• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

’’سنہری باتیں‘‘

شمولیت
اپریل 15، 2015
پیغامات
1,400
ری ایکشن اسکور
59
پوائنٹ
153
محبت اور کھانسی کو چھپایا نہیں جا سکتا
*چھوٹے چھوٹے اخراجات کا خیال رکھو ایک چھوٹا سا سوراخ بہت بڑے جہاز کو روک سکتا ہے
*بزدل لوگ موت سے پہلے کئی بار مرتے ہیں لیکن بہادروں کو صرف ایک بار موت کا سامنا کرنا پڑتا ہے
*گالی دینے والے کو گالی سننا بھی پڑتی ہے
*بد ترین جھوٹ وہ ہے جس میں کچھ سچ بھی شامل ہو
*خوش قسمتی اور محبت بہادروں کے حصے میں آتی ہے
*جو شخص کسی بات کی جرات نہیں کرتا اسے کسی چیز کی امید بھی نہیں رکھنی چاہئے
*سونے کی آزمائش آگ میں اور بہادروں کی آزمائش مشکلات میں ہوتی ہے
*نفرت دل کا پاگل پن ہے
*انتقام ایک غیر انسانی لفظ ہے
* دل کا سکون چاہتے ہو تو حسد سے دور رہو
* خاموشی ہزار بلائیں ٹالتی ہے بلکہ وقار اور سلامتی کی ضامن ہے
*تحریر ایک خاموش زبان ہے اور قلم ہاتھ کی زبان
*مشکل انسان کا امتحان لینے آتی ہے
*مصروفیت اور اداسی کبھی ایک ساتھ نہیں رہتی
*بچت بذاتِ خود آمدنی کا ذریعہ ہے
*دولت کھاد کی طرح ہے جب تک اسے پھیلایا نہ جائے فائدہ نہیں ہوتا
*چاہے آپ برف کی طرح صاف چفاف ہوں تہمت سے نہیں بچ سکتے
*اعتماد کا پودا آہستہ آہستہ نشوونما پاتا ہے
*صبر کرنے والے کے غصے سے ہمیشہ ڈرتے رہو
*دشمن کو معاف کرنا آسان ہے لیکن دوست کو معاف کرنا مشکل ہے
*طاقت کے ذریعے فتح حاصل ہو سکتی ہے لیکن یہ فتح دیرپا نہیں ہوتی
*آدمی کی زندگی پر عقلمندی کی نہیں تقدیر کی حکمرانی ہے
*نہ زیادہ خاموشی اچھی اور نہ زیادہ گویائی
*عقل کی حد ہو سکتی ہے مگر بے عقل کی کوئی حد نہیں ہے
*نا امیدی بے وقوفی کا شیوہ ہے
*آنکھیں اپنے آپ پر یقین کرتی ہیں اور کان دوسرے لوگوں پر
*خود غرضی میں انسان پاگل ہو جاتا ہے
*قلت عقل کا اندازہ کثرت کلام سے ہوتا ہے
*منافقانہ موافقت سے بہتر ہے کھلی عداوت
*زندگی کی درازی کا راز صبر میں پوشیدہ ہے
*اگر تم چاہتے ہو کہ تمہارا نام باقی رہے تو اولاد کو اچھے اخلاق سکھاؤ
شیر سے پنجہ آزمائی اور تلوار پر مکہ مارنا عقلمندوں کا کام نہیں
*مصیبت کو پوشیدہ رکھنا جوانمردی ہے
*مطالعہ غم اور اداسی کا بہترین علاج ہے
*اگر چڑیوں میں اتحاد ہو جائے تو وہ شیر کی کھال اتار سکتی ہیں
*رزق کی کمی اور زیادتی دونوں ہی برائی کی طرف لے جاتی ہیں
*آہستہ آہستہ مگر مسلسل چلنا کامیابی کی ضمانت ہے
*غلطی کرنا انسان کی فطرت ہے اور معاف کرنا خدا کی فطرت ہے
*بندہ جب منافقت کی سیڑھیاں چڑھنا شروع کر دیتا ہے تو اسے جھوٹ کی عادت ہو جاتی ہے
*بہترین انسان عمل سے پہچانا جاتا ہے،اچھی باتیں تو برے لوگ بھی کرتے ہیں
*جو لوگ اپنے چراغوں کو پس پشت رکھتے ہیں ان کا سایہ انہیں کے راستے پرپڑتا ہے
)۔۔۔۔۔۔خوبصورتی کے بہترین راز
*ہاتھوں کی خوبصورتی کے لئے اپنے ہاتھوں سے صدقہ دیں
*آواز کی خوبصورتی کے لئے قرآن پاک کی تلاوت کریں
*آنکھوں کی خوبصورتی کے لئے اللہ کے خوف سے آنسو بہائیں *چہرے کی خوبصورتی کے لئے وضو کی عادت ڈالیں
*دل کی خوبصورتی کے لئے اپنے دل میں اللہ کی یاد بسائیں
*دماغ کی خوبصورتی کے لئے اللہ کی بارگاہ میں سجدہ کریں
 
شمولیت
اپریل 15، 2015
پیغامات
1,400
ری ایکشن اسکور
59
پوائنٹ
153
٭جو اپنا احتساب خود کرتا ہے تو پھر دنیا اس کا احتساب کم کرتی ہے۔‘‘
٭٭سچ بولنے والوں کو میٹھی باتیں کرنا نہیں آتا۔
٭٭٭جب کوئی شخص تکبر کرتا ہے‘ وہی گردن کے بل گرتا ہے۔
٭٭٭٭ جب عقل بڑھتی ہے تو باتیں کم ہو جاتی ہیں۔
 
Top