراچی میں پاکستانی فوجیوں نے ایک شہری کو سرعام گولی مار دی لیکن آج تک اس بیچارے پر کوئی پوسٹر نہیں بنا، سوات میں بچوں اور عورتوں کا قتل عام ہو رہا ہے، لیکن ان کو قتل کرنے والوں کا ساتھ دینے والے آپ کے نزدیک سچے کھرے مسلمان ہیں، چاہے ان میں قادیانی اور شیعہ بھی ہوں۔ انا للہ وانا الیہ راجعون۔
یہ وہ حقائق ہیں جو آپ کی نظروں سے اوجھل ہیں، یا آپ کے ایجنڈے میں شمار نہیں ہوتے، لیکن میرے بھائی ایک بات کہہ دینا چاہتا ہوں کہ یہ دنیا ہے یہاں آپ کو پروٹوکول مل سکتا ہے،یہاں آپ سیاہ کو سفید اور سفید کو سیاہ بنا کر عوام الناس کی آنکھوں میں دھول جھونک سکتے ہیں لیکن قیامت والے دن اِن سب چیزوں کا حساب ہونا ہے، کون ظالم تھا کون مظلوم، کس نے ظالم کا ساتھ دیا اور مظلوم پر انگلیاں اٹھائیں سب پتے پانی ہو جائیں گے ۔ ان شاءاللہ
فانتظرو انی معکم من المنتظرین
یہ طالبان امریکہ کے تنخواہ دار ہیں آقا کے خلاف کاروائی کیسے کر سکتے ہیں جن پر امریکہ حملہ کرتا ہے وہ تو وہ ہیں جن پر حقیقت عیاں ہو جاتی ہے اس لئے ان کا صفایا کر دیا جاتا ہے اور ان کا بدلہ مصوم لوگوں سے لیتے ہیں تاکہ دہشت قائم رہیے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکستانی طالبان دور کی کوڑی لائے ہو جناب اس وقت کوئی بھی اسلام اور اللہ تعالی کے لیے جنگ نہیں لڑ رہا پاکستان میں آپ کس اسلام کی بات کرتے ہیں۔ پاکستانی طالبان کا کوئی عمل احکام رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے مطابق بتلا دیں کیا محمد عربی صلی اللہ علیہ وسلم نے حکم دیا ہے مسجدوں پر حملہ کرنے کا، نہتوں پر خود کش حملہ کرنے کا، عورتوں پر حملہ کرنے کا، خود کش (خود کشی) کرنے کا،نہ لڑنے والوں کے ساتھ لڑنے کا، کیا یہ اسلام ہے ۔ وضاحت سے میرے سوالوں کا جواب دے دیں کون سا عمل حکم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے مطابق ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔
احسان اللہ احسان تو ہمیشہ ذمہ داری قبول ہی کرتا ہے ما سوا اک بار پہلے قبول اور پھر تردید کی۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آپ نے تو معاملہ ہی واضع کر دیا اور میرے خیال کو تقویت دی ہے کہ پاکستانی طالبان فسادی ہیں نہ کہ جہادی یہ جرائم پیشہ لوگوں کا گروہ ہے جسکا اسلام اور جہاد سے دور کا واسطہ نہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔