• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

’علم قراء ات کی خبری اصطلاحات‘… ایک تعارف

ساجد

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
6,602
ری ایکشن اسکور
9,379
پوائنٹ
635
علامہ ابن عبدالشکوررحمہ اللہ’مسلم الثبوت ‘میں اسی طرف اشارہ کرتے ہوئے لکھتے ہیں:
’’اسانید قراء ات بالاجماع صحیح ہیں اورعلماء بلکہ اُمت کے ہاں انہیں تلقِّی بالقبول حاصل ہے۔ مزید لکھتے ہیں اگر ان اسانید کے معارض کوئی سند آجائے تو وہ ناقابل التفات ہے۔ قراء عشرہ کی اسانید صحیح ترین ہونے کے ساتھ ساتھ انہیں امت کے ہاں شرف قبولیت بھی حاصل ہے۔‘‘ (فواتح الرحموت: ۲؍ ۱۰ )
علماء نے قراء ات کے توقیفی ہونے اور ان کے متعلق عدم تواتر والے شبہات کو دور کرنے کے لئے سندوں کااہتمام کیاتھا۔ جوبھی قراء ات کے معاملہ میں تتبع اور تحقیق کرے گا،اس پر یہ بات واضح ہوجائے گی کہ قراء کرام اپنی قراء ات کی نسبت صحت سند کی بنیاد پرآپﷺ کی طرف کرتے ہیں۔
نوٹ: علم القراء ات کی مذکورہ ’خبری اصطلاحات‘ کی دیگر تفصیلات کے لیے شائقین امام سیوطی رحمہ اللہ کی کتاب ’الإتقان فی علوم القرآن‘ کی نوع اکیس تا اٹھائیس ملاحظہ کرسکتے ہیں۔
٭_____٭_____٭
 
Top