• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

یہ ہیں با عمل مسلمان

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,859
ری ایکشن اسکور
41,096
پوائنٹ
1,155
السلام علیکم
ایک مسلمان بھائی کے سامنے جب ایک نیم برہنہ خاتون گزری تو اس نے ٹوپی اتار کر اپنے منہ پر رکھ لی۔ ایسے ہوتے ہیں با عمل مسلمان۔
ویڈیو حذف۔۔۔از انتظامیہ
 
Dua

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 30، 2013
پیغامات
2,579
ری ایکشن اسکور
4,440
پوائنٹ
463
السلام علیکم
ایک مسلمان بھائی کے سامنے جب ایک نیم برہنہ خاتون گزری تو اس نے ٹوپی اتار کر اپنے منہ پر رکھ لی۔ ایسے ہوتے ہیں با عمل مسلمان۔
محترم!
اس ویڈیو میں ایسا کچھ نہیں کہ آپ اسے خصوصی طور پر فورم پر پیش کریں۔
اور اگر موصوف سے آپ کی جانکاری ہے اور آپ کی تحقیق بھی ہے تو ہی ان کے باعمل ہونے کی گارنٹی دیں۔ورنہ نہیں!
 
حافظ عمران الہی

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 09، 2013
پیغامات
2,100
ری ایکشن اسکور
1,460
پوائنٹ
344
حکم تو صرف ظاہر پر ہی لگتا ہے یہ بہت بڑی بات ہے کہ ایسے ماحول میں شرم و حیا کا اظہار اور ایسے لوگوں میں مسنون ڈاڑی یہ کام ایک ایمان دار ہی کر سکتا ہے ولا ازکی علی اللہ احدا
 
ابو عبدالله

مشہور رکن
شمولیت
نومبر 28، 2011
پیغامات
723
ری ایکشن اسکور
448
پوائنٹ
135
محمد ارسلان بھائی پوسٹ کی ناپسندیدگی کی وجہ پوسٹ کا مواد ہے۔۔۔۔

آخرکار وہی ہونے جارہا ہے جس کا ڈر تھا، پہلے ایک بھائی نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں میوزک بھی شامل تھا، وہ تو چلو میوٹ کر کے دیکھ لی لیکن ایک دینی فورم پر اس قسم کی ویڈیو دیکھ کر مجھے بہت دکھ ہوا، اور یوسف ثانی صاحب کی مندرجہ ذیل لنک پر پوسٹ نمبر 16 میں کیے گئے خیالات کا اظہار سچ ہوتا نظر آرہا ہے۔
کل کلاں کو کسی ڈانسر کی ایسی عریاں ڈانس پر مبنی ویڈیو کی اشاعت بھی جائز قرار ہوسکتی ہے، جس میں ڈانس کے خاتمہ پر ڈانسر کا کوئی عبرتناک انجام بھی نظر آرہا ہو۔ بھائی! ڈانسر کا عبرتناک انجام دیکھنے کے لئے اس کے ڈانس کو برداشت کر لیں (ابتسامہ)کیونکہ عبرت ناک منظر کو دیکھ کر عبرت پکڑنے کے لئے ڈانس کو بھی برداشت کیا جاسکتا ہے، اگر گالیوں کو برداشت کیا جاسکتا ہو تو۔
http://forum.mohaddis.com/threads/تبلیغی-جماعت-کے-بارے-میں-انظر-شاہ-قاسمی-کے-خیالات-مع-گالیوں-کے.10997/page-2#post-144887

شاکر بھائی کیا آپ اس معاملے کو دیکھ سکتے ہیں؟

اگر کسی بھائی کو کوئی بات بری لگے تو معذرت۔
 
شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,397
پوائنٹ
891
محمد ارسلان بھائی پوسٹ کی ناپسندیدگی کی وجہ پوسٹ کا مواد ہے۔۔۔۔

شاکر بھائی کیا آپ اس معاملے کو دیکھ سکتے ہیں؟

اگر کسی بھائی کو کوئی بات بری لگے تو معذرت۔
حیرت کی بات یہ ہے کہ ان بھائی نے تو اپنے منہ پر ٹوپی رکھ کر اپنی شرم کا ثبوت دے دیا۔ لیکن ویڈیو شیئر کر کے ہم دراصل اسی کو دیکھنے دکھانے کی دعوت دے رہے ہیں۔
ابو عبدالله بھائی، میوزک والی ویڈیو کا لنک دیجئے، تاکہ اسے بھی ڈیلیٹ کر دیا جائے۔ جزاک اللہ خیرا۔
 
محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,859
ری ایکشن اسکور
41,096
پوائنٹ
1,155
آخرکار وہی ہونے جارہا ہے جس کا ڈر تھا، پہلے ایک بھائی نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں میوزک بھی شامل تھا، وہ تو چلو میوٹ کر کے دیکھ لی لیکن ایک دینی فورم پر اس قسم کی ویڈیو دیکھ کر مجھے بہت دکھ ہوا
لیکن ویڈیو شیئر کر کے ہم دراصل اسی کو دیکھنے دکھانے کی دعوت دے رہے ہیں۔
افسوس کی بات یہ ہے کہ مجھ سے حسن ظن نہیں رکھا گیا۔ انا لله وانا اليه رجعون
يَـٰٓأَيُّهَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ ٱجْتَنِبُوا۟ كَثِيرً‌ۭا مِّنَ ٱلظَّنِّ إِنَّ بَعْضَ ٱلظَّنِّ إِثْمٌ۔۔۔سورۃ الحجرات
ترجمہ: اے ایمان والو! بہت بدگمانیوں سے بچو یقین مانو کہ بعض بدگمانیاں گناه ہیں
 
Dua

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 30، 2013
پیغامات
2,579
ری ایکشن اسکور
4,440
پوائنٹ
463
افسوس کی بات یہ ہے کہ مجھ سے حسن ظن نہیں رکھا گیا۔ انا لله وانا اليه رجعون
يَـٰٓأَيُّهَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ ٱجْتَنِبُوا۟ كَثِيرً‌ۭا مِّنَ ٱلظَّنِّ إِنَّ بَعْضَ ٱلظَّنِّ إِثْمٌ۔۔۔سورۃ الحجرات
ترجمہ: اے ایمان والو! بہت بدگمانیوں سے بچو یقین مانو کہ بعض بدگمانیاں گناه ہیں
شاکر بھائی نے اصلاح کی ہے،اور واقعی ہی ویڈیو ہر گز مناسب نہیں تھی۔
اللہ تعالی آپ کے لیے آسانی پیدا کر دے۔آمین

ابو عبدالله بھائی معذرت نہ کریں کیونکہ آپ نے حق کی بات کی ہے۔
اللہ تعالی آپ کو اجر سے نوازے۔آمین
 
شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,397
پوائنٹ
891
افسوس کی بات یہ ہے کہ مجھ سے حسن ظن نہیں رکھا گیا۔ انا لله وانا اليه رجعون
يَـٰٓأَيُّهَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ ٱجْتَنِبُوا۟ كَثِيرً‌ۭا مِّنَ ٱلظَّنِّ إِنَّ بَعْضَ ٱلظَّنِّ إِثْمٌ۔۔۔سورۃ الحجرات
ترجمہ: اے ایمان والو! بہت بدگمانیوں سے بچو یقین مانو کہ بعض بدگمانیاں گناه ہیں
بھائی آپ سے ہمیں ہرگز بھی کوئی شکوہ نہیں۔ بعض اوقات ایک اچھا پہلو دکھانے کی نیت سے شیئر کرنے والی چیز میں برائی کا پہلو زیادہ نمایاں ہوتا ہے، جسے شیطان نظروں سے اوجھل کر دیتا ہے۔ میں نے عمومی بات کہی تھی۔ آپ مجھ سے حسن ظن رکھیں۔ ابتسامہ۔
 
محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,859
ری ایکشن اسکور
41,096
پوائنٹ
1,155
بھائی آپ سے ہمیں ہرگز بھی کوئی شکوہ نہیں۔ بعض اوقات ایک اچھا پہلو دکھانے کی نیت سے شیئر کرنے والی چیز میں برائی کا پہلو زیادہ نمایاں ہوتا ہے، جسے شیطان نظروں سے اوجھل کر دیتا ہے۔ میں نے عمومی بات کہی تھی۔ آپ مجھ سے حسن ظن رکھیں۔ ابتسامہ۔
جزاک اللہ خیرا شاکر بھائی
آپ کی وضاحت کے بعد میں نے جا کر فیس بک پر بھی ویڈیو ڈیلیٹ کر دی تھی، انسان غلطیوں سے سیکھتا ہے، میں ویڈیو شئیر کرنے سے پہلے کشمکش میں تھا کہ شئیر کروں یا نہ،لیکن پھر شئیر کر دی، جس پر آپ نے اور بھائی ابوعبداللہ نے اصلاح کر دی اور مجھے پتہ چل گیا کہ آئندہ ایسی ویڈیو پوسٹ نہیں کرنی۔ جزاک اللہ خیرا
 
ابو عبدالله

مشہور رکن
شمولیت
نومبر 28، 2011
پیغامات
723
ری ایکشن اسکور
448
پوائنٹ
135
افسوس کی بات یہ ہے کہ مجھ سے حسن ظن نہیں رکھا گیا۔ انا لله وانا اليه رجعون
يَـٰٓأَيُّهَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ ٱجْتَنِبُوا۟ كَثِيرً‌ۭا مِّنَ ٱلظَّنِّ إِنَّ بَعْضَ ٱلظَّنِّ إِثْمٌ۔۔۔سورۃ الحجرات
ترجمہ: اے ایمان والو! بہت بدگمانیوں سے بچو یقین مانو کہ بعض بدگمانیاں گناه ہیں

محمد ارسلان بھائی میں نے جواب کی پہلی لائن میں ناپسندیدگی کی وجہ (مواد) لکھ دی تھی اور میرے دل میں یہی بات تھی کہ ویڈیو شیئر کرنے سے پہلے آپ یقینا" کشمکش میں ہونگے لیکن شیطان نے آخرکار آصلاح کا جھانسہ دے کر یہ کام کروایا ہوگا، واللہ اگر میرے پاس آفس میں کمپیوٹر پر بیٹھنے کا مزید وقت ہوتا تو میں یہ بات ضرور لکھتا۔ آپ مجھ سے حسن ظن رکھیں۔ جزاک اللہ خیر
 
Top