• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

’’سنہری باتیں‘‘

شمولیت
اپریل 15، 2015
پیغامات
1,400
ری ایکشن اسکور
59
پوائنٹ
153
٭دوسروں کے ساتھ زیادہ تر وہ نیک سلوک کرتے ہیں جو خود بھی مشکل وقت گزار چکے ہوں۔
٭صبرکر لیں
کیونکہ انسان کو ہمیشہ اتنی ہی تکلیف ملتی ہے جتنی وہ سہہ سکے۔
٭
انسان کو چاہیے کہ اپنے آپ سے ملاقات کے لیے کبھی کبھار وقت نکال لیا کرے۔
 
Last edited:
شمولیت
اپریل 15، 2015
پیغامات
1,400
ری ایکشن اسکور
59
پوائنٹ
153
٭جب کوئی اپنا دوسروں کے قریب ہونے لگتا ہے تب دوریوں کا احساس زیادہ ہوتا ہے۔
٭ہررشتہ معصوم پرندے کی طرح ہوتا ہے اگر سختی سے پکڑیں گے تو مر جائے گا اور نرمی سے پکڑیں گے تو اُڑ جائے گا
لیکن محبت سے پکڑیں گے تو ساری عمر ساتھ نبھائے گا۔
 
Last edited:
شمولیت
اپریل 15، 2015
پیغامات
1,400
ری ایکشن اسکور
59
پوائنٹ
153
٭
جہاں پر ہر بار اپنی باتوں کی صفائی دینی پڑ جائے!!!
وہ رشتے کبھی گہرے نہیں ہوتے۔۔
٭آج کل کی عورتیں آزادی مغرب والی اور حقوق اسلام والے چاہتی ہیں۔
جھوٹے وعدے سے بہتر ہے کہ صاف انکار کر دیا جائے۔
٭اہمیت الفاظ کی ہوتی ہے

مگر اثر ہمیشہ لہجوں کاہوتا ہے۔
٭پانی دریا میں ہو یا آنکھوں میں‘

گہرائی اور راز دونوں میں ہوتے ہیں۔
 
شمولیت
اپریل 15، 2015
پیغامات
1,400
ری ایکشن اسکور
59
پوائنٹ
153
٭
خوب سیرت ہے وہ عورت جس کی خوبصورتی اس کے محرم تک محدود رہے۔
٭انسان عمر سے نہیں فکر سے بوڑھا ہوتا ہے۔
٭مردانگی کی بہترین سطح یہ ہے کہ مرد کی وجہ سے عورت کی آنکھ میں آنسو نہ آئے۔
٭کچھ چیزیں بہت دیر بعد بھی پلٹ کر آجاتی ہیں خصوصاً کسی کو دیا ہوا دھوکا اور بولا ہو جھوٹ۔
 
شمولیت
اپریل 15، 2015
پیغامات
1,400
ری ایکشن اسکور
59
پوائنٹ
153
٭
ان لوگوں کے ساتھ گزارا ہو جاتا ہے جن کی طبیعت خراب ہو مگر ان کے ساتھ نہیں جن کی تربیت خراب ہو۔
٭لوگ کالے جادو سے تو ڈر جاتے ہیں کالے اعمال سے نہیں ڈرتے۔
٭مطلب اور غرض کے رشتے "کوئلے" کی طرح ہوتے ہیں جب کوئلہ گرم ہوتا ہے تو ہاتھ جلا دیتا ہے اور جب ٹھنڈا ہوتا ہے تو ہاتھ کالے کر دیتا ہے۔
٭صبر کرنے والا کامیابی سے محروم نہیں رہتا چاہے اسے طویل زمانہ لگ جائے۔
 
شمولیت
اپریل 15، 2015
پیغامات
1,400
ری ایکشن اسکور
59
پوائنٹ
153
٭گناہ‘ عارضی اندھا پن ہے جو آنکھ کُھل جانے سے ختم ہو جاتا ہے۔
٭جسم پانی سے‘ذہن علم سے اور روح مذہب سے پاکیزہ ہوتی ہے
٭پاک وہ نہیں جو اپنا جسم دھو کر بیٹھ جائے بلکہ وہ ہے جسے خوف خدا ہو۔
٭اصلاح کےبنا ندامت ایسی ہی ہے جیسے سوراخ کو بند کیے بنا جہاز میں سے پانی نکالنا۔
٭جب پیٹ خالی ہوتا ہے تو جسم روح بن جاتاہے اور جب یہ بھرا ہو تو روح جسم بن جاتی ہے۔
٭بھوک اور افلاس پیداوار کی کمی کی وجہ سے نہیں بلکہ اس غلط تقسیم کی وجہ سے ہے۔
٭بے انصافی کو برداشت کرنا جرم ہےاگر اسے برداشت نہ کیا جائے تو کوئی بھی بے انصافی نہ کر سکے۔
 
Last edited:
شمولیت
اپریل 15، 2015
پیغامات
1,400
ری ایکشن اسکور
59
پوائنٹ
153
٭اعمال بغیر اخلاص کے ایسے ہی ہیں جیسے بغیر ایڈریس کے لکھا گیا خط جو کہ اپنی مطلوبہ منزل تک نہیں پہنچ سکتا!
٭پاک وہ نہیں جو اپنا جسم دھو کر بیٹھ جائے بلکہ وہ ہے جسے خوف خدا ہو۔
٭آج ہم معیار زندگی کو بلند کرنے کی دوڑ میں معیار انسانیت سے بھی گِر رہے ہیں
 
Top